Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»شہزاد عمران خان کااختصاریہ : پیٹرول ، آئی ایم ایف امداد اور عوام
اختصاریئے

شہزاد عمران خان کااختصاریہ : پیٹرول ، آئی ایم ایف امداد اور عوام

ایڈیٹرمئی 27, 20226 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
petrol
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان دنیا میں تیسرے درجے کا ملک ہے جسے اپنا نظام چلانے کیلئے غیر ملکی امداد کی ضرورت رہتی ہے اس ضمن میں عالمی مالیاتی ادارے جو بھاری سود اور شرائط عائد کرتے ہیں ان تمام شرائط کا اطلاق عوام پر ہوتا ہے۔
اس تیسرے درجے کے ملک کے عوام تو پہلے ہی معاشی طور پہ کمزور ہیں ساٹھ فیصد سے زائد عوام خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ایسے قرضہ جات سے ان پر مزید ٹیکس عائد کر دئے جاتے ہیں جس سے عوام بدحال سے بدحال ہو رہی ہے امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب غریب تر ہو رہا ہے۔
جتنی بھی حکومتیں آتی ہیں سارا بوجھ عوام پہ منتقل کرتی ہیں کوئی بھی اپنی عیاشیاں کم نہیں کرتے ایک غریب ملک میں وزراء مشیر سرکاری عہدے دار جنہیں کنوینس کے لئے جو گاڑیاں دی جاتی ہیں وہ تو ترقی یافتہ ممالک کے وزرا کو بھی حاصل نہیں ہیں تنخواہ اور ڈیلی الاؤنس الگ اورریٹائر ہونے کے بعد ساری زندگی پنشن بھی دی جاتی ہے اور مراعات بھی حاصل رہتی ہیں ہر حکومت اپنے دور حکومت میں مہنگائی کا رونا رو کر عالمی اداروں سے عوام کے نام پہ پاکستان کے اثاثے گروی رکھوا کر بھاری قرض لیتی ہے اور حکومتی اللوں تللوں پہ خرچ کر دیتی ہے ۔
پاکستان میں درآمدات اور برآمدات میں فرق کیوجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہو جاتی ہے اور قرضوں میں اضافہ ہو جاتا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی وجہ سے کثیر زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے اگر حکومت سولر انرجی کو فی الفور ہنگامی بنیادوں پر گھروں دفاتر انڈسٹری اور دیگر تمام ضروریات پر آسان اقساط میں عوام کو مہیا کریں اس سے بھی بچت ہو سکتی ہے زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے اس طرح مہنگی گاڑیوں کی امپورٹ پہ بابندی ہونی چاہیے ہے ملک میں کروڑوں روپے کی گاڑیاں کسی بھی شہر کی سڑکوں پہ دوڑتی نظر آتی ہیں ٹیکس کا نظام بہتر بنایا جائے ان ڈائیرکٹ ٹیکس سسٹم کی بجائے ڈائیرکٹ ٹیکس جمع کروایا جائے جو ملک کے ریونیو میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے بصورت دیگر ملکی حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ۔
گزشتہ رات ہی اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا مجھے یاد ہے زرداری کے دور حکومت میں پٹرول کی قیمت فی بیرل 155 ڈالر تک گئی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 120 روپے فی لیٹر سے زائد نہیں ہوئی اب ایسا کیا ہوا کہ پٹرول کی قیمت 180 روپے فی لیٹر ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی کا وہ طوفان آۓ گا کہ خدا کی پناہ حکمران اور دیگر ادارے سوچیں یہ ملک ہو گا تو ہی یہ ادارے ہونگے اگر خدانخواستہ ملک ہی نہ رہا تو یہ ادارے کہاں ہونگے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کا خون چوسنے کی بجائے تمام حکومتی ادروں بشمول انصاف کے ادارے حفاظت کے ادارے فی الفور اپنے اخراجات کم کریں جن محکموں کے ملازمین کو بجلی گیس اور دیگر ضروریات مفت دی جاتی ہیں کچھ عرصہ کیلئے معطل کر دینی چاہیے ہیں اس میں پاکستان کی بقا ہے اس قوم کا پیٹ نعرے اور دعووں سے نہیں بھرے گا اس کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی ایم ایف پیٹرول مہنگا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم : زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں!
Next Article پروفیسر حامد مسعود کی یاد نگاری : شبِ تاریک اور جگنو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 ، 55 روپے لیٹر اضافہ

مارچ 7, 2026

ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائیگی،پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

دسمبر 12, 2025

پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا

نومبر 1, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.