Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»وائس چانسلرز کی تقرریوں کے احکامات کیوں جاری نہ ہو سکے ؟ رؤف مان کا کالم / مان نہ مان
تازہ ترین

وائس چانسلرز کی تقرریوں کے احکامات کیوں جاری نہ ہو سکے ؟ رؤف مان کا کالم / مان نہ مان

ایڈیٹرستمبر 9, 202482 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rauf maan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کی 25سرکاری جامعات میں وائس چانسلر ز کی تقرری کے عمل میں کھمسان کا رن جاری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حال ہی میں جامعہ زکریا سمیت صوبہ کی 11جامعات کے لیے نامزد 11امیدواروں کے انٹرویو بھی لے لیے ،قوی امکان تھا کہ جن امیداوروں کے انٹرویو لیے گئے ان ہی کو ان 11جامعات کے لیے وائس چانسلرز مقرر کیا جائے گا،لیکن تاحال تقرری کے احکامات جاری نہیں ہوسکے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جو طریقہ کار اختیار کیا جاتا تھا اس سے ہٹ کر وائس چانسلرز کے امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے،اس سے قبل ہر یونیورسٹی کے لیے میرٹ پر آنے والے پہلے تین امیدواروں کا انٹرویو ہوتا تھا جس میں سے وزیر اعلیٰ انٹرویو کے بعد کسی ایک امیدوار کا انتخاب کرتا تھا،اس بار یہ طریقہ کار نہیں اپنایا گیا جس سے اعلیٰ تعلیمی حلقے تحفظات کا شکار نظر آئے،اب کی بار کچھ یوں ہو ا کہ سرچ کمیٹی نے جن امیدواروں کے ناموں کی شارٹ لسٹنگ کرکے فہرست محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھجوائی ان میں سے ابتدائی طور پر 11جامعات کے لیے صرف11امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا،بعد ازاں ان 11امیدواروں کے انٹرویو طے شدہ جامعات کے لیے کیے گیے،جس کے بعد بس صرف تقرری کا نوٹیفیکیشن ہی ہونا باقی تھا،بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو میرٹ لسٹ سرچ کمیٹی نے مرتب کی تھی ،ایچ ای ڈی اور بعض بیوروکریٹس کی جانب سے اس میں بھی کچھ تبدیلی کی گئی،سرچ کمیٹی کے کنوینئر سابق بیوروکریٹ اسماعیل قریشی،جب کہ ارکان میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد اصغر،سابق بیوروکریٹ مس فرخندہ وسیم افضل اور چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب شامل تھے۔
اس دوران ان 11امیدواروں اور ان کی جامعات کی مبینہ فہرست لیک ہوگئی ،جس کے مطابق جن امیدواروں کےوائس چانسلرز تعینات ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ان میں جامعہ زکریا کے لیے پروفیسر ڈاکٹر زبیراقبال ، جامعہ زکریا کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹررؤف اعظم کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،پروفیسر ڈاکٹر نعیم کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر،ڈاکٹر شاہد منیر کو یوای ٹی لاہور،پروفیسر ڈاکٹر شجاع کو گجرات یونیورسٹی،اور پروفیسر ڈاکٹر عاقف یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے لیےشامل ہیں،اس دوران وائس چانسلرز کی تقرری کے کھیل میں اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوگئیں،سنا ہے پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں کچھ جامعات میں اپنی پسند کے وائس چانسلر لگائے جانے کے لیے کوشاں ہے،،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کے لیے مسلم لیگ ن کی دو اہم سیاسی شخصیات سعد رفیق اور سردار ایاز صادق بھی میدان میں اتر آئے، پنجاب یونیورسٹی کے لیے جماعت کی دلچسپی بھی عیاں ہے۔
صورت حال کچھ اس طرح کا رخ اختیار کرگئی کہ چار جامعات جی سی یو لاہور، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور،یونیورسٹی آف گجرات،اور یونیورسٹی آف ناروال میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے اسامیاں دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ًدروغ برگردن روای ً پنجاب کی جامعات کے لیے کچھ امیدوار ایسے بھی ہیں جو اس عہدے کے لیے دو سے چار کروڑ روپے خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، ًدیکھیں کیا گذرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک ً

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وائس چانسلر یونیورسٹیاں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان:نامورترقی پسندسیاسی رہنماء،دانشور اورچیمبر آف کامرس ملتان کے بانی صدرسید قسور گردیزی کی 30ویں برسی 11ستمبر کومنائی جارہی ہے
Next Article پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت علی امین گنڈاپور کی جلسے کی تقریر اور بیانات سے ناراض
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنوبی پنجاب کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلروں کے کرتوت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اکتوبر 8, 2025

جنسی ہراسانی کیس : ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان مستعفی ہو گئے

اگست 21, 2025

یونیورسٹیاں اورسیمسٹر سسٹم۔ کیا سب اچھا ہے؟ پروفیسر نسیم شاہد کا کالم

فروری 18, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.