لاہور: وزیر داخلہ نے پرویز الہی اور ان کے وکلا کی مبینہ آڈیو جاری کردی جس میں پرویز الہی مقدمہ اپنی مرضی سے لگوانے کی بات کررہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں یہ آڈیو جاری کی گئی۔ آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اپنے وکیل کو ایک کیس مرضی کے جج کے پاس لگوانے کی ہدایات دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور پرویز الہیٰ کو گرفتار کرکے اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی، آڈیو کی فرانزک میں شواہد ان کے خلاف ملے تو مقدمہ درج ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر یہ معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ عدلیہ کا ادارے کا احترام محفوظ رہے۔علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی ٹولے نے انصاف اور قانون کا مذاق بنا رکھا ہے، عدالت میں پیش ہونے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن پیش نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ججز نے بار بار کہا عمران خان کے پیش ہونے تک ریلیف نہیں ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے وعدہ کرکے بھی انہیں پیش نہیں کیا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پہلے ان لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر ملک، قوم اور معیشت برباد کی اور اب سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی ہوئی ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# audio leaks # Rana Sanaullah #Chaudhry Parvez Elahi #fia #FIA directed to proceed against Elahi over ‘new audio leaks involving SC judge’ #forensic analysis #former Punjab chief minister #former Punjab CM Parvez Elahi #gird o pesh #girdopesh #interior minister #Interior Minister Rana Sanaullah #jocha #Justice Mazahar Ali Naqvi #new audio leaks #Parvez Elahi's alleged audio #Rana Sanaullah urges CJP to take notice of Parvez Elahi's alleged audio #superme court of pakistan آڈیو پرویز الہی اور انکے وکلا کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، رانا ثنا نے گرفتاری کا عندیہ دیدیا جوچا چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو؛ چیف جسٹس نوٹس لیں، رانا ثنا اللہ چودھری پرویزالہیٰ گردوپیش مظاہر علی نقوی

