Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»کہتا ہوں سچ۔۔رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

کہتا ہوں سچ۔۔رضا علی عابدی

ایڈیٹرنومبر 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ال کے سال پاکستان کے چکر لگا کر اور پندرہ برس کے وقفے کے بعد ہندوستان کا دورہ کر کے واپس آیا تو ایک بڑا سوال، بہت بڑ ا سوال شاید پہلے سے میرا منتظر کھڑا تھا۔ کیا فرق محسوس ہوا؟
سچ کہہ دوں؟ بالکل یوں لگا جیسے ایک ڈولتی کشتی سے بڑا سا ڈگ بھر کر ایک ٹھہری ہوئی، جم کر کھڑی ہوئی ناﺅ میں قدم رکھ دیا۔ صدیوں کی محکومی کے بعد ا±نہوں نے اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ رہ گئے ہم تو ہمارے ہاں دودھ دیتی ہوئی گائے گھومتی گھامتی ہمارے محلے میں نکل آئی ہے اور اسے جس طرح نچوڑا جارہا ہے، وہ بھی اپنے مقدر کو کیا کہتی ہوگی۔ بالکل یوں محسوس ہوتا ہے پاکستانی سیاستداں اپنے ملک کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ یہ لوگ نہ ملک کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں نہ وطن کو۔ انہیں تو ان دو کا فرق بھی نہیں معلوم۔ کسی ٹاک شو میں ان سے کوئی گمبھیر سوال کرکے دیکھئے، کیسی کیسی قلابازیاں کھاتے ہیں اور کس عیاری سے اصل موضوع ٹال جاتے ہیں۔ سب کچھ کرتے ہیں، پاکستان کو ownنہیں کرتے۔ سرحد پار جو کچھ بھی ہے اور جیسا بھی ہے، انہوں نے اپنی سرزمین میں اپنے قدم مضبوطی سے جما لیے ہیں، اب اگر وہ کوئی حماقت کرتے ہیں یا ان سے کوئی بھول ہوتی ہے تو ان کا استحکام اس کو اپنے اندر جذب کرلے گا۔ مثال کے طور پر اچھا بھلا سیکولر نظام چلاتے چلاتے ان پر دھرم کا جنون سوار ہوگیا ہے۔ پاکستان کا حال بھی کچھ اچھا نہیں۔ وہاں ماتھے پر بندی نہیں تو وہ نشان ضرور ہے جو انہیں یقین ہے ایک روز چمکے گا۔ سب کچھ ہو رہا ہے، وہ سینے میں دھڑکنے والی شے کسی حال ملائم نہیں ہوتی۔ درد مندی، دکھوں میں ساجھے داری، بڑھ کر تھام لینے والے انسانی مراسم اوجھل ہوئے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں کوئی مانے یا نہ مانے، کوئی بھی قضیہ ہو، ایک گروہ حق کی بات کہنے کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔


