راولپنڈی: اسلام آباد : آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی امریکا دورہ سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکار ی دورے پر ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف برطانیہ اور پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی پانچویں کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جس میں دو ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد 2016 سے ہورہا ہے جس میں پاکستان ملٹری کی سینئر قیادت شرکت کرتی ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
#British military #Chief of Army Staff #COAS General Munir on six-day official visit to Britain. #Foreign Office spokesperson #Foreign Office spokesperson Mumtaz Zahra Baloch #General Asim Munir #gird o pesh #girdopesh #ispr #ISPR terms speculations over army chief's visit to US 'baseless' #mumtaz zahra baloch #socialmedia #Speculations #Speculations surrounding Chief of Army Staff #uk #United Kingdom speculations over army chief's visit to US 'baseless' آئی ایس پی آر آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر سوشل میڈیا گردوپیش

