ملتان : سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد شاہ کی بیٹی کی پراسرار موت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد ،صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ ملتان پہنچ گئیں اور مرحومہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔۔چند روز قبل ملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ سے تعلق رکھنے والے سید اسد شاہ کی بیٹی ثانیہ زہرہ کی پراسرار موت سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں تھی۔ثانیہ زہرہ 9 جولائی کو اپنے سسرال میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں ۔ثانیہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی 6 ماہ کی حاملہ تھی۔جو کہ خود کشی نہیں کر سکتی۔۔
ثانیہ زہرا کے رشتہ دار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد مٹائے گئے اور بغیر پوسٹ مارٹم کے ثانیہ کی تدفین کی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس کے بعد پولیس ثانیہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کریگی۔جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہو گا۔
فیس بک کمینٹ