Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»قسور عباس»قسور عباس کی ملتان ڈائری : نئی یونیورسٹیوں کا قیام۔مظفرگڑھ کیوں نظرانداز
قسور عباس

قسور عباس کی ملتان ڈائری : نئی یونیورسٹیوں کا قیام۔مظفرگڑھ کیوں نظرانداز

ایڈیٹراکتوبر 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muzaffar garh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آڈیو لیکس کے شور شرابے میں وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان اقتدار کی کھینچا تانی کا کھیل ہر گزرتے دن کے ساتھ نہ صرف شدت اختیار کرتا جارہا ہے بلکہ الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت ہے تو دوسری جانب مرکز میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ن لیگ فرنٹ پر کھیل رہی ہے جبکہ باقی جماعتیں اس سیاسی گھن چکر میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں یقینا اس خاموشی میں بھی ان کا سیاسی مفاد ہے کیونکہ اس وقت خراب معاشی حالات اور عوامی مسائل میں اضافے کا جو ملبہ کل تک پی ٹی آئی کے کھاتے میں پڑ رہا تھا وہ اب ن لیگ کے حصے میں آرہا ہے گو کہ وفاقی حکومت نے مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو لا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر قابو تو پا لیا ہے مگر اس کے باوجود جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں مہنگائی و بے روزگاری کا جن حکومتی کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے اور اس کی وجہ سے حکومت کو آگے چل کر مزید پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اگر وفاقی حکومت درپیش مشکلات و پریشانیوں سے پیچھا چھڑاتے ہوئے عوامی اعتماد کے حصول کو یقینی بنانا چاہتی ہے تو اس چاہیے کہ وہ سب سے پہلے عوامی مسائل کے حل کیلئے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے اگر وہ اس میں کامیاب ہوگئی تو نہ صرف سیاسی مخالفین کو مات دینے میں کامیاب ہوجائے گی بلکہ عوام میں کھویا ہوا اعتماد بھی بحال ہوجائے گا مگر یہ سب کچھ ہوگا تب جب ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے عوامی و ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی وگرنہ اقتدار کے خاتمے کیلئے لٹکتی تلوار کسی بھی وقت گرسکتی ہے اور اس کے بعد ان کی کوئی بھی تدابیر کار آمد ثابت نہیں ہوپائے گی۔
ملتان اور خانیوال میں جہاں ضمنی انتخاب کا معرکہ چند دنوں کی دوری پر ہے وہاں تیسری مرتبہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں کیونکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز دی گئی ہے تادم تحریر اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپایا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے یا ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوں گے۔ملتان کے حلقہ این اے 157 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی کی الیکشن کمپین زوروں پر ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم جو پہلے پہل زور و شور سے جاری تھی اب ٹھنڈی پڑ گئی ہے۔ ملتان کے سیاسی حلقے اسے عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کو قرار دے رہے ہیں جس کا تاحال اعلان تو نہیں ہوپایا مگر اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کارکنوں اور عہدیداران کا جوش و جذبہ بڑھانے میں مصروف عمل ہے اب یہ لانگ مارچ ضمنی انتخابات سے قبل ہوگا یا بعد؟ اس کی حتمی تاریخ کے حوالے سے وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی لا علم ہیں مگر تین روز بعد ہونے والے انتخابات میں ان کی عدم دلچسپی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ اندرون خانہ کچھ ایسا ضرور طے کر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں، موجودہ حالات میں ملتان کے حلقہ این اے 157 کے ضمنی انتخابات بروقت ہوتے ہیں تو موسیٰ گیلانی کے کامیاب ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔اگر عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو جنوبی پنجاب کی قیادت کیلئے یہاں سے بندے نکالنے بہت مشکل ہو گا کیونکہ اس حوالے سے ماضی گواہ ہے کہ ملتان سمیت خطہ بھر سے نہ صرف کارکنوں کی قلیل تعداد نکلی تھی بلکہ پارٹی کی مقامی قیادت نے بھی گھروں میں رہنے میں عافیت جانی اور چند ایک نے تو از خود گرفتاریاں دے کر جان بخشی کرائی تھی اب موجودہ حالات میں عمران خان کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ بھی جلد واضع ہوجائے گا۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں 10نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے،نئی یو نیو ر سٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پہلے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا پھرحکومت پنجاب جامعات کا انفراسٹرکچر بنائے گی، جبکہ جامعات کی حتمی منظور ایچ ای سی دے گا۔نئی جامعات میں یونیورسٹی آف تو نسہ،یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف حافظ آباد،انڈس یونیورسٹی راجن پور،بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اٹک،یونیورسٹی آف گجرانوالہ،یونیور سٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ،وقار النساء ویمن یونیورسٹی راولپنڈی،یو ای ٹی سیالکوٹ اور ڈی جی خان ویمن یونیور سٹی ہے جبکہ اس میں یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کا نام شامل نہیں ہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے تیسرے وفاقی بجٹ میں فنڈز بھی مختص کئے گئے تھے اب پتہ نہیں صوبہ بھر کیلئے منظور ہونے والی ان دس
یونیورسٹیوں میں جوکہ چار جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بنیں گی اس میں مظفرگڑھ کو کیوں نظر انداز کیا گیا جوکہ یقینا یہاں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی میں ضلع مظفر گڑھ کے عوام کا مقدمہ لڑنے میں کس مقدر سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں،ارکان اسمبلی کی روایتی ہٹ دھرمی سے لگ یہی رہا ہے کہ انہوں نے جس طرح مظفر گڑھ علی پور روڈ جسے ”قاتل روڈ“ کہا جاتا ہے آپسی لڑائی کی بھینٹ چڑھایا ہوا ہے اسی طرح یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کا خواب بھی بھی کبھی پورا نہیں ہوپائے گا۔اس حوالے سے سول سوسائٹی سمیت دیگر شہری تنظیموں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے آواز کو بلند کرتے ہوئے اپنے اس مطالبے کو اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں تاکہ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اپنے ہی شہر میں مل سکیں۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں،گھروں،بازاروں اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں کے ساتھ روشن کرنے کے ساتھ گلی محلوں میں بھی لائٹنگ اور سبز جھنڈیاں کی بہار دکھائی دی۔12 ربیع الاول کے دن میلاد کی تقریبات کے ساتھ ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں تمام مکاتب فکر و عمر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے خاتم النبین حضرت محمدؐ سے محبت کا عملی ثبوت پیش کیا اور اس موقع پر علماء کرام نے نبی کریمؐ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے پیار و محبت اور رواداری کا درس دیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: جنرل مشرف کے روشن خیال دیوانے کہاں ہیں؟
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:سود سے پاک بینکاری کا دعوٰی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار

مئی 29, 2026

مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 29, 2026
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.