Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»آٹا بحران : پاسکو کے محمد خان کھچی اور جہانگیر ترین کے مراسم کی کہانی ۔۔ شوکت اشفاق
تجزیے

آٹا بحران : پاسکو کے محمد خان کھچی اور جہانگیر ترین کے مراسم کی کہانی ۔۔ شوکت اشفاق

ایڈیٹراپریل 8, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jahangir tareen
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے قومی ایکشن پلان کی جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے اس کے مطابق اگر دیگر ممالک کی طرز پر پھیلاﺅ ہوا تو متاثرین کی تعداد 25اپریل تک 50ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے جن میں 7ہزار سنگین اور اڑھائی سے تین ہزار تشویش ناک ہوسکتے ہیں البتہ باقی معمولی نوعیت تک رہیں گے ، 366ملین امریکی ڈالر لاگت کے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا گیا ہے اور ٹیسٹنگ سہولت کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تمام ائیر پورٹس پر سپیشل کاﺅنٹر قائم اور ایران کے بارڈ پر ایمرجنسی کا نفاذ ہو چکا ۔
پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی قائم صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی ‘داخلی راستوں پر سکریننگ کر لی ہے جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کو 14 دن تک علیحدہ رکھا جاتا ہے شہروں میں 232قرنطینہ سنٹرز ، 456آئسولیشن وارڈز اور 78انتہائی نگہداشت وارڈ قائم ہو چکے ہیں جبکہ مدد کیلئے فوج اور رینجرز کو بھی طلب کرکے تعینات کردیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی اس عالمی وباءکے بارے میں کہا ہے کہ یہ کب ختم ہوگی اس بارے کسی کو معلوم نہیں کیونکہ اس سے لڑنے کا کسی کو کوئی تجربہ نہیں ہے وسائل کے باوجود بڑے ممالک ہمت ہار گئے ہیں انہوں نے تنیبہ کی کہ کوئی اس غلط فہی میں نہ رہے کہ کرونا پاکستانیوں کو کچھ نہیں کہے گا انہوں نے عوام کو مل کر اس عفریت سے لڑنے کا مشورہ دیا اور واضح کیا کہ یہاں غربت زیادہ ہے اس لئے لاک ڈاﺅن بھی سوچ سمجھ کر کرنا ہے تاکہ لوگ فاقوں کا شکار ہوں اور نہ معیشت کا شیرازہ بکھرے ۔
تعلیمی اداروں ، خریدوفروخت کے بڑے مراکز ، شادی ہالز اور ریستورانوں سمیت ایسے مقامات ابھی بند رہیں گے البتہ زرعی شعبہ اور تعمیرات کا شعبہ کھلا رکھا ہے جو وقت کی ضرورت ہے ، وزیراعظم یہ بات درست کررہے ہیں لیکن دوسری طرف حکومت کی طرف سے ہی 30اپریل تک لاک ڈاﺅن بڑھانے کی دی گئی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اس سے قبل حالات نارمل ہونے کی کوئی صورت نہیں کیونکہ ادھر یورپ سمیت دوسرے ممالک میں 30مئی تک تمام تعلیمی ادارے ‘بڑے کاروباری اور شاپنگ مراکز بھی بند رہیں گے جبکہ گھر پر کام کی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ادھر ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں قائم قرنطینہ سنٹر میں ہونے والے سکریننگ ٹیسٹ میں سینکڑوں زائرین کا رزلٹ مثبت آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم اس دوران 2ہزار کے لگ بھگ زائرین کو اپنے اپنے گھروں کو روانہ بھی کیا گیا لیکن شنید ہے کہ ابھی تفتان بارڈر کے راستے ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف زائرین بلکہ ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے بھی ہزاروں واپس آرہے ہیں جنہیں ایران حکومت نے اپنے اپنے ملک واپسی کا کہا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ تفتان بارڈر پرا یمرجنسی نافذ کرکے سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں تاکہ واپس آنے والوں کا ابتدائی ٹیسٹ یہیں کرلیا جائے ۔
دوسری طرف وفاقی اور صوبائی حکومت نے مستحقین کی امداد کیلئے جو خطیر رقم مختص کی ہیں اس کی تقسیم کا نظام ابھی تک واضح نہیں ہوپارہا ہے ”ٹائیگر فورس “کے قیام کا مقصد یہی ہے لیکن ماضی گواہ ہے کہ کسی بھی قدرتی آفت میں متاثرین کو اس کا حق آج تک نہیں مل سکا اور کاریگر لوگ بیچ راستے میں کرلیتے ہیں اب کی مرتبہ بھی وہی کچھ ہورہا ہے اور یہ صرف حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ مخیر حضرات کے ساتھ بھی ہورہا ہے جس کی طرف سے دی جانے والی امداد راستے میں ہی اچک لی جاتی ہے اور مستحق ہاتھ ملتا رہا جا تاہے اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت دستیاب کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس استعمال کرے اور سیاست سے بالاتر ہوکر محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ممکن ہوتو گلی گلی ان سے حقیقی معنی میں سروے کرواکر رینجرز یا فوج کے کی نگرانی میں امداد کی جائے ورنہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ہاتھ نہ پھیلانے والا سفید پوش طبقہ مارا جائے گا ۔
