Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گوادر:بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے، وزیراعظم
اہم خبریں

گوادر:بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے، وزیراعظم

ایڈیٹرجولائی 27, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Shahbaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے اور دشمن بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتا۔
گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف تیسری بار منتخب وزیراعظم بنے تو انہوں نے گوادر کی ترقی و خوشحالی کے لیے بے پناہ عوامی نوعیت کے پروگرامز کی منصوبہ بندی کی اور جہاں میں اس وقت کھڑا ہوں وہاں اربوں روپے کی لاگت کے ساتھ پینے کے پانی کا منصوبہ بنایا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ بنایا گیا، پنجگوڑ سے ٹرانزمیشن لائین لانے کا منصوبہ بنایا گیا اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی کام کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ان منصوبوں پر چار برس میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہرچیز بند کردی گئی تھی، ہر چیز کو ختم کیا گیا تھا، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا منصوبہ، انڈسٹریل زون سمیت دیگر پر کام ختم ہو چکا تھا اور میں دکھی دل سے اسلام آباد واپس روانہ ہوا تھا لیکن پھر دوسری بار اسی مہینے میں یہاں واپس آیا اور فیصلہ کیا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بے پناہ معدنی ذخائر سے نوازا گیا ہے جن پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے پھر کسی اور کا لیکن سوال ان ذخائر کو تلاش کرنے کا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے پر تنازع کی وجہ سے اربوں روپے خرچ ہوگئے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسی طریقے سے گوادر پر سب سے پہلا حق گوادر کے عوام کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر گوادر بندر پر جہاز آئیں گے تو ان کی مزدور اور ٹھیکا گوادر کے عوام کو ملے گا اور ان کا ذخیرہ بھی گوادر میں ہی ہوگا، لیکن پانچ برسوں میں صرف ایک لاکھ ٹن گوادر پورٹ پر آیا کیونکہ اس حکومت کو گوارا نہیں تھا کہ بلوچستان کی ترقی کریں اور سی پیک کے تحت معاہدے آگے بڑھیں، تاہم ہمارے 15 ماہ کے دورِ حکومت میں یہاں 6 لاکھ ٹن کا سامان آیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب تک چاروں صوبے یکساں ترقی نہیں کرتے پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی، بلوچستان صوبائی ترقی تو کر سکتا ہے لیکن اس پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی اس لیے ہم نے دن رات محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، چین، دبئی، سعودی عرب نے ہماری بہت مدد کی ہے اور جنہوں نے بغیر مفاد کے ہماری مدد کی ہے ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض بنتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں جدید ٹیکنالوجی چاہیے، سرمایہ کاری چاہیے تو وہ ان دوست ممالک سے آئے گی، اگر کوئی ملک نوشکی یا پنجگوڑ میں کوئی سرمایہ کاری کرتا ہے تو ہم اس کی حفاظت کریں گے نہ کے اس کے لیے خطرات پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے اور دشمن بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان نے اپنی مرضی سے پاکستان کا حصہ بننا پسند کیا تو ہمیں نہ صرف اس کی تعظیم و تکریم کرنی چاہیے بلکہ آگے بڑھ کر اس خطے کو ترقی و خوشحالی کا عظیم خطہ بنادیں تو ہی پاکستان اور قائد اعظم کا مقصد و خواب پورا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، ہمیں اس کو آگے لانا ہے، بلوچستان کے لیے اگلے بجٹ میں لیپ ٹاپ کا حصہ 14 کے بجائے 18 فیصد ہوگا۔
وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری بہت مدد کی ہے، اس کی سیکیورٹی آپ کو اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کا دوست ہے جو ہمارے ساتھ کوئی سیاست نہیں کرتا نہ ہی کوئی شرط رکھتا ہے۔
بعدازاں وفاقی وزیر فیصل سبزواری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے ہزاروں مچھیرے بڑی محنت سے رزق حلال کماتے ہیں ان کے لیے 82کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کو بھی اربوں روپے کی لاگت سے دوبارہ شروع کیا ہے اور ان لیپ ٹاپ کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے، کوئی سفارش نہیں ہے، مزید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کا تناسب 6 فیصد ہے لیکن ہم نے اس کے لیے 14 فیصد لیپ ٹاپر رکھے تاکہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#balochistan #gawadar #pakistan #punjab #shahbaz sharif #sindh بلوچستان بیرونی دشمن وزیراعظم شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ
Next Article مردان:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مردان جیل سے رہا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا

مئی 22, 2026

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں 32 ہلاکتیں

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.