Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان کی تاریخ کا انہونا واقعہ : ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا، عملہ بھی پھنس گیا
اہم خبریں

پاکستان کی تاریخ کا انہونا واقعہ : ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا، عملہ بھی پھنس گیا

ایڈیٹرجنوری 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PIA flight forced to land at london news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوالالمپور : پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے ملائیشیا جانے والی پرواز کو کوالا لمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بوئنگ 777 (فلائٹ 9895) کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرواز میں 170 مسافر موجود ہیں جن کو تاحال ایئرپورٹ پر ہی رکھا گیا ہے۔
پی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے اور ایک آئرش کمپنی ایئر کیپ کے درمیان لیز کی ادائیگی کا معاملہ پچھلے کچھ عرصے سے چل رہا تھا جس کی بنیاد پر برطانیہ کی عدالت نے جہاز کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پرواز روکنے کی وجہ پیسوں کی ادائیگی کا معاملہ ہے۔
‘پی آئی اے کا ایک کمپنی کے ساتھ ادائیگیوں کے معاملے پر تنازع پچھلے چھ ماہ سے برطانیہ کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔ اسی کمپنی نے ایک علیحدہ ملک میں جا کر پی آئی اے کے خلاف حکمِ امتناعی حاصل کیا۔ ’اس ادائیگی کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت نے یکطرفہ فیصلہ کرکے فلائٹ کو روک لیا ہے۔ وہاں کی مقامی عدالت نے پی آئی اے کا مؤقف سنے یا نوٹس دیے بغیر فیصلہ سنایا ہے۔ اور عدالت یکطرفہ فیصلہ نہیں سنا سکتی۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح اٹارنی جنرل اور سفارتخانے کے ذریعے معاملہ حل کروالیں۔’
ایک ویڈیو بیان میں ترجمان نے کہا کہ جہاں تک عدالتی کارروائی کی بات ہے تو اس کے بارے میں چھٹی گزرنے کے بعد وہ ملائیشین عدالت میں کارروائی کریں گے۔
اس کے بارے میں شعبہ ہوابازی اور فضائی امور پر نظر رکھنے والے صحافی طاہر عمران نے کہا کہ ‘اس سے پہلے پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ایسا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔
’طیارے لیز پر ہوتے ہیں لیکن اس طرح سے کسی پرواز کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عموماً کسی لیزنگ کمپنی کی طرف سے ‘ایسا رویہ تب اختیار کیا جاتا ہے جب کوئی طیارہ بند ہونے جارہا ہو۔’
طاہر عمران نے کہا کہ یہ پی آئی اے کی جانب سے بھی غیر ذمہ دارانہ حرکت اس لیے ہے کہ ایک تنازع میں گھرے جہاز کو کسی اور ملک کیوں بھیجا گیا؟‘ تاحال پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 170 مسافروں کو ایمیریٹس کی فلائٹ سے واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ اور کل دوپہر تک ان کی واپسی ممکن ہوجائے گی۔ تاہم پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اس بارے میں کہا ہے کہ ملائیشیا میں پاکستان کا ہائی کمیشن معاملات نمٹانے میں مصروف ہے۔ جبکہ ان کا کہنا ہے کہ کوالا لمپور سے امیریٹس کی فلائٹ ای کے 343 کے ذریعے مسافر رات تک پاکستان کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی اور طیارے کو قبضے میں لینے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو قبضے میں لیے جانے کے بعد پی آئی اے کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے، 18 رکنی عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی آئی اے مسافر طیارہ ملائیشیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان
Next Article ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم حملہ :قیمت میں تین روپے بیس پیسے فی لیٹر اضافہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے کی نجکاری ۔۔ بس ایک جواب کا سوال ہے بابا : خالد مسعود خان کا کالم

دسمبر 31, 2025

پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں بیچ دیا گیا

دسمبر 24, 2025

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی 14 پروازیں منسوخ

نومبر 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.