Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شوکت اشفاق»شوکت اشفاق کا کالم:ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست،لمحہ فکریہ
شوکت اشفاق

شوکت اشفاق کا کالم:ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست،لمحہ فکریہ

ایڈیٹرفروری 26, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shokat ashfaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ بتاتی ہے کہ عمومی طور پر ضمنی انتخابات حکمران جماعت باآسانی یا بوجوہ جیت لیا کرتی ہے مگر اس مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت کو چاروں صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جوکہ حکمران جماعت کیلئے سیاسی طور پر لمحہ فکریہ ہونا چاہیے کہ اس میں اپوزیشن جماعتوں یا ان کے اتحادی کا کوئی کارنامہ نہیں بلکہ وہ پالیسیاں ہیں جو مہنگائی کا سبب بن رہی ہیں اور عام آدمی پریشانی و غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلا گیا ہے اور اسے اب سابق حکمران اور موجودہ اپوزیشن والے فرشتے نظر آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ حکومتی وزراء،وزرا ء اعلیٰ،عہدیدار اور میڈیا ٹیم کا غیر سنجیدہ رویہ اور بیانات ہیں جو عام آدمی کے ساتھ پڑھے لکھے خاص طبقے کو بھی یہ سوچنے پر مجبور کررہے ہیں کہ تحریک انصاف کے پاس اول تو تبدیلی لانے کیلئے کوئی مثبت اور مضبوط ایجنڈا ہی نہیں تھا دوئم یہ کہ ان کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں تھی جس کا واضع ثبوت سندھ اور وفاق میں جنرل پرویز مشرف اور پھر پیپلز پارٹی کی حکومت میں مالی امور کی دیکھ بھال کرنے والے حفیظ شیخ کی وزیر خزانہ اور ڈاکٹر باقر رضا کی گورنر بینک دولت پاکستان کے گور نر کے طور پر تعیناتی ہے جبکہ اقتصادی اور مالی امور کیلئے نا بغہ روزگار قسم کے مشیران کی ایک فوج ظفر موج الگ سے اپنا حصہ ڈال رہی ہے یا پھر لے رہی ہے جس کا تمام تر منفی اثر عوام پر پڑ رھا ہے یعنی وہ خاموش ووٹر،جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ تحریک انصاف کو ووٹ کرے گا یا پھرکیا تھا،اب نالاں نظر آتا ہے اور برملا اس دکھ کا اظہار کرتا ہے کہ غلط فیصلہ کیا۔
اب اس تبدیلی میں یقینا اپوزیشن جماعتوں کا بظاہر کوئی کردار یا حکمت عملی نظر نہیں آتی مگر حکمرانوں کی اپنی کہہ مکرنیاں سامنے آرہی ہیں جو کسی بھی بڑی تبدیلی کی طرف جاسکتی ہیں جس کا اظہار سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے واشگاف الفاظ میں کیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں حکومت کو ضمنی انتخابات سے بڑا سرپرائز دیں گے کہ اب سلیکٹیڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے بلکہ یہ دعویٰ بھی کردیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے،سیاست کے شہسوار آصف علی زرداری یقینا کچی گولیاں نہیں کھیلے کہ ان کے بارے میں منجھے ہوئے سیاستدانوں کی رائے ہے کہ ان کی سیاست کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی بھی فیل نظر آتے ہیں،سیاسی سائنسدان ہیں جو وقت پر سیاسی پتہ کھیلتے ہیں۔سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور جیل یاترا معمولی نہیں ہے یہ ایک پیغام بھی ہوسکتا ہے اور اب سینٹ میں کامیابی کا دعویٰ ہوا میں تیر نہیں بلکہ غور کرنے کی بات ہے کہ سابق وزیر اعظم کی سینٹ میں جیت کیلئے سابق صدر مملکت اور 4سابق وزراء اعظم سمیت سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینٹ سمیت منجھے ہوئے پارلیمنٹرین کا ایک پورا گروپ مہم چلا رہا ہے جو دراصل موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی شکست دینے کی تحریک ہوسکتی ہے۔
دوسری طرف یوسف رضا گیلانی خود بھی برملا کہہ چکے ہیں کہ وہ یہ انتخاب ذاتی تعلقات کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں اس بات میں وزن ہے کہ اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں انہوں نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے کافی کام کئے جبکہ ان تمام پر ایک اہم نکتہ بھاری ہے کہ ان کی رشتہ داریاں اندرون سے شروع ہو کررحیم یارخان ،ملتان، خانیوال ،لاہور، پاکپتن،اوکاڑہ،پشاور اور جنوبی پنجاب باقی اضلاع سمیت دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں ا ن کے صاحبزادے سابق ایم این اے سید عبدا لقاد ر گیلانی پیر پگاڑا کے چھوٹے بھائی کے داماد ہیں جبکہ پیر پگاڑہ کے والدین کے سگے خالو تھے۔اب اس صورتحال میں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا دکھائی دے رہا ہے مگر پاکستان سیاست کے اپنے اسرار و رموز ہیں انہیں مد نظر رکھنا ضروری ہے۔
ادھر مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے تجویز دی ہے کہ سینٹ کے انتخابات تین ماہ کیلئے ملتوی کرکے آئین میں ترمیم لائی جائے جس کے تحت سینیٹرز کاانتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہو اور ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے کہ اس طریقہ کار سے ملک میں استحکام کے ساتھ ووٹ خریداروں کی منڈیا ں بھی نہیں لگے گی کیونکہ اس وقت ملک کے سیاسی اور معاشی حالات دل کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،انہوں نے مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور سید یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کو حکومتی پارٹی کی غلطی قرار دیا۔دوسری طرف پنجاب ایگری کلچر کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے ڈائریکٹر معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے کپاس کے حالیہ بحران پر قابو پانے اور پیداوار میں اضافے کیلئے تجویز دی ہے کہ حکومت کپاس کی امدادی قیمت 4500روپے مقرر کرے اور ہنگامی بنیادوں پر کپاس کے کاشتکاروں کو پندرہ ہزار روپے فی ایکڑ براہ راست سبسڈی دی جائے،جس سے کپاس کی کاشت میں کمی پر قابو اور کاشت کو دوبارہ راغب کیا جاسکتا ہے ملکی ترقی کیلئے زراعت پر توجہ ضروری ہے جس سے اربوں ڈالرز کی سالانہ بچت ہوسکتی ہے جو ہم درآمد پر خرچ کرتے ہیں مختلف فصلوں کی کاشت پر مراعات دی جائیں اور لاکھوں ایکڑ سرکاری زمین کو مقامی کاشتکاروں کو لیز پر دی جائے جو اوپن بولی پر ہونی چاہیے،انہوں نے انکشاف کیا کہ ہماری کمیٹی نے جو سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی تھیں اس پر بہت جلد زرعی پیکیج کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : وزیر اعظم کے لیے تالیاں کتنی ضروری ہیں ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.