Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»افسانے»صائمہ صادق کا افسانہ : دوزخ سے نجات
افسانے

صائمہ صادق کا افسانہ : دوزخ سے نجات

ایڈیٹرمئی 30, 202111 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
woman-empowerment article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج اسکول بند ہوۓ پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ۔میرو نےبی ۔اے کر رکھا تھا ۔باپ کی وفات کے بعد آگے نہ پڑھ سکی تو ماں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اسکول میں پڑھانے لگی ۔لیکن تنخواہ نام کی کوئی چیز نہ ملی ۔۔لاک ڈاون کی وجہ سے اماں سل گارے کا جو کام کرتی ہیں وہ مزدوری بھی بند ہے ۔۔۔حالات با لکل ویسے ہو رہے جو تین سال پہلے ابا کی جنت مکانی ہونے پہ ہوۓ تھے ۔۔۔رشتہ داروں نے ایسے نظریں پھیریں‌جیسے کہ ہم اچھوت ہیں ۔کوئی در نہ کوئی آسرا ۔۔۔۔۔انہی خیالوں میں گم تھی کہ اماں کی آواز پر چونکی ۔۔۔
میرو پانی پلا دو حلق سوکھ گیا ہے ۔کام تو کچھ بنا نہیں خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا ۔۔۔۔
کیا کہتے ہیں اسکول والے کب دیں گے تنخواہ ۔۔اند ر تو گھسنے نہیں دیا ۔لیکن جب پلٹنے لگی تو آپ کی پرنسپل صاحبہ کو گاڑی میں بیھٹتے دیکھا ۔وہ کہتی ہیں بی بی ابھی تنخواہ نہیں آئی اور اتنا بجٹ نہیں کہ ایڈوانس دیں ۔۔۔نوری کا کیا ہو گا کل بھی سوکھی روٹی کے ٹکڑ ے پڑے تھے وہی پانی میں بھگو کر اس کے لیے گرم کیے ۔۔
آنسو موتیوں کی طرح اس کی سوجی آنکھوں سے ٹپ ٹپ گرنے لگے ۔کیسی ماں ہو ں دو وقت کا کھانا نہیں کھلا سکتی ۔
کچھ خیال آتے ہی وہ سر پہ د وپٹہ جوڑتے ہوئے میرو کنڈی لگا لو میں ابھی آتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔میروکئی بار دروازے سے باہر جھانک چکی تھی رات کی سیاہی چھا گئی ابھی تک اماں کہیں کچھ ہو تو ۔۔۔۔۔۔نہیں ، نہیں اللہ نہ کرے ۔۔۔۔۔نوری بھوک سے بلکتے بلکتے سو گئی۔تین پہر ہو گئے اک نوالہ اس ننھی جان کے حلق سے نہ اترا تھا ۔جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا پریشانی اور اضطراب بڑھ رہا تھا ۔۔دروازے پر دستک ہوئی جوتا پاؤں میں ڈالے بنا لپکی ۔۔۔شکر ہے خدا کااماں آپ آ گئی ۔۔کیسے کیسے خیال آ رہے تھے ۔۔وہ جو گلی کے نکڑ پہ بنگلہ ہے اس بی بی صاحبہ کو اپنے بچے کی دیکھ بھال کے لیے ملازمہ چاہیے تھی ۔۔امید جاگی تھی وہ بھی ٹوٹ گئی ۔۔کہتی ہیں اپنی لڑکی بھیجوں وہ پڑھی لکھی ہے ۔۔۔۔میں منع کر آئی خود تو سارا دن بینک ہوتی ہیں اور پیچھے گھر میں شوہر ہوتاہے اس کاایسے میں اپنی جوان بچی کیسے بھیج سکتی۔۔۔اماں آپ بھی نا منع کرنا ضروری تھی ۔۔۔۔چپ کر میرو تو نہیں جانتی اس دنیا کو ۔۔۔۔اچھا اماں غصہ نہ کریں سو جائیں کل بات کرتے اس پہ۔۔۔۔بھوک رات بھر ماں بیٹی کے پیٹ میں انگڑائی لیتی رہی۔
