Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»میں ہوٹل رُوز ویلٹ ہوں۔۔سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

میں ہوٹل رُوز ویلٹ ہوں۔۔سہیل وڑائچ

ایڈیٹرجولائی 25, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقوامِ عالم کے سب سے بڑے کاسمو پولیٹن شہر نیو یارک کی سر بفلک عمارتوں کے بیچوں بیچ مین ہٹن کی 45ویں اسٹریٹ پر جو خوبصورت ہوٹل نظر آتا ہے وہ میں ہوں۔ مجھے امریکی صدر تھیوڈور رُوز ویلٹ کے نام پر 1924میں تعمیر کیا گیا۔ میرے 1,015کمرے اور 52سویٹس ہیں، میرا آرکیٹیکٹ جارج بی پوسٹ اینڈ سن تھا اور میری مالک تیسری دنیا کے ملک پاکستان کی ایئر لائن پی آئی اے ہے۔
پاکستان سے آئے ہوئے سیاح اور نیو یارک کے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اکثر چلتے چلتے رک کر میری طرف دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ہمارا ہوٹل ہے۔ ان کے اس احساسِ ملکیت اور محبت سے میں سرشار ہو جاتا ہوں۔ تاہم پاکستانیوں کی مجھ سے یہ محبت سب کو اچھی نہیں لگتی، کئی لوگ میری تاریخی حیثیت اور معاشی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مجھے پاکستانی ایئر لائن سے خریدنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ خریداری کے خواہشمندوں میں اس وقت ٹاپ پر ہیں۔ ان کی مجھ پر رال 1989سے ٹپک رہی ہے کیونکہ ایک وقت میں اندر ہی سے انڈر گراؤنڈ سے مربوط تھا اور اب بھی پین اسٹیشن کی تعمیر و ترقی ہوئی تو ہوٹل کو بھی راستہ دینا پڑے گا۔
میرے بڑے بڑے ہال، میرے بڑے شاندار ریسٹورنٹ، کھلے کمرے، صدارتی سویٹس ہر ایک کو بھاتے ہیں۔ میں ہی وہ پہلا ہوٹل تھا جس میں بچوں کے لئے الگ سے Play roomبنایا گیا۔ میں ہی وہ ہوٹل ہوں جس میں امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈیوی کا ہیڈ کوارٹر تھا اور اس نے یہیں اپنی شکست کا اعلان بھی سنا تھا۔ میرے ہاں دنیا کے کئی نامور لوگ مہمان بن چکے ہیں۔ پاکستان کا ہر صدر، وزیراعظم، وزیر یا گورنر جو بھی نیو یارک آتا ہے وہ اکثر میرے پاس ہی ٹھہرتا ہے۔ میں بھی پاکستانیوں کو خصوصی احترام و اعزاز بخشتا ہوں۔ آخر وہ میرے مالک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر آئے تو اِدھر میرے ہی صدارتی سویٹ میں قیام کیا تھا۔ میں نے ان کے آرام و سکون کا بہت خیال رکھا بلکہ ایسا اہتمام کیا کہ کوئی بھی براہِ راست ان کے کمرے تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔
کونرڈ ہلٹن جس نے بعد میں دنیا کا مہنگا ترین واڈ روف ہوٹل بھی خریدا تھا، مجھے بہت پسند کرتا تھا، وہ کئی سال تک مجھے بطور اپنی رہائش گاہ استعمال کرتا رہا۔ مجھے جب سے پی آئی اے نے خریدا ہے میں پاکستان کے اخبارات کی شہ سرخیوں کا موضوع رہا ہوں۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ میں نقصان میں چلا گیا ہوں، کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ مجھے بیچ کر پی آئی اے اپنے قرضے اتارنا چاہتی ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ مجھے فروخت کر کے نئے جہاز خریدے جائیں گے۔
میرے دل سے پوچھیں تو مجھے غریب پاکستانیوں کا وہ فخر و انبساط جس کا اظہار وہ مجھے دیکھ کر کرتے ہیں، بہت پسند ہے۔ میں دنیا کے سرمایہ کے سب سے بڑے دارالحکومت میں پاکستان کی علامت اور نشانی ہوں، جس طرح فٹ بال ارجنٹائن کی انا اور فخر کی علامت ہے، پٹ سن بنگلہ دیش کی پہچان ہے، بیس بال امریکہ کی سپر گیم ہے یا پھر جیسے کبھی ہاکی پاکستانیوں کی انا کا استعارہ ہوا کرتی تھی بالکل اسی طرح جب پاکستانی مجھے دیکھتے ہیں یا آ کر یہاں چائے پیتے ہیں تو ان کے چہرے پر جو اطمینان ہوتا ہے وہ مجھے دلی جذبات سے معمور نظر آتا ہے۔ کاش پاکستانی مجھے نہ بیچیں، مجھے اور خوبصورت بنائیں اور اسے اپنی علامت اور اثاثے کے طور پر محفوظ رکھیں۔
