Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»لاہور : غیر اخلاقی پرفارمنس : سٹیج اداکارہ غزل راجہ پر پابندی، چھے کو نوٹسز جاری
تازہ ترین

لاہور : غیر اخلاقی پرفارمنس : سٹیج اداکارہ غزل راجہ پر پابندی، چھے کو نوٹسز جاری

ایڈیٹرجولائی 16, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
actress ghazal raja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : غیر اخلاقی پرفارمنس پر ایک اداکارہ پر پابندی، چھے کو نوٹسز جاری لاہور : پنجاب حکومت نے تھیٹر ڈراموں میں مبینہ غیر اخلاقی پرفارمنس کی وجہ سے سٹیج اداکارہ غزل راجہ پر چھے ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے، جب کہ چھےدوسرے اداکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ صوبائی محکمہ اطلاعات و کلچر نے پابندی اور نوٹسز ای مانیٹرنگ رپورٹ کی روشنی میں جاری کیے۔ جن اداکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ان میں پلوشہ خان، نازی خان، کرن شہزادی، ترنم نور، رینا ملتانی اور رباب چوہدری شامل ہیں۔ محکمے نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ’اداکارہ غزل راجہ پر الزام ہے کہ وہ مسلسل غیر اخلاقی انداز میں سٹیج پر پرفارم کر رہی تھیں حالانکہ انہیں اس سے قبل متعدد بار وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے تھے۔ ’اب پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ڈراما مانیٹرنگ ٹیم کی سفارش پر ان پر پنجاب بھر کے تھیٹرز میں چھ ماہ تک پرفارم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘ مانیٹرنگ رپورٹ کی بنیاد پر دیگر چھ اداکاراؤں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے، جن میں ان کی سٹیج پر نامناسب حرکات اور غیر اخلاقی طرزِ عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان تمام اداکاراؤں کو تین دن کے اندر تحریری وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سینیئر اداکارہ نشو بیگم نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ’سٹیج اداکارائیں محنت کرنے کے بجائے فحش ڈانس کا سہارا لیتی ہیں۔ جس سے سٹیج ڈراموں سے فیملی تفریح ختم کر کے اوباش قسم کے تماشائی بڑھائے جا رہے ہیں۔ حکومت کا مانیٹرنگ کے ذریعے فحاشی کا سبب بننے والے اداکاروں کے خلاف قانونی کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔ جس پر حکومت کے اس اقدام کو قابل تعریف سمجھتی ہوں۔‘
ای مانیٹرنگ
رواں سال اپریل میں حکومت نے تھیٹروں پر نظر رکھنے کے لیے ای مانیٹرگ کا نظام متعارف کروایا تھا۔ پنجاب آرٹس کونسل لاہور کے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر محمد لقمان نےانڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کچھ تھیٹرز میں تو پہلے سے کیمرے لگے ہوئے تھے لیکن باقی میں ہم نے نئے کیمرے لگوائے۔ جن کی فیڈ پنجاب آرٹس کونسل کے لاہور کے مرکزی دفتر میں آ رہی ہے اور ان کو وہاں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈویژنل سطح پر بھی مانیٹرنگ رومز بنائے گئے ہیں۔ وہاں بھی ان کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جن کی فیڈ لاہور کے ہیڈ آفس میں بھی آ رہی ہوتی ہے۔‘ لقمان کے بقول، ’لاہور کے نو سے 10 تھیٹرز آپریشنل ہیں جن کی مانیٹرنگ یہاں ہیڈ آفس میں کی جا رہی ہے۔ اس مانیٹرنگ میں ہم کڑی نظر رکھتے ہیں کہ سٹیج پر ہونے والے ڈرامے میں کوئی غیر اخلاقی ڈانس نہ ہو۔ کوئی نازیبا ملبوسات زیب تن نہ کیے جائیں یا فنکاروں کی حاضرین کے ساتھ کوئی انگیجمنٹ، جیسے حاضرین کی جانب سے کوئی پیسے وغیرہ نہ پھینکے جا رہے ہوں یا آپس میں کوئی اشارے بازی نہ کی جائے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’یہ سب ہم رات 11 سے ایک بجے تک مانیٹر کرتے ہیں، جس کے لیے تین سے چار لوگوں کی ایک ٹیم موجود ہوتی ہے۔‘
تھیٹر کو کیسے بہتر کیا بنایا جا سکتا ہے؟
اداکارہ نشو کے بقول، ’سوشل میڈیا کے اس دور میں نئی نسل کو فحش حرکات دیکھا کر لبھانے کی بجائے حقیقی آرٹ متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے بھی کام کیا ہے لیکن کبھی اخلاق سے گری ہوئی کوئی حرکت نہیں کی۔ ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے ذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔‘ نشو کے مطابق ’آرٹسٹ کسی بھی قوم کی ثقافت اور کلچر کے سفیر ہوتے ہیں۔ اس لیے ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ ہم نے تفریح کے ساتھ اپنی ثقافت اور کلچر کو بھی لوگوں تک پہنچانا ہے۔ لہذا اداکاروں کی کارکردگی بہتر کرنے کے ساتھ کانٹینٹ بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔‘

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#GhazalRaja #StageActressBan #LahoreTheater #TheaterBan #PakistaniTheater #StageDramaControversy #EntertainmentNews #LahoreStageDrama #BannedActress #GhazalRajaBan #غزل_راجہ #اسٹیج_اداکارہ #تھیٹر_پابندی #لاہور_تھیٹر #اسٹیج_ڈرامہ #اداکارہ_پر_پابندی #تفریحی_خبر #غزل_راجہ_پر_پابندی #تھیٹر_تنازعہ #پاکستانی_تھیٹر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعہد ساز شاعر حمایت علی شاعر کی آج چھٹی برسی ہے
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : دہشت گردوں کے ہاتھ آئے اسلحہ بردار ڈرونز
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.