Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»امریکا کا راحت فتح علی خان کو ویزا دینے سے انکار
جہان نسواں / فنون لطیفہ

امریکا کا راحت فتح علی خان کو ویزا دینے سے انکار

ایڈیٹرنومبر 4, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: 2015 سے 2023 کے درمیان امریکا میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کو کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزا حاصل کرنے کیلئے آپ کو 2015 تا 2023 ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آئی آر ایس ڈاکومنٹیشن اور بولی ووڈ ایونٹ ایل ایل سی کی طرف سے قانونی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی تاہم راحت فتح علی خان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے امریکا میں اپنے پروموٹرز کے ذریعے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کر دی تھی۔
راحت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پروموٹرز سے رابطہ کرکے ان سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے اور اس کے بعد یہ دستاویزات سفارت خانے میں جمع کرائی جائیں گی۔
گلوکار نے کہا کہ انہوں نے رواں سال امریکا کا دورہ کیا تھا اور اگر مذکورہ عرصہ کے ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کی ہوتی تو سفارت خانہ پہلے ویزا جاری نہ کرتا، ان ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
راحت فتح علی خان نے رواں ماہ 18 نومبر 2023 کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کے زیر اہتمام میوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکا جانا تھا۔
کنسرٹ کی بکنگ راحت فتح علی خان کے پروموٹر ریحان صدیقی کے ذریعے کرائی گئی تھی، پروموٹر نے ہی گلوکار کے ویزے کیلئے درخواست دی اور ضروری دستاویزات سفارت خانے کو فراہم کیں تاہم سفارت خانے نے گلوکار کو 2015-23 کے دوران اُن کی امریکی آمدنی پر ٹیکس کے معاملات کی وجہ بتاتے ہوئے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔
دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ راحت فتح علی خان ماضی میں چار مختلف پروموٹرز کے ذریعے امریکا گئے جن میں دی میوزک ورلڈ ایل ایل سی، دی وائبرینٹ میڈیا گروپ ایل ایل سی، دیسی فیسٹ 2018 ایل ایل سی، اور سائی پروڈکشن شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے 2015-23 تک راحت فتح کو اسپانسر کیا۔
گلوکار کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان کنسرٹس کی رقم ٹیکس کٹوتی کے بعد ملی لہٰذا امریکا میں اس آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا پروموٹرز کی ذمہ داری تھی۔
2012-23 سے، راحت فتح علی خان کے تمام میوزیکل شوز ان کے بین الاقوامی مینیجر/میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کے ذریعے بک کیے گئے تھے جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔
شوز کی بکنگ کے علاوہ وہ راحت فتح کے ٹیکس اُمور کو پورا کرنے کے بھی ذمہ دار تھے تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں نے تعلق ختم کر دیا ہے۔
امریکا میں گلوکار کے نئے منتظمین کی رائے ہے کہ کسی نے سفارتخانے کو راحت فتح علی خان کے ٹیکس کے معاملات کے بارے میں اطلاع دی ہے اور یہ کوئی ایسا شخص ہو سکتا ہے جو ان کے قریب رہا ہو۔ جب راحت فتح علی خان کے سابق مینیجر/ پروڈیوسر سلمان احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ 2012 سے ان کے ساتھ ہیں،گزشتہ 11 برسوں میں ہم نے بین الاقوامی سطح پر سینکڑوں کنسرٹس کیے، ہمارے تعلقات مثالی تھے، حال ہی میں خان صاحب نے فیصلہ کیا کہ ان کا فرسٹ کزن ان کے تمام معاملات دیکھے گا۔
18 نومبر کے میوزیکل شو کے آرگنائزر ڈاکٹر عاصم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ پاکستان سے کسی فنکار کو مدعو کرتے ہیں تو وہ کچھ پروموٹرز کے ذریعے کرتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ راحت فتح کو ٹیکس کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کر دیا جائے گا کیونکہ وہ ماضی قریب میں امریکا آئے تھے، ہم نے کچھ اور فنکاروں کو بھی مدعو کیا تھا اور راحت فتح علی خان کے علاوہ سب کو ویزے مل گئے ہیں۔،ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ سفارت خانہ کسی کو ویزا جاری کرنے سے پہلے ٹیکس ریکارڈ چیک کرے، ہو سکتا ہے کہ کسی نے سفارت خانے کو اس کی اطلاع دی ہو۔
امریکا مین راحت فتح علی خان کے نئے پروموٹر ریحان صدیقی نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بطور پروموٹر یہ راحت فتح علی کے ساتھ اُن کا پہلا شو تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ ماضی میں اُن کے پروموٹرز نے گلوکار کا ٹیکس ادا کیا یا نہیں، اگرچہ ویزا نہیں ملا لیکن اِس دورے پر ان کا ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری ہماری تھی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر
Next Article دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن، انکے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: صدر علوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع

جولائی 3, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع جولائی 3, 2026
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.