Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قمر رضا شہزاد»عباس تابش نے وصی شاہ کو کیسے متعارف کرایا ؟۔۔ گذر گیا جو زمانہ / قمر رضا شہزاد
قمر رضا شہزاد

عباس تابش نے وصی شاہ کو کیسے متعارف کرایا ؟۔۔ گذر گیا جو زمانہ / قمر رضا شہزاد

ایڈیٹرمئی 10, 20195 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qamar raza shahzad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1996ء کے الیکشن کے دوران مجھے ایک شدید صدمے سے گزرنا پڑا ۔ اپنی ماں جیسی پھوپھی کی موت کا دکھ جوکہ اس لئے بھی میرے لئے ناقابل برداشت تھا کہ میں نے جب ہوش سنبھالا تو اپنی ماں سے زیادہ اپنی پھوپھی کو اپنے نزدیک پایا۔ وہ میرے والد صاحب سے بڑی تھیں لیکن جوانی میں ہی بیوہ ہوکر اپنی والدہ یعنی میری دادی کے گھر آگئیں تھیں۔ پرانے رسم ورواج اور شرم وحیا کا اتنا گہرا اثر تھا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔ میری والدہ اور ان کے مابین نند کے ساتھ ساتھ پھوپھی ز اد بہن کا رشتہ بھی تھا ۔ لیکن میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ان کے مابین بہنوں جیسا تعلق ہی دیکھا۔ اور تعلق بھی ایسا کہ والدہ نے گھرکے تمام اختیارات میری پھوپھی کے سپرد کئے ہوئے تھے۔ حتی کہ کبھی کبھار امی اور ابا جی کے مابین کوئی اختلاف بھی ہوجاتا تو پھوپھی نے ہمیشہ میری والدہ کی حمایت کی ۔ ہمہ وقت عبادات میں مصروف رہتی ۔ میں نے اور میرے تمام کزنز نے انہی سے قرآن مجید پڑھا۔ ہر شام بہت سے بچے ہمارے گھر ان سے قرآن پڑھنے کے لئے آتے تھے اور ان دنوں ہمارا گھر ایک چھوٹا سا مذہبی مدرسہ لگتا تھا۔ اس کے علاوہ مجالس امام حسین پڑھتی تھیں ان کا خطاب سننے کے لئے دور دور سے خواتین آتی تھیں ۔ انہوں نے خود کو قرآنی تعلیمات اور ذکر اہلیبت کے لئے وقف کر دیا تھا۔ ہمارے گھر میں منعقد ہونے والے خواتین کے عشرہ ثانی کی مجالس11صفر سے 20صفر تک کےتمام انتظام میری پھوپھی کرتی تھیں۔ گھر میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے میں ان کا لاڈلا تھا۔ میری والدہ سے زیادہ وہ میرے کھانے پینے کا خیال رکھتی تھیں۔ ایک طرح سے میری والدہ نے میری تمام ذ مہ داری انہیں سونپ دی تھی۔ سچ تو یہ ہے کہ میں بھی اپنی پھوپھی کے زیادہ قریب تھا۔ انہیں آخری عمر میں دل کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ ان کی بیماری میں جب ہم سب بہن بھائی ان کی خدمت کرتے تو وہ بہت دعائیں دیتیں اور کہتی کہ اگر میری سگی اولاد بھی ہوتی تو شاید اتنی خدمت نہ کرتی۔ جس روز وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں میں الیکشن ڈیوٹی پر خانیوال موجود تھا۔ میں نے فوری طور پر دفتری کام چھوڑا اور ریٹرننگ آفیسر کو بتا کر کبیروالہ چلا آ یا۔ ان کی موت کا دکھ کبیروالہ شہر کے تمام گھروں میں موجود خواتین نے بے حد محسوس کیا ۔ ان کے جنازے پر علاقے کے خواتین کی گریہ وزاری سے یوں لگ رہا تھا جیسے ان کے سر سے دعاؤں کا سائبان آٹھ گیا۔ ان کی وفات کو میری والدہ نے بے حد محسوس کیا۔ میری والدہ ان کے بعد جب تک زندہ رہیں ہر لمحہ انہیں یاد کرکے روتی رہتی تھیں۔ جب میں ان کے انتقال کے بعد چوتھے روز اپنی الیکشن ڈیوٹی پر پہنچا تو ریٹرننگ افسر نے مجھے پوچھا کہ آپ کی پھوپھی کا انتقال ہوا ہے یا والدہ کا۔ میں نے جواب دیا میرے لئے وہ میری والدہ ہی تھیں ۔ کیونکہ ان کے نزدیک یہ بہت حیران کن تھا کہ کوئی شخص اپنی پھوپھی کی موت پر اتنا زیادہ غمزدہ ہو سکتا ہے۔
