Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قسور عباس»قسور عباس کی ملتان ڈائری:سیلاب، متوقع عام انتخابات اور جوڑ توڑ میں مصروف سیاست دان !
قسور عباس

قسور عباس کی ملتان ڈائری:سیلاب، متوقع عام انتخابات اور جوڑ توڑ میں مصروف سیاست دان !

ایڈیٹراکتوبر 5, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sindh flood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بیرونی امداد کے باوجود ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی آباد کاری بھی بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ ایک طرف جہاں تیزی سے بدلتا ہوا موسم سیلاب زدگان کی پریشانیوں میں اضافہ کی وجہ بن رہا ہے تو وہاں ان متاثرین میں سے کثیر تعداد اُن خاندانوں پر مشتمل ہے جو اپنا سارا مال متاع سیلابی پانی کی نذر کرچکے ہیں اور بے سرو سامانی کے عالم میں حکومت،مخیر حضرات یا پھر فلاحی تنظیموں کی طرف سے دئیے گئے خیموں میں مقیم ہیں گو کہ حکومت پنجاب نے خطہ کے سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے ماڈل ویلیج کے قیام کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ اس کیلئے سروے بھی شروع کررکھا ہے اس کو بھی مکمل ہونے میں مزید وقت لگے اس کے بعد مکانات کی تعمیر اور الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع ہوگا شاید یہ سب کچھ موسم سرما کے بعد ہی ہو، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو سردی کی شدت سے بچانے کے اقدامات کو جنگی بنیادوں پر یقینی بنائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اور عوام میں سیاستدانوں کے خلاف غم و غصہ بڑھتے ہوئے ان کے اقتدار کے خاتمے کی وجہ بھی بن سکتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے وفاقی و صوبائی حکومت آپس کے فرضی اختلافات اور سیاسی شعبدہ بازیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے الزامات کی بجائے سیلاب زدگان کی دوبارہ آباد کاری پر توجہ دے تاکہ عوام میں کھویا ہوا اعتماد بحال ہوسکے۔
ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 158شجاع آباد اور 159جلالپور پیروالا میں متوقع عام انتخابات میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ اور سابق رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کے مابین سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کی بنیادی وجہ تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی این اے 159رانا محمد قاسم نون کے مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ سے سیاسی روابط ہیں،جاوید علی شاہ کو اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ مسلم لیگ (ن) این اے 159 جلالپو رپیروالا سے عام انتخابات میں رانا قاسم نون کو ٹکٹ دے گی۔رانا قاسم نون اور سید جاوید علی شاہ کے گٹھ جوڑ کی وجہ یہ ہے کہ وہ سید مجاہد علی شاہ کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں اور سید جاوید علی شاہ نے رانا قاسم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا گروپ جلالپورپیروالا سے محمود مسوان سمیت دیگر دوست احبات رانا قاسم نون کی حمایت کریں گے۔رانا قاسم نون اور سید جاوید علی شاہ کے سیاسی گٹھ جوڑ کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے پی پی 222سے لنگاہ فیملی کے امیدوار کو آؤٹ کرنا بتایا جارہا ہے کیونکہ اس صوبائی حلقہ میں ملک غلام عباس کھاکھی کی وفات کے بعد کھاکھی فیملی سے کوئی سیاسی قد آور سیاسی شخصیت اس صوبائی حلقہ میں نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ سید جاوید علی شاہ اوررانا قاسم نون سے مل کر سید مجاہد علی شاہ، اپنے بیٹے زین شاہ کو اس صوبائی حلقہ میں الیکشن لڑانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اسی طرح این اے 158میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان کے اپنے صوبائی پینل میں بھی سیاسی اختلافات ہیں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے اپنے بھائی رانا سہیل نون کیلئے تحریک انصاف میں مشکلا ت پید ا کررکھی ہیں،تاہم رانا سہیل احمد نون یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ تحریک انصاف میں ہیں اگر رانا قاسم نون جلالپور پیروالا این اے 159میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے تو رانا سہیل احمد نون شجاع آباد کے صوبائی حلقہ 222سے کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے اگر عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کو این اے 159میں ٹکٹ جاری کرتی ہے تو دیوان گروپ کا سیاسی رد عمل کیا ہوگا اگر دیوان گروپ کو مسلم لیگ ٹکٹ جاری کرتی ہے تو رانا قاسم نون کا سیاسی مستقبل کیا ہو گاسیاسی حلقوں میں یہ بات بھی زبان زد عام ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی اتحاد سے شجاع آباد این اے 158مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید جاوید علی شاہ کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بنتی جارہی ہے کیونکہ اس حلقہ سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہو سکتے ہیں مگراس سے ایک بات واضع ہو چکی ہے کہ رانا قاسم نون، سید جاوید علی شاہ کے سیاسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے دیوان گروپ کے پورے پینل نے لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نون کو اپنے ساتھ ملا کر مسلم لیگ (ن) میں پریشر گروپ بنا لیا ہے۔موجودہ غیر یقینی سیاسی و معاشی صورتحال میں الیکشن کب ہوتے ہیں، پی ڈی ایم اتحاد برقرار رہتاہے یا نہیں،سیاسی پارٹیاں کس کس امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرتی ہیں؟،ان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
16اکتوبرکو ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157کے ضمنی انتخاب کا معرکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جارہا ہے،ایک طرف سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بیٹے کی جیت کیلئے سرگرم ہیں تو دوسری جانب وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو ایم این اے بنوانے کے خواہش مند ہیں اب گیلانی و قریشی میں سے کون کامیاب اور کسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اس کا حتمی فیصلہ تو سولہ اکتوبر کی شام کوہوگا مگر پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار علی موسیٰ گیلانی کی جیت کیلئے اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی یقین دہانیاں زور و شور سے جاری ہیں۔
گزشتہ روز پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملتان کادورہ کیا۔واضع رہے کہ یہ ان کا گزشتہ آٹھ دنوں میں دوسرا دورہ ہے اور اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آرمی چیف کو توسیع مل سکتی ہے یا نہیں ہم نے اس کو آئینی طور پر دیکھنا ہے اگر توسیع مل سکتی ہے تو بھی آئینی طور پر دیکھنا ہوگا،ضمنی انتخاب میں یوسف رضا گیلانی صاحب کے صاحبزادے کو سپورٹ و حمایت کرنے اول دن سے پابند ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی غلط بیانی ثابت ہوگئی ہے ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے خود امپورٹڈ ہیں،ہم نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا پٹرول کی طرح بجلی بھی سستی کریں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ پاکستان)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈالر کی قدر آج مزید کم ہو گئی
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:تصادم مسائل کا حل نہیں لیکن پاکستان ٹکراؤ ہی کی طرف بڑھ رہا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.