Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»سوات ، اصغر ندیم سید کا واہمی باپ اور گردوپیش : رؤف کلاسرا کا تبصرہ
ادب

سوات ، اصغر ندیم سید کا واہمی باپ اور گردوپیش : رؤف کلاسرا کا تبصرہ

ایڈیٹرجولائی 1, 202522 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے ملتان کے شاعر، ادیب، صحافی اور کالم نگار رضی الدین دیکھنے میں اس شعر کی تصویر لگتے ہیں
چائے پیتا ہے شعر کہتا ہے
اور شاعر میں کیا برائی ہے۔
لیکن کام وہ بڑے بڑے کرتے ہیں اور ملتان کے ادبی اور کلچرل رنگ کو جمائے رکھتے ہیں۔ملتان کا ادبی یا کلچرل رنگ رضی اور شاکر حسین شاکر کے بغیر ادھورا ہے۔
ملتان میں کچھ برس قبل ہی ڈاکٹر انوار احمد اور ان کے دو تین ہونہار شاگردوں نے ادبی رسالہ نکالا۔ بڑا اچھا رسالہ تھا ۔پنجابی، سرائیکی اردو اور انگریزی تراجم سب رنگ تھے۔ خیر کچھ عرصہ کے بعد فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا۔اب یہ بھاری پتھر رضی الدین رضی نے اٹھایا ہوا ہے اور “گردوپیش” کے نام سے ایک رسالہ نکال رہے ہیں۔
اس دفعہ انہوں نے استاد محترم ڈاکٹر اے بی اشرف مرحوم پر شمارہ ترتیب دیا ہے جس میں ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر نجیب جمال،رانا محبوب اختر، نعیم اشرف،ڈاکٹر لیاقت علی،رضی الدین رضی کی اپنی تحریر کے علاوہ جو اہم خاکہ ہے وہ اصغر ندیم سید کا اے بی اشرف پر لکھا گیا ہے۔
میں گزرے زمانوں کے خوبصورت خاکے پڑھنے کا شوقین ہوں اور خاکوں کا جو معیار بھارت کے فلم لکھاری جاوید صدیقی نے “روشن دان” اور “لنگر خانے” میں طے کر دیا تھا وہ اپنی جگہ کمال ہے جسے بک کارنر جہلم نے اب “میرے محترم” کے نام سے چھاپا ہے۔
ڈاکٹر انوار احمد کے خاکے “یادگار زمانہ ہیں وہ لوگ “بھی کمال کی تحریریں ہیں۔ پھر جو شاندار خاکے اصغر ندیم سید نے لکھے وہ کتابی شکل میں “فلک پھرتا ہے برسوں” سنگ میل لاہور نے چھاپے۔
اصغر ندیم سید کا قلم بھی بے رحم ہے اور مجال ہے کسی کے ساتھ رعایت رکھے۔ ڈاکٹر انوار احمد اور اصغر ندیم کے خاکے پڑھ کر وہی محاورہ ذہن میں آیا تھا کہ پولیس کی طرح ان دونوں لکھاریوں کی بھی نہ دوستی اچھی نہ دشمنی۔
خیر بات ہورہی تھی ڈاکٹر اے بی اشرف پر لکھے خاکے کی۔اس میں اصغر ندیم سید اپنے باپ کے بارے لکھتے ہیں “ میرے والد مجھے زندگی سے ڈراتے تھے۔ سوات جانا تھا تو اے بی اشرف کو سفارش کے طور پر لے گیا۔ والد نے کہا ناں ناں ناں یہ وہاں دریا میں ڈوب جائے گا میں کہاں اس کی لاش ڈھونڈتا پھروں گا۔ پہلی بار کراچی جانا تھا تو میرے دوست سفارش کو آئے تو کہا ناں ناں یہ سمندر میں ڈوب کے مر جائے گا۔ مچھلیاں اس کا جسم کھائیں گی۔ دفنائیں گے کیا؟ لاہور جانے کی سفارش کی گئی تو کہا ناں ناں ناں یہ راستہ بھول جائے گا۔ کوئی خرکار اٹھا کر لے جائے گا۔ میں کہاں تھانوں کے چکر کاٹتا پھروں گا اور پھر تیس سال بعد جب یہ ملے تو کیسے پہچانوں گا”۔
اصغر ندیم پوچھتے ہیں پتہ نہیں میرا باپ مجھے اتنا “ لل “( سرائیکی ہی اس کا مطلب سمجھ اور سمجھا سکتے ہیں) سمجھتے تھے۔
سوات میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ عورتوں بچوں سمیت ڈوب جانے کے جو خوفناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں تو شاید اصغر ندیم سید کو برسوں بعد جواب مل گیا ہوگا۔
اب تو واہمی باپ تو اچھے لگنے شروع ہو گئے ہیں۔ آج اگر اصغر ندیم سید کے والد حیات ہوتے تو وہ اس ویڈیو کو ان کے سفارشی دوستوں کو ضرور دکھاتے کہ انہیں گھر سے کیوں دور نہیں جانے دیتے تھے۔
سرائیکیوں میں جو پردیس جانے کا خوف ہے وہ مونجھ اورانہی افسوسناک واقعات سے جڑا ہوا ہے۔ ہمارا ولن پردیس ہے جہاں سے ہمارے ماں باپ کو بچے کے دریا یا سمندر میں ڈوبنے کا خوف ، تو کہیں راستہ بھول کر عمر بھر گھر نہ لوٹنے کا ڈر تھا۔۔ یہ صرف ایک واہمی باپ نہیں تھا بلکہ صدیوں سے جنوب کے خوفزدہ والدین کے دلوں میں بیٹھا وہ خوف تھا کہ ہمارے بچے اپنے محفوظ گھروں سے پردیس گئے تو پھر سلامت نہیں لوٹیں گے۔ لہذا اپنے گھونسلے میں رہیں جس کا خیال وہ خود رکھیں گے۔ اگر گھونسلے سے گرے تو کوئی موت کے فرشتے کا روپ دھارے ظالم چیل اٹھا کر کے جائے گی۔
اصغر ندیم سید کا باپ اسے “لل” نہیں سمجھتا تھا بلکہ یہ پردیس کے ظالموں کا خوف تھا۔ پردیس کے ہاتھوں اپنے بچے کھونے کا خوف تھا۔ اپنی اولاد کھونے کا خوف تھا جیسے سوات میں سیالکوٹ کا خاندان سب کچھ کھو بیٹھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh اے بی اشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا
Next Article ملک بھر میں پیٹرول کا ماتم : 10 روپے لیٹر تک کا اضافہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.