پھوپھی کی انتقال کے کافی عرصہ تک میری ساری ادبی سر گرمیاں معطل رہیں۔ پھر دوستوں کے کہنے پر میں نے ادبی نشستوں میں جانا شروع کردیا۔۔ ملتان میں شاکر اور رضی خانیوال میں طاہر نسیم جبکہ لاہور میں عباس تابش میرے ان ادبی دوستوں میں سے تھے جن سے میرا مسلسل رابطہ رہتا تھا۔ ملتان کا چکر لگتا تو کتاب نگر پر شاکر اور رضی کے ساتھ مختلف ادبی وغیر ادبی معاملات زیر بحث رہتے۔ اسی طرح لاہور میں عباس تابش نے الرزاق پبلی کیشنز کے نام سے ادبی کتابوں کی اشاعت کا ادارہ بنالیا تھا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے انہی دنوں میری وصی شاہ سے ملاقات ہوئی جو نیا نیا ٹی وی پروگرام سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد شاعری کی طرف متوجہ ہوا تھا۔ عباس تابش کو اس نے اپنی پہلی کتاب آنکھیں بھیگ جاتی ہیں کا مسودہ اشاعت کے لئے دیا تھا۔ جس کی نوک پلک سنوارنے کے بعد عباس تابش اسے شائع کر نے کا ارادہ کر چکا تھا۔ عباس تابش کی رائے میں ٹی وی کے ذ ریعے مقبولیت حاصل کرنے والے وصی شاہ کی کتاب نوجوانوں میں بہت فروخت ہوگی اور یوں اس کے ادارے کی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ انہی دنوں کاوش بٹ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گجرات میں ایک بڑا مشاعرہ کیا۔ اس مشاعرے میں عباس تابش نے کاوش بٹ کو کہہ کر وصی شاہ کا نام شامل کروایا۔ یہ شاید وصی شاہ کا پہلا بڑا مشاعرہ پڑھنے کا اتفاق تھا۔ وصی شاہ کی کتاب شائع ہوئی تو واقعی اس نے نوجوان طبقے میں فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس درجہ مقبولیت نے جہاں وصی شاہ کو بہت آگے بڑھایا ۔ وہاں عباس تابش کے ساتھ اس کے اختلافات ہوگئے۔
اور یہ کافی حد تک بڑھے لیکن پھر درمیان کے دوستوں نے صلح کروادی۔ بہر حال یہ ایک حقیقت ہے جس کا میں گواہ ہوں کہ پہلے پہل ادبی حلقوں میں وصی شاہ کو عباس تابش نے ہی متعارف کروایا۔ الرزاق پر آنے والے بہت سے ادبی دوستوں میں حسن عباسی بھی ایک ایسا ہی عمدہ نوجوان شاعر تھا جو خیر پور ٹامیوالی سے لاہور منتقل ہوا تھا ۔ اور روزگار حاصل کرنے کی تگ ودو میں تھا۔ عباس تابش نے اسے اپنے ادارے میں سیلز کے شعبے میں رکھ لیا تھا۔ ان دنوں اس کی رہائش بھی الرزاق کے دفتر میں تھی۔ اسی طرح میلسی سے کنور امتیاز بھی لاہور روزگار کے لئے شفٹ ہوا تھا۔ اور وہ بھی وہ بہت عمدہ شعر کہتا تھا۔ اس کا ٹھکانہ بھی ان دنوں الرزاق کا دفتر تھا۔ انہی دنوں عباس تابش کے گرد عمدہ لکھنے والے دیگر نوجوان شاعر شکیل جاذ ب۔ ارشد شاہین ۔ حسنین سحر۔ اشفاق ناصر اعجاز ثاقب بھی تھے اور یوں عمدہ کہنے والوں کی کہکشاں تھی۔ عباس تابش کی محبتوں کا مرکز و محور خالد احمد تھا۔ اور یہ سب نوجوان بھی خالد احمد کی محبت کا دم بھرتے تھے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عباس تابش وصی شاہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعجلت میں بجٹ منظور کرانے کے حکومتی عزائم اور اپوزیشن کی آزمائش۔۔نصرت جاوید
Next Article ڈاکٹر محمد آصف کی علامہ اقبال سے محبت : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.