Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»محمد حنیف کا کالم : شہباز ’سپیڈ‘ اور سمی دین بلوچ
بلوچستان

محمد حنیف کا کالم : شہباز ’سپیڈ‘ اور سمی دین بلوچ

ایڈیٹراپریل 20, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sami baloch
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سمی نے کبھی کسی کو بددعا نہیں دی۔ اگر دل میں دی ہو تو پتا نہیں لیکن 14 سال پہلے سمی کے باپ ڈاکٹر دین محمد کو اٹھایا گیا تو وہ سکتے میں تھی، ماں کو کیا بتائے، چھوٹی بہن کو کیسے سنبھالے۔
اس نے بہت کم عمری میں وہ سارے طریقے سیکھ لیے جو غائب کیے جانے والوں کے خاندان والے سیکھ لیتے ہیں۔ ایف آئی آر کٹوانے کی کوشش، ہائی کورٹ میں پٹیشن پر ایک شہر کے بعد دوسرے شہر میں احتجاجی کیمپ، سمی دین بلوچ نے اپنے باپ کی رہائی کے لیے تین ہزار کلومیٹر پیدل مارچ بھی کیا۔ اسلام آباد بھی پہنچی، کسی طرح وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہو گئی۔خان صاحب نے اس کی درخواست غور سے سنی، کہا کہ آپ میری بیٹی کی طرح ہیں، میں آپ کے والد کو بازیاب کروانے کی پوری کوشش کروں گا۔
مجھے پہلی دفعہ لگا کہ خان صاحب جب اپنے جلسوں میں کہتے ہیں کہ وزیراعظم قوم کا باپ ہوتا ہے، اور انھوں نے سمی کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ہے تو سمی کو اب اچھی خبر ملے گی۔ (سمی بری خبر کے لیے بھی خود کو تیار رکھتی ہے لیکن میرے منھ میں خاک)۔
جب سمی ڈاکٹر دین کی جبری گمشدگی کے بعد سکتے سے نکل رہی تھی تو میں نے اس کا ایک مختصر سا انٹرویو کیا تھا۔ اس وقت سمی 12 یا 13 سال کی ہو گی۔
اس نے اپنے باپ کے بارے میں ایک بات کی تھی جو مجھے آج بھی یاد ہے۔ ڈاکٹر دین محمد خضدار کے ایک سرکاری ہسپتال میں کام کرتے تھے۔ سمی نے کہا کہ وہ ایسے تھے کہ گھر میں جب ہم بیمار ہوتے تھے تو وہ اپنے ہسپتال سے دوائی لینے کی بجائے بازار سے دوائی خرید کر دیتے تھے۔
ملک کے چوروں لٹیروں اور ان کے خلاف جہاد کرنے والے کو خبر ہو کہ اگر کوئی کرپشن فری گھرانہ تھا تو وہ ڈاکٹر دین محمد کا گھرانہ تھا۔ میں بھی سمی کے انٹرویو کے بعد بھول گیا لیکن میں نے زندگی میں پہلی دفعہ کسی بچی کو بڑے ہوتے دیکھا، احتجاجی کیمپوں میں، 14 سال تک۔
جب بھی کہیں اس کو دیکھتا ہوں تو نظریں نیچی کر کے نکل لیتا ہوں۔ میں نے کبھی عمران خان کی طرح اسے اپنے بیٹی کہا ہو گا لیکن 14 سال تک میں نے بھی پلٹ کر نہیں پوچھا۔
پاکستان میں جب کسی کو عمر قید کی سزا ہوتی ہے تو سنا ہے کہ 14 سال پورے کر کے وہ بھی رہا ہو جاتا ہے۔ سمی نے نہ کبھی پاکستان توڑنے کی بات کی ہے، نہ کسی ادارے کو گالی دی ہے۔حالانکہ ایک جاوید اقبال نامی جج نے کہا تھا کہ تمہارا باپ 10 دن میں گھر واپس آ جائے گا۔ دس سال سے بھی زیادہ گزر گئے سمی نے پھر بھی جاوید اقبال نامی جج (جو مسنگ پرسنز کمیشن کے بعد اسامہ بن لادن کمیشن اور پھر نیب کے سربراہ بھی ہیں) کو گالی نہیں دی۔ عمران خان کو بھی انتہائی شائستہ لہجے میں یاد کروایا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا۔