نوری کے جسم میں جنبش نہ ہوئی ۔۔دن چڑھ آیا ہے میرو نوری کو جگا دے اماں سونے دیں اسے اٹھے گی توپھر کھانا مانگے گی ۔۔کہاں‌ سے لائیں گی ۔۔۔۔لائی ہی تو ہوں وہ کوڑا پھینکنے گئی تو ٹوکری میں دو سیب پڑے تھے تو بھی آ جا زیادہ خراب نہیں ہیں ۔۔میں دھو لیتی ہوں۔
نوری ، نوری دیکھ تو اماں تیرے لیے لال لال سیب لائی ہے تجھے پسند ہیں نا۔۔جھنجھوڑنے پہ بھی کوئی جنبش نہ پا کر میرو نے گھبرا کر ماں کوآواز دی۔۔۔
ٹھنڈی یخ اک معصوم لاش پڑی تھی۔جس کے چہرے پہ بھوک کےآثار نمایاں تھے۔۔۔محلے کی چند بوڑھی عورتیں آئیں اور دلاسے کے دو بول تک نہ بولے ۔محلے میں افواہ ۔پھیلا دی کہ کرونا سے موت ہوئی ہے۔۔۔پولیس نے لاش دفنا دی ۔پولیس موبائل میں بیٹھے انسپکٹر نے میرو کی جوانی کو اپنی للچائی نظروں سے پاؤں تا سر آنکھوں آنکھوں میں تولا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرو اور ا س کی ماں کے ٹیسٹ ہوۓ ۔۔یہ کہہ کر واپس بھیج دیاکہ جب تک رپورٹ نہیں آتی گھر سے باہر نہ نکلیں اور ہرقسم کا رابطہ ختم کر دیں ۔کسی نے جاننے کی کوشش نہ کی کہ گھرمیں بند رہی تو کیا کھائیں گی ۔۔۔۔ان مجبور آنکھوں نے سب کی طرف سوالی نظروں سے دیکھا لیکن خودداری آڑے آ گئی ۔۔۔۔۔۔۔
چھ دن گزر گیے کسی نے جاننے کی کوشش نہ کی کس حال میں ہیں نہ کوئی دروازے سے جھانکا ۔۔۔۔۔۔آج ہفتہ کی صبح پولیس کا اک اہلکار رپورٹ لے کر آیا کہ بچی بھوک سے وفات پا گئی اور میرو اور اس کی والدہ کو بھی کرونا نہیں ہے ۔۔۔ایس ایچ و صاحب نے ان کے لیے راشن اورکچھ پیسے بھیجے ہیں ۔۔ باربا ر دستک دینے پر جب دروازہ نہ کھولا تو پولیس اہلکار نے محلے والوں کی اجازت سے دروازہ توڑ دیا۔۔۔۔۔سامنے زمین پر اک خوب رودوشیزہ جس نے جوانی کی سیڑھی عبور کی تھی ۔بھوک اور افلاس نے اگر چہ اس کے چہرے کی رونق چھین لی تھی ۔۔لیکن اس کے جسم کو فرصت میں تراشا گیا تھا جو اب اپنے شباب کے جوبن پہ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے پھٹے کپڑے بوسیدہ گھر میں بکھرے پڑے تھے ۔اک پھٹی چادر سے اس کے جسم پر کٹ جگہ جگہ پڑے نیل کے نشان اور سگریٹ کے جلے کے نشان اور جسم کی عریانی اس پر ٹوٹے قہر کو چیخ چیخ کر بیان کررہی تھی ۔
ایسا ان چھ دنوں میں جانے کتنی بار ہوا تھا ۔۔۔۔ چار پائی کے ساتھ رسی میں جکڑی ماں کے کانوں میں اس کی چیخیں گرم سیسہ بن کر پگھلی ہو ں گی ۔۔۔۔
گھر سگریٹ کی خالی ڈبیوں اور شراب سے مہک رہا تھا۔۔۔۔۔وہ خالی پھٹی نگاہوں سے آسمان کو ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی ۔۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب میں 7 جون سے سکول کھولنے کا اعلان : امتحانات کے خلاف احتجاج پر سینکڑوں‌طلبہ گرفتار
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : کچھ صحافی لڑکیوں کو کیوں تنگ کرتے ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.