ملتان:عیدالاضحی پرصفائی یقینی بنانے کےلیے کمشنر مریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو اور دوسرا عملہ دن بھر فیلڈ میں موجود رہا ۔ کمشنر مریم خان نے ڈی سی وسیم سندھو کے ہمراہ شہر کی اہم شاہراہوں، اندرون شہر کے گلی محلوں کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کی، پمفلٹ اور ، آ لائشوں کیلئے شاپر تقسیم کئے انہوں نے سینٹری ورکرز میں عیدی اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ مریم خان نے کہا کہ شہریوں کی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ریسپانس ٹائم کم کیا گیا ہے۔عید الضحی پر شہر میں صفائی کے اقدامات سے واضح فرق نظر آئے گا۔ قربانی سے پہلے علاقوں میں چونے،بعد میں فنائل کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب بھی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے بتایا شہر میں عید پر15 فوری ریسپانس کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شاہد یعقوب نے کہا ملتان کی ہر یونین کونسل میں 2000 پلاسٹک بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔ تمام سینٹری ورکرز کو کھانا فیلڈ میں مہیا کیا جائے گا تاکہ صفائی میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے2300 ورکرز ڈیوٹی پر موجود رہے ۔
فیس بک کمینٹ