Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد:عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان
اہم خبریں

اسلام آباد:عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان

ایڈیٹرجولائی 19, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aleem khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لیے نواز شریف کو نااہل کروایا گیا۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہزیب‘ میں بات کرتے ہوئے پی آئی پی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لیے نواز شریف کو نااہل کروایا گیا جس میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور کچھ اور لوگ بھی شامل تھے۔‎
عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ تھا، سب کچھ ہمارے سامنے ہوا، جہانگیر خان ترین کو بھی اس لیے نااہل کروایا گیا کیونکہ نواز شریف کو نااہل کروانا تھا اور مجھ سمیت سبطین خان کو اس لیے اندر رکھا گیا تاکہ پوری تحریک انصاف یہ بتا سکے کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 1992 میں ہی ہیرو بنے تھے لیکن جب انہوں نے شوکت خانم جیسی ہسپتال کا ماڈل دیا تو ہم نے یہ توقع کی کہ شاید وہ وزیر اعظم بننے کے بعد اداروں پر اسی طرح کے پروفیشنل لوگ بٹھائیں گے، لیکن ہمیں فیصل سلطان اور شوکت خانم ہسپتال دکھا کر عثمان بوزدار، فرح گوگی اور دوسرے لوگ دیے۔
علیم خان نے کہا کہ 2018 میں وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان مختلف تھے اور وزیر اعظم بننے کے بعد وہ مکمل الگ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے عام آدمی کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکج بنائے ہیں، ایک آدمی کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار ہو، غریب آدمی کے لیے بجلی بھی بہت اہم مسئلہ ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل حکومت ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے ٹیوب ویل کے لیے بجلی بل بھی نہیں لیے جائیں گے تاکہ کسان کی آمدنی بہتر ہو سکے، اسی طرح بڑی ہسپتالوں سے دباؤ کم کرنے کے لیے شہری علاقوں میں یونین کونسل کی سطح تک ہیلتھ یونٹ لانا چاہتے ہیں۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی ٹی آئی کے خلاف انتخابات لڑیں گے، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے عمران خان کے لیے علیم خان بہت اچھا اور نیک انسان تھا لیکن 2018 کے بعد میری بنائی گئی سوسائٹیز بھی غیر قانونی ہوگئیں تو یہ سب پہلے کیوں نہیں ہوا، جبکہ یہ سوسائٹیز پہلے بھی موجود تھیں جہاں عمران خان خود بھی تشریف لائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر میں ہوں اور ایک دن کیا ایک گھنٹہ بھی میں نے فنڈنگ بند نہیں کی کیونکہ اس ہسپتال کو عمران خان نہیں پاکستانی چلا رہے ہیں، اگر شوکت خانم ہسپتال کا ہیڈ فیصل سلطان کی جگہ عثمان بزدار ہوتے تو پھر عمران خان ایک روپیہ بھی اکٹھا کرکے دکھاتے۔
علیم خان نے کہا کہ ہم نے دل کھول کر تحریک انصاف کی مالی معاونت کی، ان کو جہازوں، گاڑیوں کی ضرورت بھی پڑی تو میں نے اور جہانگیر خان ترین نے معاونت کی، مزید کہا کہ عمران خان کو مجھے جیل میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، وہ ایسے ہی کہہ دیتے کہ علیم خان تم ہٹ جاؤ، جبکہ میں ان کے پاس بھی گیا تھا اور کہا تھا کہ میں پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتا مجھے مرکز میں بلائیں۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون تحفے دیتے تھے اور سابق جنرل فیض حمید ان کے کام کرواتے تھے، جب حکومت میں نہیں تھے تو ان پراپرٹی ٹائیکون کے نام لے کر کہتے تھے کہ سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کروں گا، لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہی پراپرٹی ٹائیکون کسی بھی وقت ان کے گھر آتے جاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کو آرمی چیف لگنا تھا اور ان تحفوں کے ساتھ ان کی عمران خان تک رسائی آسان ہوگئی تھی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#Aleem Khan #chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آئی پی پی آصف زرداری استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال ایران عبدالعلیم خان عمران خان نواز شریف نواز شریف کو نااہل کروایا وزیر اعظم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:کالا رنگ، حساس عورتیں اور آج کا مزاح
Next Article اسلام آباد:حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 16, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم

جون 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.