Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قیصر عباس صابر»چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کیسے جج ہوں گے ؟ ۔۔صدائے عدل /قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کیسے جج ہوں گے ؟ ۔۔صدائے عدل /قیصر عباس صابر

ایڈیٹرجنوری 9, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈیمز کی تعمیر اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا معاملہ اب شائد ویسے نہ دیکھا جاسکے جیسے دیکھا جارہا تھا مگر انصاف کے لئے دربدر ہوجانے والے بے سہارا لوگ پوچھتے پھرتے ہیں کہ نئے آنے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کیسے جج ہونگے ؟ سائل جو عدالتوں کی راہداریوں میں اپنا دن اور وکلاءکے چیمبرز میں اپنی جیبیں ”گزارتے “ ہیں، اس عمل کے بدلے انہیں صرف ایک نئی تاریخ مل جاتی ہے، ان مدعیوں کی نظر اب نئے آنے والے چیف جسٹس پر ہے۔
کروڑوں روپے فنڈز جو ڈیمز کی تعمیر کے لئے جمع ہوئے ، ہسپتالوں کی صورتحال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے غریب مریضوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی، قبضہ مافیا سے سرکاری و نجی اراضی کا واگزار کرانا ، سفارش کرنے والے وزراءکو نشان عبرت بنا دینا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ایسے کا م ہیں جنہیں تاریخ یاد رکھے گی مگر ہمارا عدالتی نظام جو بے پناہ توجہ کا طالب تھا ، نظر انداز کیا جاتا رہا۔کسی نے سول جج سے لے کر ہائیکورٹس تک کی عدالتوں میں ملتوی ہونے والے مقدمات کی خبر نہیں لی۔ بیس بیس سال سے چلنے والے حکم امتناعی عدالتوں کا منہ چڑاتے ہیں۔ سامان جہیز مانگنے والی سائلہ اس وقت معاشرے میں مذاق بن جاتی ہے جب اس کا سامان اس کے شوہر کی دوسری بیوی دھڑلے سے استعمال کررہی ہوتی ہے اور ادھر تاریخ پہ تاریخ کی گردان جاری رہتی ہے۔
قابل ضمانت جرائم میں ملوث ملزم سال ہا سال سے اس لئے جیلوں میں پڑے ہیں کہ ارجنٹ لسٹ کے بعد جب ضمانتوں کی سماعت کا وقت ہوتا ہے تو جج صاحبان کیس Left Overکرکے ڈویژن بنچ میں چلے جاتے ہیں اور آئندہ اپنا کیس لگوانے کے لئے ملزم کے ورثاءکو پھر کچھ نیلام کرکے برانچ کے اہلکاروں کو رام کرنا پڑتا ہے ۔ 1989ءمیں دائر کیے گئے دیوانی نوعیت کے مقدمات اب تک التواءکی فہرستوں میں پڑے ہیں ۔”دادے کی طرف سے دائر کیے گئے کیس کا فیصلہ پوتا سنتا ہے“ والا جملہ حرف بہ حرف درست ہے۔
حق مہر کا مطالبہ ، خرچہ نان و نفقہ ، شوہر سے علیحدگی اور بچوں کے جیب خرچ جیسے کیس جو چند ہفتوں میں فیصلے کے متقاضی ہیں وہ ہڑتالوں ، جواب دعوﺅں ، وکالت ناموں کی تبدیلی اور طلبانوں کی بھینٹ چڑھ کر سالوں پر محیط ہوجاتے ہیں ۔ نقول برانچ سے مصدقہ نقل کا اجراءبغیر رشوت ممکن نہیں ، تاریخ پیشی دینے والا ریڈر کمرے کے سامنے منشیووں سے بخشش لیتا ہے مگر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیموں کی تعمیر کےلئے فنڈز جمع کرتے کرتے ریٹائر ہورہے ہیں حالانکہ انصاف سے محروم معاشرہ بھلا ڈیموں سے کیسے مستفید ہوسکتا ہے؟؟
نئے آنے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عدالتی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق کی وجہ سے وہ نائب تحصیلدار کی عدالت سے لے کر اعلیٰ عدلیہ کے معاملات کو سمجھتے ہیں ۔64 سالہ آصف سعیدکھوسہ گورنمنٹ کالج لاہور ، پنجاب یونیورسٹی کے بعد کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم اور لنکنز ان سے بار ایٹ لاءہیں۔ کھوسہ صاحب ہائیکورٹ کے بعد18فروری 2010سے جج سپریم کورٹ ہیں اور وکلاءکی عالمی تنظیم کے سرگرم ممبر ہیں ۔ آپ کے عدالتی فیصلوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو حوالہ جات کے طور پر پیش کی جاتی ہے اور جج صاحبان آصف سعید کھوسہ کے فیصلوں کی مثال دیتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں ۔ آصف سعید کھوسہ کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے سے یقینا سالوں سے عدالتی نظام سے مایوس قوم کا اعتماد بحال ہوگا اور روایتی تاخیری حربے آزمانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انصاف کا بروقت حصول جج صاحبان کی ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ ایک نسل کا انصاف کبھی بھی دوسری نسل کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔ فیملی نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ایک نسل اجاڑ دیتی ہے۔اپنے مقدمے لے کر آنے والی لڑکیاں جب اپنے فیصلے کی مثل لے کر نکلتی ہیں تو ان کے ہاتھوں میں عدالتی کاغذ کے ساتھ ساتھ ان کے بالوں میں چاندی بھی آچکی ہوتی ہے۔ امید ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی ماتحت عدلیہ کے ماتھے پر لگا یہ داغ بھی دھو ڈالیں گے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاورڈوز۔۔ذراہٹ کے /یاسرپیرزادہ
Next Article ہم اپنے رفتگاں کو یاد کرنا چاہتے ہیں : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.