کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد شرح سود 13.75 فیصد ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ شرح سود آئندہ ڈیڑ ھ ماہ کے لیے بڑھائی گئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.779 ارب ڈالر کا ہے ۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا اور ڈالر 200 روپے تک جا پہنچا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
فیس بک کمینٹ