ادھر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاءکی سربراہی میں چینی کے بحران پر تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے رپورٹ جمع کروادی ہے جس میں کل اور آج کے حکمران اور ان کے قریبی ساتھی ملوث ہیں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے پھر وہی جہانگیر ترین ہیں ۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے رشتہ دار عمر شہر یار ، رحیم یار خان والے چوہدری منیر ہدایت اللہ ان کے ساتھ ہیں ۔ شمیم احمد خان کا گروپ ، سابق ایم پی اے غلام دستگیرملک سمیت چوہدری اور شریف خاندان کے لوگ ملوث ہیں جنہوں نے چینی کی برآمد پر سبسڈی حاصل کی اور پھر مارکیٹ میں قلت پیدا کرکے اضافی قیمت کا فائدہ بھی اٹھایا اسی طرح آٹے کے بحران میں پھر جہانگیر ترین کا نام ہے جنہوں نے محمد خان کھچی کو پاسکو کا ایم ڈی تعینات کروایا جن کا تعلق میلسی سے ہے اور بوجوہ گریڈ 22میں ترقی نہیں پاسکے تھے مگر اب خیرسے ترقی یافتہ ہوگئے ہیں جنہوں نے بہاولپور سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور اس کے وقت کے سیکرٹری خوراک نسیم صادق کے ساتھ مل کر آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے اربوں روپے کھرے کئے ۔ شاید یہی وجہ ہوگی کہ ریٹائرمنٹ کے قریب موصوف اس وقت کمشنر ڈیرہ غازیخان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ اس بحران میں وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت عبدالرزاق اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی بھی شامل ہے اب حکومتی مشیر اور بحران کے ذمہ داران یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کیا قانون کے دائرے میں رہ کر کیا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا قانون انہیں اس طرح سے چند دنوں میں اربوں روپے منافع کمانے کی اجازت دیتا ہے اگر دیتا ہے تو پھر موجودہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءجو پولیس سروسز کے سینئر رکن ہیں کی تحقیقات ہی کافی ہیں جس پر وزیراعظم کا فرانزک آڈٹ کروانا اضافی اور ذمہ داروں کو بچانے کے مترادف ہوگا کیونکہ اگر پولیس کا ایک سب انسپکٹر جس کیس کی انکوائری کرتا ہے اس انکوائری پر سپریم کورٹ بھی مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیتی ہے یہ تو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے انکوائری کی ہے ۔
دوسری طرف دریا ئے چناب میں ہیڈ پنجند کے گیٹ بروقت نہ کھولنے کے باعث شدید بارشوں سے جوطغیانی آئی وہ پھیل کر سیلاب کی شکل اختیار کر گئی جو کاشتکاروں کیلئے انتہائی نقصان اور صدمہ کا باعث بنی ہے حالانکہ یہ پانی کوئی اتنا زیادہ نہیں تھا اور ہیڈ پنجند کے گیٹ کھلے رکھنے سے آرام سے نکل جاتا مگر یہ ہیڈ محمد والا ، لنگر سرائے سے ہیڈ پنجند تک سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو برباد کر گیا خصوصاً گندم کی فصل تیار تھی مقامی لوگ کرونا سے تو خوفزدہ تھے ہی اب اس نقصان کے ہاتھوں بہت مشکل میں ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آٹا چینی جہانگیر ترین کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوہلی کی 3سالہ بادشاہت ختم،بین اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر قرار ۔۔ عمران عثمانی
Next Article وژ ڈن سے نظر انداز 2 کیوی کرکٹرز پھر بھی ایوارڈز لے اڑے ۔۔عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو لودھراں میں شکست کا سامنا

فروری 8, 2024

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کر دی : نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم

جنوری 8, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.