انہوں نے کشمیر اور کشمیریوں کا جو حال کیا ہے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اپنے تین ہفتے کے قیام میں کہیں بھی میں نے کشمیر کا ذکر تک نہیں س±نا۔ کسی کی زبانی ہندوستان پاکستان کی کشا کش یا محاذ آرائی کی کسی کو خبر تک نہیں تھی۔ اس کمال سے میڈیا کو دبوچ رکھا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے خبر رسانی کے پیشے کو سانپ سونگھ گیا ہے لیکن اس سنّاٹے میں کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی حق کی آواز ضرور بلند کررہا ہوگا۔ اور اگر آج نہیں کرے گا تو پردہ اٹھنے پر دیکھئے گا کیسا نعرہ لگے گا۔ پارلیمان کے اندر اور باہر خاموشی نہیں رہے گی۔
ہندوستان کو بس ایک ہی دشواری درپیش ہے، وہ نہ ہوتی تو آسمان کو چھو رہا ہوتا، اور وہ ہے بڑھتی ہوئی آبادی کا سنگین مسئلہ۔ ہر طرف انسان ہی انسان ہے۔ راستہ چلنا مشکل ہے اور کبھی کبھی تو سانس لینا بھی دشوار ہے لیکن اس میں ان کی جیت بھی ہے۔ ان کے ملک کو ایک ارب بیس کروڑ گاہکوں کی منڈی مانا جا رہا ہے جہاں یہ بڑی طاقتیں اپنا مال بیچنے کے لئے چاپلوسی بھی کر لیتی ہیں۔ یہ بات اب پرانی ہو چلی کہ غریب اور غریب ہوگیا ہے، ہاں اس میں شک نہیں کہ مال دار اور دولت مند ہوگیا ہے۔ دولت کہیں نہ کہیں چھن کر نیچے تک پہنچ رہی ہے۔ وہ جو ایک زمانے میں بہت مشہور ہوا تھا کہ کراچی میں محنت مشقت کرنے والے دوپہر کے کھانے میں بریانی کھاتے ہیں، وہ تو شاید اب بھی کھاتے ہیں لیکن ہندوستان کے بازاروں میں بھی بریانی کی دیگ کو خالی ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ کہیں کہیں ڈنڈی مار جاتے ہیں، نہ ماریں تو ملک کی تقدیر بدل جائے۔ سادہ زندگی گزارتے ہیں، سادگی ان کی زندگی کا بڑ ا آدرش بنی ہوئی ہے سو اس میں بھی ان کی جیت ہے۔ ذات پات ان کے نظام کی سب سے بڑی لعنت ہے، اس معاملے میں بڑے ہی کٹھور ہیں۔ اوپر سے ایسے آثار نہیں کہ س±دھر جائیں گے، پھر بھی مقابلے کے امتحانوں میں تعصب برتے جانے کا امکان نہیں، کچھ کوٹے کا نظام بھی قائم ہے۔ پاکستان میں ہم لفظ میرٹ میرٹ سن کر تنگ آچکے ہیں، ہندوستان میں جب سے مذہب پرستوں کا پلہ بھاری ہوا ہے، ملازمتوں میں اور تو اور مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے نظام کے بعد کرپشن اور دھوکا دہی جیسے الفاظ سننے میں آرہے ہیں۔ لوگ بڑے وثوق سے کہہ رہے تھے کہ مشینیں آجانے کے بعد ووٹنگ میں دھاندلی ہونے لگی ہے۔ اس کا مشاہدہ کرنا میرے لئے ممکن نہ تھا اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بعض ریاستیں بڑی ہی دلیری سے اپنا ووٹ ڈالتی ہیں اور اپنا نظام اپنی مرضی سے چلاتی ہیں، یہی جمہوریت کا وہ حسن ہے جس کی پاکستان میں ہر لمحہ بات ہوتی ہے لیکن اس حسن کے غازے کی موٹی تہ کے نیچے کچھ خیانت کا داغ چھپا ہوا ضرور ہے۔


مشہور جریدے ’دی اکنامسٹ‘ نے حال ہی میں ہندو عقیدے کے بارے میں لکھا ہے کہ عجب دیوانے لوگ ہیں، گائے کے پیشاب کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس میں کینسر یا سرطان کی دوا کی تاثیر ہے اور یہ کہ اس میں سونا بھی ہوتا ہے، جریدے نے خیال ظاہر کیا ہے کہ گائے کے پیشاب سے مشروبات بنائے جانے کا پورا پورا امکان ہے۔ مزید یہ کہ گائے کے گوبر سے آرائشِ حسن یعنی میک اپ کا سامان پہلے ہی بازاروں میں آچکا ہے۔
سب صحیح ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ تقریباً اکہتّر ہندوستانی روپے کا ایک ڈالر ہے اور سرحد کے اِدھر ایک سو چھپن پاکستانی روپے دیجئے تو ایک ڈالر ملتا ہے۔ وہ دن قدیم نہیں ہوئے جب جنرل مشرف کے دور میں وقت نے کتنے ہی پہلو بدلے، پاکستانی روپیہ ساٹھ کے ہندسے پر ڈٹ کر کھڑا رہا۔ یہ الگ بات ہے کہ جنرل صاحب پر آج تک کچرا پھینکا جارہا ہے۔ ڈرتا ہوں میرا ملک کہیں کچرے کے نیچے دب نہ جائے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبڑھیا مر گئی فاقے سے .. فرحان اللہ ملک ایڈووکیٹ
Next Article استادِ محترم!(2)۔۔عطا ءالحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.