Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاکر حسین شاکر»ریڈیو پاکستان برائے فروخت(2): کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

ریڈیو پاکستان برائے فروخت(2): کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر

ایڈیٹرستمبر 27, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
radio pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
اچھا جی چھوڑیں یہ بس باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان اور ریڈیو کا ساتھ کتنا پرانا ہے۔کچھ واقعات تاریخی ہوتے ہیں ان واقعات کو ادارے اور اس میں کام کرنے والے تاریخی بناتے ہیں۔ تاریخ کے اس روشن ورق کو ہم سیّد عقیل عباس جعفری کی کتاب ”پاکستان کرونیکل“ کے ذریعے دیکھتے ہیں جس میں وہ لکھتے ہیں:
”13 اور 14 اگست 1947ءکی درمیانی رات لاہور، پشاور اور ڈھاکہ اسٹیشنوں سے رات 11 بجے آل انڈیا ریڈیو سروس نے اپنا آخری اعلان نشر کیا۔ 12 بجے سے کچھ لمحے پہلے ریڈیو پاکستان کی شناختی دھن بجائی گئی اور ظہور آذر کی آواز میں انگریزی زبان میں فضا میں ایک اعلان گونجا کہ آدھی رات کے وقت پاکستان کی آزاد اور خود مختار مملکت معرضِ وجود میں آ جائے گی۔ رات کے ٹھیک 12 بجے ہزاروں سامعین کے کانوں میں پہلے انگریزی اور پھر اُردو میں یہ الفاظ گونجے
یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے
اُردو میں یہ اعلان سیّد مصطفی علی ہمدانی جبکہ انگریزی میں یہی اعلان ظہور آذر نے کیا۔“
ریڈیو پاکستان کے حصے میں صرف یہی اعزاز ہی نہیں آیا بلکہ اسی ادارے کے آرکائیو میں بانی پاکستان سے لے کر آج تک کے اہم لوگوں کی تقاریر موجود ہیں۔ حمد، نعت، قوالی، منقبت، نوحہ، سلام، مرثیہ، ڈرامہ، غزل اور گیتوں کا جو ذخیرہ ریڈیو پاکستان کے تمام سینٹرز پر موجود ہے وہ کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں ہے۔ یکم جنوری 1987ءمیں ریڈیو نے نئی طرز کی نشریات کا آغاز کیا۔ 23 مارچ 1995ءکو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے آصف غزالی کی آواز میں السلام علیکم پاکستان کے نعرے کے ساتھ ایف ایم 100 کی نشریات شروع ہوئیں۔ یکم اکتوبر 1998ءکو ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 کا آغاز کیا۔ ایف ایم 93 کی نشریات جب شروع ہوئیں تو ہر طرف اس کی نشریات کا شہرہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ ریڈیو کے سینٹر جس شہر میں قائم ہیں وہاں پر علاقائی زبانوں کی موسیقی، خبریں، ڈرامے اور پروگرامز کے ذریعے علاقے کے ٹیلنٹ کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔ یہ تو مَیں نے مختصراً ریڈیو پاکستان کا احوال بیان کیا۔
اگر موجودہ حکومت کے کارپردازوں کے پاس کسی بحران سے باہر آنے کے لیے اگر کوئی حل نہیں ہے تو اس کے لیے انہیں اچہیے کہ وہ ریڈیو پاکستان پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دے تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میں اس بحران سے نمٹا جا سکے۔ جہاں تک ریڈیو کی افادیت کی بات ہے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ریڈیو کے بغیر حکومت اپنا موقف کس طرح عوام تک پہنچائے گی۔ ریڈیو اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے لوگ کبھی بھی احتجاج کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کا جائزہ لیں تو اس ملک کے ہر سرکاری ادارے کے ملازمین نے کبھی نہ کبھی احتجاج ضرور کیا۔ لیکن ریڈیو کے ملازمین کبھی بھی احتجاج کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے۔ لیکن موجودہ حکومت نے جب سے اسلام آباد ریڈیو کی کثیر المنزلہ عمارت کو طویل مدت کے لےے لیز پر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شعبے پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کی چھوٹی عمارت میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے تب سے کراچی تا خیبر ریڈیو ملازمین بے چینی کے عالم میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کنٹریکٹ ملازمین کو بے روزگار کر کے گھر بھجوا دیا گیا۔ جو ملازمین مستقل ہیں ان کی تنخواہوں میں بے قاعدگی چل رہی ہے۔ ایسے میں تادمِ تحریر حکومت کی طرف سے تسلی کے دو بول بھی سامنے نہیں آئے۔
ابھی مجھے ریڈیو کے بارے میں کچھ اور بھی لکھنا تھا کہ ریڈیو ملتان کے ایک سینئر افسر کا فون آیا تو وہ کہنے لگا میرے لیے کوئی نوکری تلاش کرو۔ مَیں نے پوچھا خیریت ہے؟ تو کہنے لگا موجودہ حکومت نے آتے ہی کنٹریکٹ ملازمین کو گھر بھجوا دیا ہے۔ ہماری تنخواہیں تو کئی ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔ ادویات کے پیسے نہیں ہیں۔ ہاؤس رینٹ بھی بڑی منت سے ملتا ہے۔ یہ حالات دیکھ کر مَیں نے اندازہ لگایا ہے کہ اب ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی مرکزی عمارت کے بعد ملازمین کی باری ہے۔ اگر حکومت نے ہمیں بےروزگار کر دیا اور مجھے کوئی نوکری بھی نہ ملی تو مَیں گھر جا کر اپنے زیرِ تعلیم بچوں سے کہوں گا کہ تم لائنوں میں لگ کر جسے خود بھی ووٹ دیا اور ہمیں بھی ووٹ دینے پر مجبور کیا تو اب گھر کے لیے روٹی کا بندوبست کرو۔ مَیں نے کہا تمہارے زیرِ تعلیم بچے کس طرح گھر کو چلانے کے لیے وسائل لائیں گے۔ تو وہ پریشان حال ریڈیو افسر آنکھوں میں آنسو لا کر کہنے لگا شاکر بھائی مَیں خود تو بھوکا رہ لوں گا لیکن میرے بچے کیسے بھوکے رہیں گے؟ کاش مَیں نے جولائی 2018ءکو تبدیلی لانے کے لیے ووٹ نہ دیا ہوتا۔ مجھے کرپشن والا پاکستان ہی چاہیے جس میں کم از کم مجھے روزگار کا فکر تو نہیں ہوتا تھا۔ تنخواہ ابھی آئی نہیں لیکن بجلی سوئی گیس کے اضافے والے بل گھر آ گئے ہیں۔ سوچتا ہوں اس جینے سے بہتر ہے موت ہی آ جائے اور یہ کہتے ہوئے اس نے اپنے ہاتھ آنکھوں پر رکھ لیے۔ آنسو صاف کر کے بولا اچھا اجازت دو مجھے ریڈیو جا کر رات کی نوبجے کی خبریں فائنل کرنی ہیں کہیں اس میں وزیراعظم کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کی خبر ہی نہ غائب ہو کہ حکومتوں کے مفادات کا خیال رکھنا سرکاری میڈیا کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ ملازمین کے تو کوئی مفادات نہیں ہوتے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبنگلا دیش نے پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کر دیا
Next Article ’’خاندانی‘‘ گھرانے میں پیدا ہونا نصیب کی بات ہے۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم

جون 26, 2026

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی

جون 26, 2026

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.