اہم خبریں

ملتان کے پارکوں میں خواتین اور بچوں کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی

ملتان :خواتین کے ساتھ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ملتان کے تمام پارکوں میں خواتین اوربچوں کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی ہے، اوروہاں مردحضرات کاداخلہ ممنوع ہوگا۔
پارکس اینڈہارٹیکلچر(پی ایچ اے)کے چیئرمین اعجاز حسین جنجوعہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملتان میں پہلے بھی کچھ پارکس صرف خواتین کے لئے مخصوص ہیں، اب ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہرپارک کاایک حصہ صرف خواتین اور بچوں کے لئے ہوگا، اوراس پرسختی سے عملدرآمدکرایاجائے گا۔
اس کے علاوہ ہم نے پارکس میں تعینات گارڈزسے بھی کہاہے کہ وہ اسلحہ لے کرآیاکریں اس سے پہلے ہم نے انہیں پارکوں میں اسلحہ لانے سے روک دیاتھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پارکوں میں ٹک ٹاکرزکے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے،اس پابندی کااطلاق ملتان میں بھی
ہوگااورہم پارکوں میں کسی کو ٹک ٹاک یاویڈیوزبنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہمارے گارڈزاورعملہ چوکس رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو بھی اس سلسلے میں تعاون کرناچاہیے اورہمارے گارڈزاورعملے کوشکایت ہے کہ اگرہم لوگوں کو کسی بات سے روکیں تووہ جھگڑناشروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے ۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایسا رویہ اختیارکریں جس سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا، اورعالمی سطح پرہماراامیج بہترہو۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker