Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : سمارٹ زمانے میں جھوٹ کی توند
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : سمارٹ زمانے میں جھوٹ کی توند

ایڈیٹردسمبر 7, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلاگ کو میں اختصاریہ کہتا ہوں اور اس کا آغاز میں نے” دنیا پاکستان“ سے کیاتھا۔ میرے دوست معروف کالم نگار وجاہت مسعود اس کے مدیر تھے ، پھر جب وجاہت مسعود نے” ہم سب “ کے نام سے اپنی ویب سائٹ کا اجرا کیا تو میں بھی اپنا چھابہ ” ہم سب “ پر لے گیا۔ اوراب کاشف رفیق کے اصرار پرچھابےکے ساتھ ( جو سمارٹ لاک ڈاؤ ن کے زمانے میں چھابی بن چکا ہے) ” سب نیوز “ میں موجود ہوں۔
کالم یا تحریر کے لیے چھابے کا لفظ منو بھائی نے اس وقت استعمال کیا تھا جب وہ امروز سے روزنامہ جنگ کے ساتھ منسلک ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا میں اپنے کالم کا چھابہ لے کر گلی سے بازار میں آ گیا ہوں۔ وہ پرنٹ میڈیا کا زمانہ تھا لوگوں کا کاغذ قلم اور کتاب کے ساتھ مضبوط رشتہ تھا۔ پھر زمانے نے کروٹ لی اور سب کچھ ختم ہوتا چلا گیا۔ لوگ اب ڈیجیٹل زمانے میں جی رہے ہیں اور یہ ای کتاب کا زمانہ ہے۔ یو ٹیوب کی دنیا میں لوگوں کے پاس صرف جھوٹ سننے اور چسکے کے لیے وقت ہے۔ ہم قلم کار، لوگوں کو کتاب کے ساتھ تو نہ جوڑ سکے لیکن اپنی بات تو ہمیں ان تک پہنچانی ہے۔ سو جس میڈیم میں جتنی بات وہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں ہمیں بھی اسی میڈیم اور اسی تناسب کو اپنا لینا چاہیے۔ جھوٹ اور چسکا ہمارا مزاج نہیں لیکن ہم جتنا سچ لکھ سکیں گے اتنا تو ہمیں لکھنا چاہیے کہ سچ سننے کی اب تاب بھی تو کسی میں نہیں۔ بلاگ یا اختصاریہ نئے زمانے کا اسلوب ہے کہ کم لفظوں میں لوگوں سے براہ راست مکالمہ کیا جائے زیب داستان کے لئے اور کالم کے ایک ہزار یا بارہ سو لفظ مکمل کرنے کے لیے جو جھوٹ سچ لکھا جاتا ہے اس میں اس کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ اور ویسے بھی اب تو بات ایک پیرا گراف سے بھی کم ہو کر ایک سطر تک محدود ہو گئی کہ یہ ٹویٹر کا بھی تو زمانہ ہے اور ایک سطر کی بات یہ ہے کہ ” ہم سب“ سے” سب نیوز“ تک کے سفر میں ہم نے بہت کچھ گنوا دیا بس قلم کی حرمت سلامت رکھی۔
آخری بات یہ کہ ہم نے 1983 میں جب کالم نگاری کا آغاز کیا تو کالم کا نام ” ڈرتے ڈرتے ”رکھا تھا وہ آمریت کا خوف و ہراس والا زمانہ تھا۔ آج 39 برس بعد جمہوری دور میں بھی ہم اس اختصاریے کا نام تبدیل نہیں کر رہے کہ آپ بخوبی جانتے ہیں سمارٹ زمانے میں سب کچھ مختصر ہو گیا بس ایک ڈر ہےجس کی توند نکل آئی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوشل میڈیا صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : سردی کا مقابلہ اور جج ارشد ملک کی موت
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :لاہور جلسہ ، حکومت اور اپوزیشن بند گلی کے قیدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.