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ آج سے 31برس پہلے 1989میں جب محترمہ بےنظیر بھٹو اپنے شوہر آصف زرداری کے ہمراہ امریکہ کے سرکاری دورے پر آئیں تو امریکی سرمایہ کار (اب صدر امریکہ) ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ ضیافت کے بعد صدر ٹرمپ نے محترمہ سے رُوز ویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ محترمہ مسکرا کر خاموش رہیں۔ واپس پاکستان آ کر انہوں نے میرے بارے میں ساری معلومات اکٹھی کیں اور میرے معاشی حالات کا جائزہ لیا۔ انہیں پتا چلا کہ میری ملکیت کے حوالے سے ایک امریکی سے تنازع ہے اسی طرح ایک عربی شہزادے کا بھی میری ملکیت میں حصہ تھا۔ محترمہ اور ان کے بعد آنے والی حکومتوں نے میرے جیسے قومی اثاثے کی اہمیت کوسمجھتے ہوئے پہلے امریکی شہری سے ملکیت کے تنازعے کا مقدمہ جیتا اور بعد ازاں سعودی شہزادے کے ساتھ بھی معاملات کو طے کرکے اسے میری ملکیت سے فارغ کر دیا اب پی آئی اے 99فیصد میری مالک ہے۔
مجھے یہ بھی یاد ہے کہ 2007کے بعد میئر آف نیو یارک نے مجھے تاریخی یادگاری عمارتوں میں ڈال دیا جس کا مطلب یہ تھا کہ اب میرے اندر کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ آپ صدر زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہیں یا کوئی اور نام دیں میرے معاملے میں اس نے عبداللہ ہارون کو پیغام بھیجا اور پھر عبداللہ ہارون نے میئر آف نیو یارک سے میرا نام اس فہرست سے نکلوا کے چھوڑا۔ وگرنہ میری تعمیر و ترقی ہی رک سکتی تھی۔
آپ بھی سوچیں گے کہ میں گوشت پوست کا انسان تو ہوں نہیں، میں سوچ کیسے سکتا ہوں، میرے جذبات کیسے ہو سکتے ہیں، میں تو صرف ہوٹل ہوں جسے بظاہر فرق نہیں پڑتا کہ اُسکا مالک کون ہے مگر اہلِ پاکستان کی آہیں، دکھ اور تکلیفیں اتنی زیادہ ہیں کہ میں جو پتھر، گارے اور سیمنٹ سے بنا ہوا ہوں، مجھ میں بھی جذبات آ گئے ہیں اور میں بھی یہ محسوس کرتا ہوں کہ کاش میں جن پاکستانیوں کی علامت نظر آتا ہوں انہیں کوئی دکھ نہ پہنچنے دوں اور جس طرح پاکستان کی باقی چیزوں کیساتھ لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے، کوئی ٹرمپ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مجھے ہضم نہ کر جائے۔
نیو یارک میں جگہ جگہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ ہیں مگر یہاں ریاست پاکستان کا ایک ہی ہوٹل ہے اور وہ میں رُوز ویلٹ ہوٹل ہوں۔ مجھے فروخت کرنے کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر کے مجھے کامیاب بنانے کا پلان بنائیں۔ اگر ریاست اور اس کے لوگ ایک ہوٹل کو کامیاب نہیں بنا سکتے تو وہ اپنے ملک کی معیشت کو کیسے ٹھیک کریں گے۔ وہاں کے لوگوں کو خوشحال کیسے بنائیں گے؟ میں ٹیسٹ کیس ہوں مجھے ٹھیک کر لیں تو پاکستان بھی ٹھیک کر لیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقوم کا مبینہ اغوا اور ملزم کی تلاش؟۔۔وجاہت مسعود
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔آیا صوفیا میں نماز جمعہ: کیا سیکولر ترکی ختم ہورہا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.