Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»تذلیل کے الزامات، صنم ماروی نے صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
جہان نسواں / فنون لطیفہ

تذلیل کے الزامات، صنم ماروی نے صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ایڈیٹراگست 14, 202527 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ahmad shah and sanam marvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ پر سکھر میں حال ہی میں منعقدہ ایک کنسرٹ کے دوران بدسلوکی اور دھمکی دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا جب کہ احمد شاہ نے گلوکارہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک نوٹس نہیں ملا۔
مذکورہ قانونی نوٹس صنم ماروی کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ احمد شاہ نے انہیں توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور 10 اگست کو سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایک ایونٹ میں پرفارم کرنے سے روک دیا،۔
گلوکارہ کے مطابق انہیں مذکورہ تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، مذکورہ ایونٹ سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور یوم آزادی کے موقع پر منعقد کیے گئے کنسرٹس کے سلسلے کا حصہ تھا، جس کے انعقاد میں آرٹس کونسل نے تعاون کیا۔
صنم ماروی اسی سلسلے کے تحت 8 اگست کو حیدرآباد میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفارم کر چکی تھی، جس کے بعد وہ سکھر پہنچی تھیں لیکن انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سکھر میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
دس اگست کے کنسرٹ میں عاصم اظہر، راحت فتح علی خان، بلال سعید، ینگ اسٹنرز اور دوسرے گلوکار و بینڈز بھی شریک تھے،اس سلسلے کا آخری ایونٹ بدھ کی رات کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا ۔
صنم ماروی کی جانب سے 11 اگست کو جاری کردہ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن جب انہوں نے منتظمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کوئی جواب نہ ملا، جس کی وجہ سے وہ تقریب میں تاخیر سے پہنچیں۔
نوٹس کے مطابق انہیں ’قابل اعتماد ذرائع‘ سے معلوم ہوا کہ انہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا تاکہ صنم ماروی کے ساتھ سندھی فنکارہ ہونے کی بنا پر امتیازی سلوک کیا جائے۔
ڈان امیجز نے اس بارے میں صنم ماروی سے رابطہ کیا لیکن ان کا کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا۔
گلوکارہ کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منتظمین نے جان بوجھ کر صبح 8:30 سے 9:40 بجے تک تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک ان کے فون کالز کا جواب نہیں دیا، جس سے ان کی آمد میں تاخیر ہوئی، ان کے رابطے کرنے کے باوجود انہیں مثبت جواب نہ دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ تعصب اختیار کیا گیا۔
نوٹس میں احمد شاہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے صنم ماروی کو دھکا بھی دیا اور ’جارحانہ اور دھمکی آمیز لہجے میں چیخ کر بات بھی کی‘۔
نوٹس کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کے صدر نے غیر قانونی دھمکیاں دیں، کھلے عام اعلان کیا کہ وہ صنم ماروی کو اسٹیج پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہاں تک کہ ان کے لیے گھٹیا اور توہین آمیز زبان تک استعمال کی۔
صنم ماروی نے احمد شاہ سے عوامی معافی مانگنے اور ساکھ کے نقصان، جذباتی پریشانی اور مالی نقصانات کے لیے 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب احمد شاہ نے صنم ماروی کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ڈان امیجز سے بات میں کہا کہ گلوکارہ کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نوٹس موصول نہیں ہوا حالانکہ یہ سوشل میڈیا پر آسانی سے ان تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے صنم ماروی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دراصل صنم رات 10 یا 10:15 بجے کے قریب پہنچیں جبکہ ان کا شیڈول شام 7 بجے تھا اور ٹیم نے انہیں زیادہ سے زیادہ 7:30 بجے تک مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ صنم سے اس وقت ملے جب وہ سکھر جیمخانہ میں داخل ہو رہی تھیں، جہاں تمام فنکار اپنی پرفارمنس کے لیے قطار میں تھے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صنم ماروی کراچی آرٹس کونسل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان آگے بڑھا ہے
Next Article پیٹرول کی قیمت میں مزید ڈیڑھ روپے لیٹر اضافے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

‎سینئرصحافی اورمعروف شاعرسرورجاویدانتقال کرگئے،

جون 13, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.