Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مچھ میں‌ کانکنوں پر حملہ : ہزارہ برادری کے دس افراد ہلاک
اہم خبریں

مچھ میں‌ کانکنوں پر حملہ : ہزارہ برادری کے دس افراد ہلاک

ایڈیٹرجنوری 3, 20217 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
balochistan machh ambulance
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 10 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔مچھ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ شب مچھ کے علاقے گیشتری میں نامعلوم مسلح افراد نے کان کنوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔
انھوں نے بتایا کہ اس علاقے پنڈل گڈ نامی لیز پر مسلح افراد نے کان کنوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھنے کے علاوہ ان کے ہاتھ بھی باندھے اور بعد میں ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے سے ہے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کے علاوہ زخمی ہونے والے کان کنوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا ہے۔اہلکار کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اب تک حاصل کی جانے والے شواہد کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے نو افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کی شناخت ہوئی ہے ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ان افراد کے گلے بھی کاٹے ہیں لیکن سیکرٹری داخلہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مچھ کے علاقے گیشتری میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلی نے اس واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور زخمی ہونے والے کان کنوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جام کمال خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر اس قسم کے واقعات کے ذریعے صوبے کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کی کوئی بھی شکل قابل قبول نہیں ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کان کن لیبر یونین کے صدراقبال یوسفزئی نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں کوئلے کی 62 لیز ہیں اور ان میں سے 52 فعال ہیں
مچھ، کوئٹہ کے جنوب مشرق میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع کچھی کے معروف درہ بولان میں واقع ہے۔ یہ علاقہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ 2018 میں جو اعداد و شمار اکھٹے کیے گئے تھے ان کے مطابق مچھ کی کوئلہ کانوں میں 17 ہزار کان کن کام کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ان کانوں سے 35 ہزار افراد کا روزگار جڑا ہے۔

( بشکریہ بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دہشت گردی مچھ ہزارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : فرات کے کنارے کتا
Next Article عادل فرازکا تجزیہ : جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد عالمی صورتحال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

لکی مروت دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید

مارچ 13, 2026

کوہاٹ میں دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی اور 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.