Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»مزدوروں کی قاتل قوم پرستی اور قوم پرستی کا گورکن مزدور ۔۔ شاداب مرتضیٰ
بلوچستان

مزدوروں کی قاتل قوم پرستی اور قوم پرستی کا گورکن مزدور ۔۔ شاداب مرتضیٰ

ایڈیٹرمئی 16, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
labour
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلوچستان میں گوادر کے علاقے پشیکان میں کل 10 مزدوروں کو قتل اور 3 کو زخمی کر دیا گیا۔ جب بھی قومیت کی آڑ میں مزدوروں کا قتلِ عام ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی مزدور طبقے کی دشمن قوم پرستی کی فکری، سیاسی اور اخلاقی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ جب کسی قوم کے قوم پرست کسی دوسری قوم کے مزدوروں کو غاصب قرار دے کر ان کا خون بہاتے ہیں تو باقی قوم کے قوم پرست چپ رہتے ہیں کیوں کہ مرنے والے مزدوروں کا تعلق ان کی اپنی قوم سے نہیں ہوتا۔ لیکن جب ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے مزدور قتل ہوتے ہیں تو یہ چیخ پڑتے ہیں، سخت احتجاج کرتے ہیں اور دہائیاں دیتے ہیں کہ ان کی قوم کے ساتھ ہونے والے ظلم پر دوسرے لوگ خاموش کیوں ہیں؟ اس پر دوسری قوموں کے قوم پرست جوابا ًکہتے ہیں کہ جب ہماری قوم کے مزدور مرے تھے تب تم بھی تو خاموش تھے۔ ان میں سے ہر کسی کے دل میں "مزدور” کا درد اس وقت اٹھتا ہے جب وہ ان کی اپنی "قوم” کا ہو۔ اسی طرح جب کسی قوم کے علاقے میں کسی دوسری قوم کے مزدور اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کی مجبوری میں روزگار کے لیے آتے ہیں تو یہ ان مزدوروں کو سامراجی اور غاصب کہتے ہیں۔ انہیں دوش دیتے ہیں کہ وہ ان کی قوم کے مزدوروں کا حق مار رہے ہیں اور ان کے وسائل پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ اس لیے ان سے روزگار چھیننا، انہیں بے دخل کرنا اور حتیٰ کہ ان کا قتل بھی جائز ہے۔ لیکن جب ان کی اپنی قوم کے مزدور دوسری قوموں کے علاقوں میں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں اور ان قوموں کے قوم پرستوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں تو یہ احتجاج کا ایک طوفان کھڑا کر دیتے ہیں اور دہائیاں دیتے ہیں کہ ان کی قوم کے مزدوروں کے ساتھ بڑا ظلم کیا گیا ہے۔ انہیں مزدور اسی وقت "مظلوم” لگتا ہے جب وہ ان کی اپنی قوم سے تعلق رکھتا ہو۔ جب تک اپنی قوم کا مزدور اپنے قومی خطے میں بیروزگار ہو، یا اپنی قوم کے زمیندار، سرمایہ دار یا تاجر کے استحصال کا شکار ہو یا پھر کسی دوسری قوم کے علاقے میں معاشی جبر کا شکار ہو تب تک قوم پرستوں کو اس کے ساتھ جاری طبقاتی اور معاشی ظلم دکھائی نہیں دیتا لیکن جب دوسری قوموں کے مزدور ان کے علاقے میں روزگار کے لیے آتے ہیں تو انہیں اپنی قوم کے مزدور کے حقوق اور اس کے ساتھ ناانصافیاں یاد آ جاتی ہیں۔ دوسری قوموں کے مزدوروں کی آمد انہیں اپنی قوم کے مزدوروں کے حقوق اور ان کے لیے انصاف کی یاد دلاتی ہے۔ قوم پرستی کسی خطہِ زمین اور اس کے وسائل کی "نجی ملکیت” کے سرمایہ دارانہ، مڈل کلاس نظریے سے زیادہ کچھ نہیں۔ بنگال نے قومی آزادی لے لی لیکن بنگالی مزدور اور کسان طبقے آج بھی بنگالی اور غیر ملکی سرمایہ دار اور تاجر طبقے کے غلام ہیں۔ اپنی قوم کے حقوق اور وسائل کے لیے ظالم ریاست سے ٹکر لینے والے یہ قوم پرست ایک جانب اپنے قومی خطے میں موجود دوسری قوموں کے مزدوروں سے روزگار چھیننے، انہیں بے دخل کرنے یا ان کا خون بہانے کی مہم چلاتے ہیں جب کہ دوسری جانب دوسری قوموں کے علاقوں میں کام کرنے والے اپنی قوم کے مزدوروں کو دوسری قوموں کے حقوق غصب کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کا ذمہ دار قرار دینے کے بجائے الٹا ان کے حقِ روزگار کا دفاع کرتے ہیں اور اگر ان کے ساتھ یہی سلوک دوسری قوموں کے قوم پرست روا رکھیں تو اس برتاؤ کی مذمت اور مخالفت بھی کرتے ہیں۔ نہ ہی یہ قوم پرست دوسری قوموں کے علاقوں میں ظالم ریاست کے قائم کردہ سرکاری اداروں اور منصوبوں میں ملازمت کرنے والے اپنی ہی قوم کے افراد کی وہاں ملازمت، روزگار یا تعلیم کو اپنی قوم سے غداری سمجھتے ہیں۔ لیکن یہی کام اگر دوسری قوموں کے افراد ان کے قومی خطے میں قائم سرکاری اداروں میں کریں تو یہ اس عمل کی ہر طرح سے مزاحمت اور مخالفت کرتے ہیں۔ اپنی قوم کے افراد کے لیے اور دوسری قوم کے فرد کے لیے ان کے حقوق اور انصاف کے پیمانے متضاد ہیں۔
قوم پرستوں کے نزدیک مزدور کا مزدور اور مجبور ہونا کافی نہیں بلکہ یہ زیادہ ضروری ہے کہ وہ ان کی اپنی قوم کا فرد ہو۔ اگر دوسری قوم کا مزدور ان کے قومی علاقے میں روزگار کرے تو یہ انہیں منظور نہیں۔ البتہ اگر ان کی قوم کا مزدور دوسری قوموں کے علاقوں میں کام کرے تو انہیں اس پر اعتراض نہیں۔ ان کی قوم کے مزدوروں کا استحصال ان کی اپنی قوم کا امیر طبقہ کرے یا کسی دوسری قوم کا انہیں کوئی پریشانی نہیں۔ قوم پرستی ایک تنگ نظری ہے جو انسان کے جذبہِ انسانیت کو اس کی اپنی "قوم” تک محدود کر کے اسے ایک تنگ نظر انسان بنا دیتی ہے۔ یہ معاشرے میں ظلم، جبر اور ناانصافی کو صرف قومی سطح پر دیکھتی ہے اور قوموں کے اندر موجود امیر اور غریب، مالک اور ملازم، مزدور اور سرمایہ دار، جاگیردار اور کسان کی طبقاتی تفریق سے پیدا ہونے والے ظلم، ناانصافی اور استحصال کو نظر انداز کر دیتی ہے جو کہ ہر قسم کی معاشی، سیاسی اور سماجی ناانصافی کی بنیاد ہے۔ صرف مزدور طبقہ تمام قوموں کے مزدوروں کے طبقاتی اتحاد کے ذریعے ہی قومی اور دیگر تمام ناانصافیوں کا خاتمہ کرنے کا اہل ہے۔ قوم پرستی مزدوروں اور محنت کش عوام کے اس بین الاقوامی اتحاد کو تقسیم کرنے کے کا ایک ذریعہ ہے، اس لیے حکمران طبقہ مختلف طریقوں سے قوم پرستانہ سیاست کو ہوا دیتا رہتا ہے۔ طبقاتی شعور سے لیس ہر شخص کو قوم پرستی کے ذریعے مختلف قوموں کے مزدور طبقے اور محنت کش عوام میں پھوٹ ڈالنے اور تقسیم کی ان سازشوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور قوم پرستی کی مکمل اور بھرپور مخالفت کر کے اس کے طبقاتی کردار اور سیاسی منافقت کو بے نقاب کرنا چاہیے۔
(بشکریہ:حال حوال ۔کوئٹہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچودھری صاحب : آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.