Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی کوریج میں ناکامی، پی ٹی وی ملازمین نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے
اہم خبریں

وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی کوریج میں ناکامی، پی ٹی وی ملازمین نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایڈیٹرمئی 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
With Rs2.72b loss, PTV earning more from utility bills than ads news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کی ’مناسب‘ کوریج نہ کیے جانے پر 17 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قابل حیرت بات یہ ہے کہ نشریات کی ناکامی فائل ٹرانسفر پروٹوکول (ایف ٹی پی)کے ذریعے ویڈیو فوٹیج اپ لوڈ کرنے کے لیے درکار جدید لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئی۔دوسری جانب معطل کیے گئے ملازمین نے دعویٰ کیا کہ انہیں سابق حکومت کی جانب سے تقرر کردہ انتظامیہ کے بڑے بڑے لوگوں کو بچانے کے لیے قربانی کا بکرا بنایا تھا۔
خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے 24 اپریل کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل اور رمضان بازاروں کا دورہ کیا تھا تاہم پی ٹی وی کی ٹیم پیشگی اطلاع کے باوجود مناسب طریقے سے کام کرنے والے لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی کی وجہ سے موقع پر موجود واقعات کی کوریج کرنے میں ناکام رہی تھی۔
اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق، رپورٹرز اور پروڈیوسرز پر مشتمل ایک وی وی آئی پی ٹیم وزیراعظم کی کوریج کی ذمہ دار تھی، ٹیم جدید ترین نشریاتی آلات سے لیس تھی، جس میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے لیپ ٹاپ بھی شامل تھا جس سے کسی بھی تقریب کی فوٹیج بروقت اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔کور ٹیم اسلام آباد میں تعینات ہے اور وزیراعظم کے ساتھ ملک اور بیرون ملک جاتی ہے۔
ڈان کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق، جب پی ٹی وی لاہور سینٹر کو وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو انہوں نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اور اس کے ڈائریکٹر کو جدید لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی کی خبر سے آگاہ کیا۔
قبل ازیں 18 اپریل کو بھی پی ٹی وی لاہور نے ہیڈ کوارٹر کو ایک خط لکھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل وزیراعظم کے شہر کے دورے کے لیے ایک پرائیویٹ وینڈر سے لیپ ٹاپ کرائے پر لیا تھا کیونکہ دفتر کے پاس اپنا لیپ ٹاپ موجود نہیں ہے۔
لاہور سینٹر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ’وزیر اعظم پاکستان لاہور کا دورہ کرنے جارہے ہیں ایسے میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بروقت ایڈیٹنگ اور متعلقہ افراد کو موقع سے فیڈ دینے کے لیے نیوز اور ایڈیٹنگ ٹیم کے ساتھ ایک لیپ ٹاپ کا بھی مطالبہ کرتا ہے‘۔
خط میں مزید کہا گیا کہ لاہور سینٹر میں لیپ ٹاپ ایڈیٹنگ کی کوئی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے پچھلی بار ایڈیٹنگ کی سہولت کے ساتھ ایک لیپ ٹاپ کرائے پر لیا تھا اور مرکز سے عملہ تعینات کیا، لیکن یہ لازمی ہے کہ ہمارے پاس مستقل انتظام کے طور پر یہ سہولت موجود ہو۔
پی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ لاہور بیورو کو وزیراعظم کے 24 اپریل کے دورے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا، اس نے ایک بار پھر لیپ ٹاپ کا مطالبہ کیا تھا تاہم دارالحکومت میں سرکاری ٹی وی کے رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ کرنٹ افیئرز کے محکموں کے انچارج نے کوئی توجہ نہیں دی اور دوبارہ کرائے پر سہولت حاصل کرنے کی تجویز دی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور سینٹر کے جی ایم کو مجبور کیا گیا کہ وہ گھر سے اپنا ذاتی لیپ ٹاپ لے کر وی وی آئی پی کوریج ٹیم کے حوالے کریں۔کوریج کے بعد جب ٹیم نے ایف ٹی پی کے ذریعے فوٹیج آفس منتقل کرنے کی کوشش کی، تو اسے معلوم ہوا کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری ختم ہو چکی ہے، بعد ازاں پی ٹی وی نے جائے وقوعہ کے ویژولز کے بجائے رپورٹر کے آڈیو بیپر کے ذریعے تقریب کی کوریج کی۔
روایتی طور پر پی ٹی وی کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو معاملات کی سرکوبی میں معطل کیا جاتا ہے لیکن اس بار عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں دوسرے اور تیسرے درجے کے افسران بھی شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے اگلے ہی روز 25 اپریل کو پی ٹی وی ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ نے وی وی آئی پی کوریج کے ڈپٹی کنٹرولر عمران بشیر خان کو معطل کر کے ان کا اضافی چارج ہارون الٰہی کو سونپ دیا تھا، جو کہ آفیشل کنٹرولر نیوز ہیں۔
علاوہ ازیں ایگزیکٹو پروگرامز منیجر قیصر شریف کو سیف الدین کی بجائے لاہور سینٹر کے جنرل منیجر کا اضافی چارج سونپا گیا اور سہیل احمد کو ہٹا کر کرنٹ افیئر پروڈیوسر اشتیاق احمد کو ہیڈ آف کرنٹ افیئر مقرر کر دیا گیا ہے۔مزید برآں دستاویزات میں کہا گیا ہے انتظامیہ نے مبینہ طور پر غفلت برتنے پر متعدد انجینئرز اور کیمرہ مین کو بھی معطل کیا ہے۔
معاملے پر تبصرے کے لیے پی ٹی وی کے ترجمان سہیل بخاری سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#ptv #shahbazsharif پی ٹی وی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : تحریک انصاف کی خوش قسمتی
Next Article مسجدِ نبوی میں نعرے بازی: عمران خان، تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آسکرز، پی ٹی وی ایوارڈز اور شجاعت ہاشمی : یاسر پیرزادہ کا کالم

مارچ 18, 2026

ایران جنگ اور پاکستان کی مشکل : سید مجاہد علی شاہ کا تجزیہ

مارچ 7, 2026

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.