Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ملتان مرا رومان : یادیں (28 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں (28 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراگست 16, 20188 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہذیبوں اور رسوم و رواج کے اثرات

مذاہب اور تاریخ کی بات تو ہم کرتے ہیں لیکن شہر کی تہذیب کو ہم نے کبھی موضوع ہی نہیں بنایا ۔ پانچ ہزاربرسوں کے دوران ہرحکمران اور ہرحملہ آور نے اس شہر پر اپنے مذہب کے ساتھ ساتھ اپنی تہذیب اور اپنے رسم ورواج کے ہمراہ یلغار کی۔وہ توحید پرست قرامطی ہوں ،سورج دیوتا کے پجاری ہوں یا چاند اورآگ کی پوجا کرنےوالے ان سب نے ہر دور میں اس شہر کے رسم ورواج ،تہواروں اور رہن سہن کو نیا روپ دیا۔اگر یہ سورج دیوتا کے آدتیہ مندر کے یاتریوں کا محور و مرکز رہا تو بدھ بھکشوﺅں نے بھی یہاں کی تہذیب پر اثرات مرتب کیے۔ایک زمانہ یہاں ہندومت کے عروج کابھی تھا اورپھرہندومت کی جگہ جین مت یہاں کی تہذیب و روایات پر اثرات اندازہوگئی۔


شہر کی تہذیب پانچ ہزار سال کے ملبے میں دفن ؟

ہرعہد میں اس شہر کے باسیوں نے ایک مختلف طرز زندگی اپنایا۔اس صورتحال نے شہر کاایک مجموعی مزاج متعین کیا ۔قدیم شہر آج بھی بلندی پر واقع ہے۔یہ وہ جگہ ہے جہاں شہرسے باہر دریائے راوی کی گزرگاہ تھی۔دریا ہمیشہ زندگی کی علامت رہاہے اور شہر اس کے کنارے ہی آباد ہوتے تھے اوردریا شہروں کی تہذیب وثقافت پر اثراندازہوتاتھا۔جس قدیم شہر کو ایک بلند ٹیلے پر آباد قراردیاجاتاہے اس کے بارے میں یہ بھی گمان ہے کہ یہ بلندی ٹیلے کی نہیں یہ پانچ ہزار سال کامدفن ہے جس پر آج بھی قدیم شہر سانس لے رہا ہے۔مختلف ادوار میں ہونے والی تباہیوں کے نتیجے میں جب شہر ملبے کاڈھیر بنا تو اسی ملبے کو ہموارکرکے اس پر نیا شہر آباد کیاگیا اوریوں بہت سی تباہیاں بہت سے ملبے شہر کو سطح زمین سے بلند کرتے گئے اور اسے ٹیلے پر آباد شہر قراردیاگیا۔ملتان کی قدیم تہذیب اسی ٹیلے یا ملبے میں دفن ہے۔جسے ہردور میں دریافت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پانچ ہزار سال کی تہذیب کو بھلا کس حد تک دریافت کیاجاسکتا ہے۔یہ تہذیب تو شاید ہزاروں سال پہلے اس وقت بھی موجودتھی جب تہذیب کالفظ بھی ایجاد نہ ہواتھا۔


گرد ، گرما، گدا و گورستان

قدیم شہر میں داخل ہوں اور اس کا طرز تعمیر ،رہن سہن اور پہناووں کو دیکھیں تو بہت سے ان دیکھے مناظر سامنے آجاتے ہیں۔تنگ و تاریک ،بل کھاتی گلیاں ۔ شہر کے باہر موجود دروازے اور ایک بلند فصیل جس کے آثار اب بھی موجودہیں شہر کا دوسرا دفاعی حصارتھے۔پہلا دفاعی حصارتو دریا ہی تھا جو شہر کے شمال سے مشرق کی طرف ایک نصف دائرہ بناتا تھا۔کچی اینٹوں سے بنائے ہوئے اونچی چھتوں والے مکان خاص طورپر شہر کی آب و ہوا اور گرم موسم کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیے گئے تھے۔”چہارچیز است تحفہ ملتان ۔گردگرما گدا وگورستان“ کی ضرب المثل اس شہر کے مجموعی مزاج اور تہذیب کی بھی آئینہ دار ہے
( جاری )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھٹو کے ساتھی رانا محمد اظہر کی یاد داشتیں ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
Next Article نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی میں فوج کے نمائندے نثار نے شامل کرائے : چیف جسٹس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ملتان میں شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصل کو خطرہ

اپریل 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.