• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16)
  • کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں
  • حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ
  • سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی
  • آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج
  • فیض آباد دھرنا معاہدہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائیں : چیف جسٹس فائز عیسیٰ
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:ریاست کرے تو کیا کرے؟
  • خالد مسعود خان کا کالم:ادارے ایسے برباد نہیں ہوتے…(5)
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انٹرپول نے حسین حقانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کی دو درخواستیں خارج کر دیں
اہم خبریں

انٹرپول نے حسین حقانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کی دو درخواستیں خارج کر دیں

رضی الدین رضیاگست 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مبینہ ذرائع کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر تین سال پرانی خبر کو حسین حقانی کے حوالے سے نئی پیشرفت کے طور پر چلایا گیا، سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے اختیار کے غلط استعمال اور فنڈز کے غبن سے متعلق ایک کیس میں امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر کو واپس بھیجنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔لیکن انٹرپول نے تین سال قبل اسی درخواست کو مسترد کرچکی ہے۔ دی نیوز کے مطابق 2018 میں انٹرپول نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی خصوصی درخواست پر حقانی کے خلاف ریڈ وارنٹ کی درخواست مسترد کی۔
اس ہفتے پاکستانی نیوز چینلز نے بریکنگ نیوز نشر کی کہ ایف آئی اے نے اختیار کے غلط استعمال اور فنڈز کے غبن سے متعلق ایک کیس میں حسین حقانی کی وطن واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔انٹرپول کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں متعین رہنے والے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال، 2 ملین ڈالر کے خرد برد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس لیے انٹرپول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔
دوسری جانب خبر سامنے آںے کے بعد حسین حقانی کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ حسین حقانی نے اپنے جاری پیغام میں لکھا، ‘بعض خبریں دو تین سال کے وقفے سے چلائی جاتی رہتی ہیں۔ دیسی صحافت کا حال اتنا بُرا ہے کہ کوئی یہ بھی نہیں دیکھتا کہ یہی خبر 2018 میں چلائی جا چُکی۔ اگر اُس وقت چیف جسٹس ثاقب نثار کے خط پر انٹرپول نے ایکشن نہیں لیا تو کیا اس دفعہ مُلا برادر سے خط لکھوانے کا ارادہ ہے؟’
حسین حقانی پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں ںے اس وقت واشنگٹن کی مدد حاصل کرنے کے لیے بھی ایک میمو بھیجا تھا۔
واضح ہو کہ ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن باڈی کی تحقیقات کے تحت مارچ 2018 میں حسین حقانی کے خلاف مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی، اختیارات کے غلط استعمال اور فنڈز کے غبن کے لیے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 3 ، 4 ، 409 ، 420 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
اپریل 2018 میں درخواست مسترد ہونے کے بعد ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کہا کہ وہ وزارت خارجہ سے انٹرپول کے دوسرے انکار کے بعد حقانی کی حوالگی کے لیے امریکی حکومت سے رجوع کرنے پر غور کر رہی ہے۔
تاہم، مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا کیونکہ پالیسی کے طور پر امریکی حکومت سیاسی معاملات میں حوالگی پر غور نہیں کرتی اور حقانی کے معاملے میں یہ تقریباً ناممکن ہے کہ امریکا کوئی کارروائی کرے۔جنوری 2018 میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میمو گیٹ کیس کو دوبارہ کھولا تھا جس کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور کئی دیگر نے نومبر 2011 میں دائر درخواست کی بنیاد پر حقانی کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اپریل 2018 میں انٹرپول نے ایف آئی اے کی جانب سے حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کو رد کردیا اور لکھا، ‘انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کا جنرل سیکرٹریٹ تصدیق کرتا ہے کہ آج (18 اپریل ، 2018) ، مسٹر حسین حقانی ، یومِ پیدائش یکم جولائی 1956 کو انٹرپول بلیو نوٹس یا بازی کے تابع نہیں ہے اور انٹرپول کے ڈیٹا بیس میں معلوم نہیں ہے۔’
مارچ 2018 کے آخری ہفتے میں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وہ حقانی کی واپسی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی کی واپسی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔انٹرپول نے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری سابق سفارتکار کی گرفتاری کے خلاف وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ ان کے خلاف الزامات ‘سیاسی’ تھے اور معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔سپریم کورٹ کے اصرار پر ایف آئی اے نے ان کے خلاف غبن اور دیگر مبینہ جرائم کا مقدمہ درج کیا اور انٹرپول کو وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھیجی۔
2011 میں حقانی کی جانب سے بھیجے گئے میمو میں مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کو مارنے کے لیے ایبٹ آباد میں امریکی چھاپے کے بعد پاکستان میں ممکنہ بغاوت کا ذکر کیا گیا تھا۔ ایک جوڈیشل کمیشن نے جسے اس کیس کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا، نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ میمو مستند اور سابق سفیر کی تصنیف ہے۔
پاکستان میں میموگیٹ اسکینڈل 2011 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصوراعجاز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا تھا۔میمو گیٹ کیس سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس آصف کھوسہ کے ماتحت 14 فروری 2019 کو بند کیا تھا۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کی جمہوریت اور ریاست اتنی نازک ہے کہ وہ میمو کی وجہ سے ٹوٹ سکتی ہے؟ کیا ریاست اب بھی خطرہ محسوس کرتی ہے؟ خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کی بنیادیں مضبوط ہیں اور ہمیں ایسے معاملات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

( بشکریہ : آج نیوز )

فیس بک کمینٹ

انٹرپول حسین حقانی میمو گیٹ سکینڈل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : ایک بادشاہ کی واپسی اور دیگر قصے
Next Article امتیاز عالم کا کالم:افغانستان: ایک جنگ ختم، دوسری شروع
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

انٹرپول نے اسحاق ڈار کے وارنٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا

نومبر 4, 2019

انٹرپول نے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکارکر دیا

اپریل 7, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (16) ستمبر 29, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:رات دن نوٹ گنتی قوم کے ہاتھ خالی ستمبر 29, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی حکم فوجی افسروں کے احتساب کا دروازہ کھول سکتا ہے؟ ستمبر 29, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مدینے کی گلیوں میں ستمبر 29, 2023
  • حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ ستمبر 29, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.