• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, اکتوبر 1, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن
  • پی ٹی وی ملتان کے رپورٹر مزمل حسین جتوئی انتقال کرگئے
  • سعودی عرب، اسرائیل تاریخی معاہدے کیلئے فریم ورک طے کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن انتقال کر گئیں
  • نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے: اسحاق ڈار
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»ناروے میں پرویز مشرف کے خلاف بلوچوں کا احتجاج ۔۔ سید مجاہد علی
تجزیے

ناروے میں پرویز مشرف کے خلاف بلوچوں کا احتجاج ۔۔ سید مجاہد علی

رضی الدین رضیاگست 19, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Pervez Musharraf interview at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان  کے سابق فوجی آمر پرویز مشرف کو اوسلو نوبل سنٹر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے راہ فرار اختیار کرنا پڑی۔ وہ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لئے ایک پاکستانی تنظیم کی دعوت پر اوسلو آئے ہیں۔ جمعہ کی شام کو اوسلو کی تقریب میں اس وقت بد مزگی پیدا ہوئی جب پرویز مشرف کی تقریر کے بعد وہاں موجود بلوچ نوجوانوں نے ایک جمہوری ملک میں پرویز مشرف کی آمد اور بظاہر امن کے حوالے سے گفتگو کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق فوجی آمر، نواب اکبر بگٹی کے علاوہ متعدد بلوچ سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پرویز مشرف سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے اور منتظمین سیکورٹی اہل کاروں کی مدد سے انہیں وہاں سے نکال کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پرویز مشرف پر پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو اور نواب اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں مقدات زیر سماعت ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئین پاکستان سے غداری کے الزامات کا سامنا بھی کررہے ہیں۔
پرویز مشرف پاکستان کے عدالتی نظام کے مفرور ہیں۔ ان کی گرفتاری اور جائیداد قرقی کے کئی عدالتی احکامات جاری ہو چکے ہیں لیکن وہ ان عدالتی حکم ناموں کی پرواہ کئے بغیر دبئی میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ناروے جیسے جمہوریت پسند اور قانونی حکمرانی کے علمبردار ملک میں پرویز مشرف جیسے مفرور اور جمہوریت دشمن شخص کی آمد شدید تشویش اور بے چینی کا باعث ہونی چاہئے۔ ناروے میں پاکستانیوں کے متعدد لیڈروں اور تنظیموں نے سابق فوجی آمر کو ناروے مدعو کرنے اور امن پر ان کی گفتگو کا اہتمام کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ پرویز مشرف کا خیال ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی پر فریب باتوں کے ذریعے ساتھ ملا کر پاکستانی سیاست میں اپنے لئے جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ اسی لئے انہوں نے ناروے جیسے چھوٹے ملک کا انتخاب کیا تاکہ وہ اپنے مقصد کے لئے راہ ہموار کرسکیں۔ تاہم اوسلو میں جمعہ کے روز انہیں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
جمعہ کی شام کو اوسلو نوبل سنٹر میں تقریب کا اہتمام ہائیرے کے سیاست دان اور متحرک نارویجئن پاکستانی عامر جاوید شیخ نے کیا تھا۔ عامر شیخ 14 اگست کمیٹی کے علاوہ ’ ڈائیلاگ برائے امن‘ کے نام سے ایک فاؤنڈیشن بھی چلاتے ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وہ مختلف شخصیات کو ناروے بلاتے رہتے ہیں۔ پرویز مشرف کو ناروے آنے کی دعوت اگرچہ عامر شیخ نے نہیں دی تھی لیکن وہ اوسلو میں ان کی میزبانی میں پیش پیش رہے ہیں۔ نوبل سنٹر میں تقریب کا اہتمام بھی عامر شیخ کی فاؤنڈیشن ’ڈائیلاگ برائے امن‘ نے ہی کیا تھا۔ لیکن عام پاکستانیوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے ناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ یا نوبل سنٹر نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ البتہ پرویز مشرف کے لیکچر کے لئے نوبل سنٹر کا ہال کرائے پر حاصل کیا گیا تھا جس سے اس تاثر کو تقویت ملی کہ پرویز مشرف کی میزبانی میں نوبل کمیٹی براہ راست یا بالواسطہ طور سے ملوث ہے۔
فوج کے سربراہ کے طور پر پرویز مشرف نے اکتوبر 1999 میں منتخب وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا تھا اور انہیں طیارہ اغوا کیس میں سزا بھی دلوائی تھی۔ تاہم بعد میں سعودی عرب کی مداخلت کی وجہ سے نواز شریف سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر آمادہ ہوگئے تھے۔ 2007 میں عدلیہ بحالی تحریک کی وجہ سے پرویز مشرف انتخاب کروانے اور حکومت منتخب نمائییندوں کے حوالے کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ 2013 میں نواز شریف تیسری بار ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ان کی حکومت نے 2007 میں آئین معطل کرنے کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں آئین شکنی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران ان کے خلاف بے نظیر بھٹو اور نواب اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں بھی مقدمات کی سماعت ہورہی تھی۔
فوج اپنے سابق سربراہ کے خلاف عدالتی کارروائی سے خوش نہیں تھی ۔ سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے دباؤ پر پہلے سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم جاری کیا پھر اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔ اس طرح وہ مارچ 2016 میں ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اگرچہ وہ یہ وعدہ کرکے گئے تھے کہ وہ دو ہفتے کے بعد واپس آکر اپنے خلاف سب الزامات کا سامنا کریں گے لیکن گزشتہ ڈیڑھ برس سے وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ نواز شریف کی معزولی کی بعد پرویز مشرف کو ایک بار پھر یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ پاکستان واپس جا کر سیاسی کامیابی کا سفر شروع کر سکتے ہیں۔
ناروے میں ایسے مجرمانہ کردار کے حامل شخص کی آمد اور یہاں قائم پاکستانی تنظیموں کی طرف سے قانون سے مفرور ایک شخص کی میزبانی افسوسناک واقعہ ہے۔ خاص طور سے ملک کی حکمران جماعت ہائیرے کے ایک متحرک پاکستانی نژاد لیڈر عامر شیخ کی طرف سے اس عمل میں تعاون اور سرگرمی نارویجئن سیاست کے حوالے سے بھی سنگین سوالات سامنے لاتی ہے۔ ناروے ایک جمہوری اور قانون پسند معاشرہ ہے۔ یہاں کی سیاسی جماعتیں انسان دوستی اور جمہوری روایات کو مقدم سمجھتی ہیں۔ اس ملک میں کئی دہائیوں سے مقیم تارکین وطن اگر ان اصولوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے سے قاصر ہیں تو یہ رویہ پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے بھی شبہات اور تعصبات میں اضافہ کا سبب بنے گا
(بشکریہ: کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاوسلو میں تقریر کے دوران ہنگامہ : کمانڈو مشرف تقریر چھوڑ کر فرار
Next Article ہیروز کی فہرست پر نظرِ ثانی کریں ۔۔ عمار غضنفر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی

اکتوبر 1, 2023

کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم

اکتوبر 1, 2023

ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری

ستمبر 30, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • حاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی اکتوبر 1, 2023
  • کیا ہم سب چائنا کا مال ہیں: محمد حنیف کا کالم اکتوبر 1, 2023
  • ملتان کےسات اخبارات کے ابتدائی دنوں کی کہانیاں : رضی الدین رضی کی یاد نگاری ستمبر 30, 2023
  • معروف شاعر مرتضیٰ زمان گردیزی کے سلام و منقبت کا تیسرا مجموعہ شائع ہو گیا ستمبر 30, 2023
  • خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم، سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔صالحہ حسن ستمبر 30, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.