برسبین میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگزمیں 328 رنز بنا کے آوٹ ہو گئٴ۔
آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کوبرتری دلائی۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جیمز وِنس نے 83، سٹون مین نے 53 اور ڈیون ملان نے 56 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنز اور مچل سٹارک نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اب تک انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے ںقصان پر33 رنز بنا کر7 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔
فیس بک کمینٹ