Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کوئٹہ میں پراسرار ’دھماکے‘ : چھے سے زیادہ نوجوان زخمی، انتظامیہ واقعے سے لاعلم
اہم خبریں

کوئٹہ میں پراسرار ’دھماکے‘ : چھے سے زیادہ نوجوان زخمی، انتظامیہ واقعے سے لاعلم

ایڈیٹرنومبر 1, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
quetta-station
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب چلتن کے پہاڑی علاقے میں پکنک منانے آنے والے چھ سے زیادہ نوجوان منگل کے روز ایک پراسرار ’دھماکے‘ میں زخمی ہوگئے تھے، تاہم تین روز گزر جانے کے باوجود بھی وزیر اعلیٰ سمیت انتظامیہ اور پولیس افسران کو اس واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔
زخمی ہونے والے نوجوانوں نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ وہ فائرنگ یا زمین پر پڑے کسی بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی نہیں ہوئے بلکہ ان کے قریب فضا سے آنے والی کوئی چیز پھٹی تھی۔
یہاں حیران کُن بات یہ ہے کہ زخمی نوجوانوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے لیکن صوبے کے وزیرِ اعلیٰ سمیت انتظامیہ اور پولیس افسران کو ایسے کسی دھماکے یا واقعے کے بارے میں علم ہی نہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران جب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چلتن میں ہونے والے واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تھا انھوں نے کہا کہ : ’اس کی تفصیل میرے پاس نہیں ہے جوں ہی آئے گی میں شیئرکردوں گا۔‘
تاہم چلتن میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کے باہر بی بی سی اردو کو بتایا کہ ’منگل کے روز پود گلی چوک سے تعلق رکھنے والے ہم 13 دوست پکنک منانے کے لیے چلتن کے پہاڑی علاقے میں گئے تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’شام کے وقت جب گھروں کی طرف واپس آرہے تھے کہ اچانک ایک دھماکہ ہوا جس میں مجھ سمیت بہت سارے دوست زخمی ہوئے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بدھ کی صبح سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں کم زخمی ہونے کے باعث ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انھیں گھر بھیج دیا گیا۔
زخمی ہونے والے ایک اور نوجوان نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ چونکہ وہ زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے ہوش و حواس کھو چکے تھے اس لیے صورتحال کا درست طریقے سے جائزہ نہیں لے سکے۔
تاہم ان کا بھی کہنا تھا کہ وہ ’اوپر سے آنے والی کسی چیز‘ کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔
اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کتنی تھی اور ان کے زخموں کی نوعیت کیا تھی، یہ جاننے کے لیے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر ارباب کامران سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے اس سلسلے میں کوئی بات کرنے سے گریز کیا۔
ان واقعے کے حوالے سے کمشنرکوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرکوئٹہ سے فون پر رابطے کی کوشش کرنے کے علاوہ ان کو واٹس ایپ پر پیغامات بھی بھیجے گئے لیکن انھوں نے نہ کال وصول کی اور نہ ہی میسیج کا جواب دیا۔
تاہم قائمقام ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ آصف یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ واقعہ مستونگ کی جانب پیش آیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزادی کی خواہاں مسلمان عورتیں اور حضرت فاطمہ و بی بی زینب کا مثالی کردار : سیدہ معصومہ شیرازی کا فکر انگیز مضمون ( دوسرا حصہ )
Next Article پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.