لاہور : نئی نسل کی اخلاقی تربیت کرنے والے قاسم علی شاہ کی نازیبا تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں ۔۔
موٹی ویشنل سپیکر کی حیثیت سے شہرت اختیار کرنے والے قاسم علی شاہ کی جو تصاویر وائرل ہوئیں ان میں سے بعض تصاویر قاسم شاہ کے بیڈ روم اور بعض لائبریری کی ہیں۔قاسم شاہ کاتعلق ضلع گجرات سے ہے اوروہ لاہور میں مقیم ہیں۔انہوں نے 1998میں شعبہ تدریس سے وابستگی اختیارکی اورپھرموٹی ویشنل سپیکرکے طورپرشہرت حاصل کرلی قاسم شاہ اپنے لیکچرزمیں نئی نسل کو اخلاقی تربیت دیتے ہیں۔مختلف کالجوں،یونیورسٹیوں میں ان کے لیکچر رکھے جاتے ہیں،وہ اندرون اوربیرون ملک سیمینارمیں بھی شرکت کرتے ہیں۔قاسم شاہ نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ بھی بنارکھاہے جس میں ہفتہ وارکلاسیں ہوتی ہیں ان کے شاگردوں میں بہت سی طالبات بھی شامل ہیں،سوشل میڈیاپرگردش کرنے والی تصویروں کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ کسی طالبہ نے ہی جاری کی ہیں اورجلد وہ ویڈیوزبھی سوشل میڈیاپروائرل کرنے والی ہے۔اس حوالے سے قاسم علی شاہ کاابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔
فیس بک کمینٹ