سمی نے بددعا نہیں دی لیکن اب عمران خان سڑکوں پر ہیں اور پوچھتے ہیں کہ میں نے کونسا قانون توڑا ہے؟ اس سے پہلے بھی ایک وزیرِ اعظم تھا نواز شریف۔ اس کو بھی سمی کے سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت تک سمی بڑی ہو گئی تھی اور اپنے باپ ڈاکٹر دین محمد کے علاوہ دوسرے مِسنگ پرسنز کی بات کرنے لگی تھی۔
ایک جج تھا افتخار چوہدری۔ اس نے پہلے بڑھک لگائی کہ اس دن سے ڈرو جب ایک ایس ایچ او کسی شہری کو اغوا کرنے والے کرنل کو گرفتار کرے گا۔ خدا کا شکر ہے وہ دن نہیں آیا۔ جج صاحب نے کہا کہ وزیرِ دفاع پیش ہو۔
وزیرِ دفاع سیانے نواز شریف خود تھے اور اتنے سیانے تھے کہ سپریم کورٹ میں پیش ہونا اپنی توہین سمجھتے تھے۔ انھوں نے عدالت میں پیشی سے ایک دن پہلے خواجہ آصف کو وزیرِ دفاع بنا دیا اور وہ ہنسی خوشی بے عزتی کروانے چوہدری صاحب کی عدالت میں پہنچ گئے۔
بے عزتی کروا کر مِسنگ پرسنز کے کیمپ میں آئے اور کہا کہ تمھیں ٹرین کا کرایہ میں دیتا ہوں گھر واپس چلے جاؤ۔ سمی بلوچ نے کسی کو بددعا نہیں دی۔ لیکن خواجہ آصف اور اس کے وزیرِ اعظم گھروں کو واپس گئے، جیلوں میں گئے۔ اور اب ایک نئے وزیرِاعظم ہیں شہباز شریف جن پر اربوں کی کرپشن کے کیس بھی ہیں، اور صبح سات بجے اٹھ کر بڑے پرانے مسئلے حل بھی کر دیتے ہیں۔
سمی کا دعویٰ تھا کہ ڈاکٹر دین محمد نے اپنی بچیوں کے لیے سرکاری ہسپتال سے کبھی اسپرین بھی نہیں اٹھائی۔ سمی شہباز شریف کو کبھی بددعا نہیں دے گی، لیکن سوال اس کا وہی ہے، جو 12 سال کی عمر سے پوچھتی آئی ہے۔ میرے باپ نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں لاؤ۔ سزا دو۔ بتا دو اس نے کیا جرم کیا تھا۔
سمی نہیں کہتی لیکن اس کے اردگرد بیٹھے، اپنے باپ بھائیوں کو ڈھونڈتے، تھکے ہوئے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ اگر مار دیا ہے تو قبر ہی دکھا دو تاکہ ہم فاتحہ پڑھیں اور گھروں کو جائیں۔
سمی نے اپنی چھوٹی سی زندگی میں چھ وزیرِ اعظم آتے جاتے دیکھے ہیں۔ ان میں سے ایک بھی اس کے بنیادی سوال کا جواب نہیں دے سکا کہ ایک رات میں خود بچی تھی، بیمار تھی، خضدار کے ہسپتال سے میرے باپ کو فون آیا وہ مجھے بیمار چھوڑ کر اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا اور اس کو عینی شاہدوں کے سامنے ویگو والوں نے اغوا کیا۔ اب وہ کہاں ہے۔
جب تک شہباز شریف سمی کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے اپنی سپیڈ اپنے پاس رکھیں۔ اپنے سے پہلے آنے والوں کا انجام یاد کریں۔ سمی نے کسی کو بددعا نہیں دی لیکن اس کے دل سے آہ تو ہر روز نکلتی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفارن فنڈنگ کیس: دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں، پی ٹی آئی وکیل
Next Article مریم اورنگزیب کا پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : لاپتہ افراد کا معاملہ دہشت گردی سے منسلک نہ کیا جائے!

مارچ 18, 2025

محمد حنیف کا کالم : ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے

مارچ 16, 2025

بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، انٹرنیٹ سروس معطل، وزرا کے گھروں پر حملے

نومبر 17, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.