Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سندھ:اگلے سال کیلئے بھی ایک لاکھ لیپ ٹاپ رکھے گئے ہیں،وزیراعظم
اہم خبریں

سندھ:اگلے سال کیلئے بھی ایک لاکھ لیپ ٹاپ رکھے گئے ہیں،وزیراعظم

ایڈیٹرجولائی 26, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Shahbaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سندھ:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ مالی سال 23-2022 کے بجٹ سے دیے گئے جبکہ مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ 24-2023 میں بھی دیے جائیں گے اور جو بھی حکومت آئے گی وہ میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔
گورنر ہاؤس سندھ میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، یہی وہ کام ہے جو قوموں کو آگے لے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہا تھا تو طلبہ سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے تو اکثر نے جواب دیا کہ کسی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے تو کوئی کراچی بتا رہا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہی وہ طریقہ ہے کہ ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کریں، اور جتنے بھی وسائل ہیں ان کے قدموں میں نچھاور کریں۔
انہوں نے کہا کہ جو کروڑوں بچے اور بچیاں تعلیم کے حصول کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، اور اپنے خاندان کا بوجھ بانٹنے کے لیے تیار ہیں ان کو وسائل اور مواقع مہیا نہ کرنے سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ مالی سال 23-2022 کے بجٹ سے دیے گئے جبکہ مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ 24-2023 میں بھی دیے جائیں گے اور جو بھی حکومت آئے گی وہ میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بینکرز کے ساتھ مل کر ان سے یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ اپنے پورٹ فولیو میں نوجوانوں کے لیے، کسانوں کے لیے اور چھوٹے دکانداروں کے لیے مخصوص رقم جاری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ ماضی قریب کی حکومت میں 3 ارب ڈالر 4 فیصد پر بڑے بڑے کاروباری حضرات کو دے دیے گئے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ طلبہ، کسانوں اور دکانداروں کا خیال کیوں نہیں رکھا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اس چیز کے لیے آگے بڑھنا ہے، ہم سب کو مل کر یہ نظام تشکیل دینا ہے تاکہ پاکستان تیزی کے ساتھ آگے بڑھے اور ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی محفل میں قومی یکجہتی نمایاں ہے، یہی وہ طریقہ سے جس سے ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتے ہیں اور اگر ملک کو غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اب دیوالیہ کے خطرے سے نکل چکا ہے، بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن اللہ تعالیٰ کو اس قوم کی بہتری منظور تھی، اب ہمیں اپنی معاشی ترقی کے لیے بنیادی اصلاحات کرنی ہیں جو کہ لازمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’عرب نیوز‘ میں کسی غیر ملکی نے مضمون لکھا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان میں اب حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#Chief Minister Syed Murad Ali Shah #shahbaz sharif #sindh #syed murad ali shah governer sindh kamran tasori سندھ وزیر اعظم وزیر اعظم شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:پی ٹی آئی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کو ’کچرا‘ کہنے پر خواجہ آصف تنقید کی زد میں آگئے
Next Article اسلام آباد:فوج کو آرمی چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع سے محتاط رہنے کا مشورہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جون 5, 2025

دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام

مئی 16, 2025

پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف

مئی 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.