Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد:باتیں بہت ہوگئیں، اب عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں، وزیراعظم
اہم خبریں

اسلام آباد:باتیں بہت ہوگئیں، اب عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں، وزیراعظم

ایڈیٹراگست 1, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Shahbaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو ڈیولپمنٹ ’ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باتیں بہت ہوگئیں، اب اپنے عمل سے ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
اسلام آباد میں جاری پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو ڈیولپمنٹ‘ کے افتتاحی سیشن میں وزیراعظم کے علاوہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے آج ایک اہم دن ہے، یہاں پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار اور دیگر افراد یہاں موجود ہیں، ریکو ڈک منصوبہ ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کاحامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہ دی، کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور ابھی تک دیکھیں تو ہم کہاں کھڑے ہیں، پاکستان اسٹیل مل 70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے تعمیر کی گئی اور اس کا تمام خام مال درآمد کیا جاتا رہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کالا باغ میں لوہے کے ذخائر تک رسائی حاصل کی گئی لیکن انہیں بھلادیا گیا، اس کو آج کے دور کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس سٹیل مل کے خام مال کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک میں پاکستان پر 10 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا، اگر یہ جرمانہ ہم ادا کرتے تو ہمارا سارا زرمبادلہ اس پر خرچ ہو جاتا، تھر میں دنیا میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں، آج تھر کے کوئلے سے شروع ہونے والے منصوبے سے ہم فائدہ اٹھا رہے ہیں، مختلف کارٹیل، سیاسی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہم ماضی میں ان وسائل سے استفادہ نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ میں لوہے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، بدقسمتی سے بدعنوانی اور بدعنوانی کی کارروائیوں کی وجہ سے ہم اپنے وسائل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، معدنیات کا ٹھیکہ بولی کے بغیر کسی کو دے دیا گیا جن کا اس شعبے میں تجربہ بھی نہیں تھا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، پاکستان کے غریب عوام کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی گیا، اس وقت نیب نے ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے سوا ہم کسی کو الزام نہیں دے سکتے، ہم نے وسائل، وقت اور توانائی ضائع کی، کرپشن بھی اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی رہی، نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی، کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب عمل کا وقت ہے، اگر ہم آج فیصلہ کرلیں کہ پریزنٹیشن میں جوکچھ ہمیں بتایا گیا اس پر عمل کریں گے تو محنت اور سخت کوشش سے اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے بھائی چارے اور دوستی کا ذکر کیا ہے، ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ہر فورم پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کی اور اس کی تازہ ترین مثال آئی ایم ایف سے معاہدے میں سعودی حکام کی مدد ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی بقا کے لیے 2 ارب ڈالر فراہم کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اس شاندار امداد پر میری طرف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات اور تشکر کے جذبات پہنچا دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ باتیں بہت ہو گئیں اب عمل سے اپنے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں، محنت اور لگن سے اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں وہ کام کرنے ہیں جس سے ہم کشکول توڑ دیں، میں خوابوں کی دنیا میں رہنے کے بجائے حقیقت پر یقین رکھتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیب نے کاروباری شخصیات کو ہراساں کیا اور ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی تھی، جو ملک کے قوانین پر عمل کرنا چاہتے تھے ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ بھی نیب کا شکار ہو گئے، پاکستان ہمارے آبا و اجداد نے بڑی قربانیوں کے ساتھ حاصل کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ ہم عزت سے زندگی بسر کریں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھیں گے اور اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت مدت رواں ماہ کے وسط تک ختم ہو رہی ہے، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، امریکا کے ساتھ بھی ہمارے باہمی اعتماداور احترام پر مبنی تعلقات رہے ہیں، اسی طرح دیگر ممالک کےساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
’ہمسائیوں کےخلاف نہیں، اگر وہ بھی سنجیدہ ہوں تو بات چیت کیلئے تیار ہیں‘
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسائیوں سمیت کسی کے بھی خلاف نہیں، ان کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں بشرطیکہ وہ بھی سنجیدہ ہوں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں، بات چیت سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غربت، بیروزگاری، صحت، تعلیم اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے ہمسائیوں کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ بات چیت سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، ہمیں اپنے وسائل عوامی ترقی پر خرچ کرنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت بڑی نعمت عطا کی ہے، 75 سال پاکستان کے غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی، رواں ماہ ہماری حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی اور نگرانی حکومت ذمہ داریاں سنبھالے گی، الیکشن کے بعد نئی حکومت قائم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ تقسیم کا شکار ہے اور معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے، جب تک یکجہتی، اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے ہم اپنی کاوشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے، اتحاد، اتفاق اور مسلسل محنت سے ہی ہم اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی میں وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ادارے شامل ہیں تاکہ ان عظیم منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے جس طرح ترقی کی ہے ہم ایسے ترقی کیوں نہیں کر سکتے، ہمیں ترقی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے بڑھنا ہے۔
پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ’سمٹ کا پہلا ہدف بیرون ملک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
سیمینار میں معدنیات کے شعبے کے ماہرین اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد شریک ہے، سمٹ میں وفاقی وزرا سمیت غیرملکی سفارت کار اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ سرزمین پاکستان بے شمار دھاتی اورغیر دھاتی خزانے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن میں کوئلہ، سونا، تانبا، باکسائٹ، معدنی نمک،کرومائیٹ اور لوہے سمیت بہت سی دیگرمعدنیات پائی جاتی ہیں۔
گزشتہ دنوں حکومت نے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد حکومت اور آرمی چیف کی کاوشوں سے پاکستان کو پائیدارترقی کی راہ پر گامزن کرنا بتایا گیا ہے، اس کے تحت زراعت، لائیوسٹاک، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#prime minister #shahbaz sharif اسلام آباد ڈسٹ ٹو ڈیولپمنٹ وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں کردار ادا کریں: آرمی چیف
Next Article اسلام آباد:ملک بھر میں انٹیلیجنس کے 26 ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی: وزیراعظم

جون 11, 2025

بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے دہشتگردوں کو کچل دیا جائے گا: وزیراعظم

جون 1, 2025

بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

مئی 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.