ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق صہیب مقصود کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔
صہیب کی کمر کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔
(بشکریہ: جیونیوز)
فیس بک کمینٹ