Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد:حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ
اہم خبریں

اسلام آباد:حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ

ایڈیٹرجولائی 19, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rana sanaullah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:حکومت نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے قومی پالیسی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم پالیسی 2022 کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے، پالیسی میں ترامیم تجویز کرنے اور منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل نے پالیسی کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی نیکٹا نے کہا کہ یہ پالیسی پرتشدد انتہا پسندی کے رجحانات کی نشاندہی اور مؤثر طریقے سے جوابی رد عمل دینے کے لیے 280 سے زائد ماہرین کی آرا کی بنیاد پر وضع کی گئی ہے۔
پالیسی کے تحت معاشرے میں امن، رواداری اور تنوع کی اقدار کو فروغ دینے اور پرتشدد انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو مؤثر طور پر استعمال کیا جائے گا، اس پالیسی کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کیونکہ ان عوامل و عناصر نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسند عناصر سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیشنل کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم پالیسی کا نفاذ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق نہ ہو۔
وزیر داخلہ کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا تاکہ سرحد پار جرائم کا بہتر طریقے سے انسداد کیا جا سکے، اٹلی کے سفیر نے یونان کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، اس میں ملوث ملزمان سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ یورپی ممالک کو چاہیے کہ غیر قانونی طور پر گئے لوگوں کو ہرگز پناہ نہ دیں بلکہ ان کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے تاکہ یہ لوگ باقی لوگوں کے لیے باعث تقویت نہ بنیں، ہم ان لوگوں کو ویزا جاری کرنے والے ممالک سے بھی اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کے استفسار پر اطالوی سفیر نے پاکستانیوں کے ویزا کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اطالوی سفیر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں قابل تعریف کردار ادا کر رہی ہے، اٹلی میں پاکستانی افرادی قوت کی کافی زیادہ مانگ ہے، اطالوی سفیر نے پاکستانی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رانا ثنا اللہ خان عبدالرحمٰن کانجو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ وزیر داخلہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان
Next Article اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کیلیے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیر داخلہ

مارچ 28, 2025

’وزیراعلیٰ کے پی ساری لائنز کراس کر رہے ہیں‘، وزیر داخلہ نے سخت کارروائی کی وارننگ دیدی

اکتوبر 5, 2024

بلوچستان حملوں میں ہمارے کسی انٹیلی جنس ادارے کی کوئی ناکامی نہیں ہے، وزیر داخلہ

اگست 27, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.