Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کم عمر افراد کو یومیہ 60 منٹ ٹک ٹاک استعمال کرنے تک محدود رکھنے کا اعلان
اہم خبریں

کم عمر افراد کو یومیہ 60 منٹ ٹک ٹاک استعمال کرنے تک محدود رکھنے کا اعلان

ایڈیٹرمارچ 3, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tik tok
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا کی سب سے مقبول سوشل ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اب تک کا زبردست فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے فیچر سے کم عمر افراد یومیہ صرف ایک گھنٹے تک ہی ایپلی کیشن کا استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔
اس وقت ٹک ٹاک سمیت دنیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن یا ویب سائٹ ایسی نہیں ہے جو 18 سال سے کم عمر افراد کو اسکرین کم استعمال کرنے کی اجازت دینے کی پابند ہو۔
تاہم اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایپ پر ایسا بائی ڈیفالٹ فیچر پیش کیا جائے گا، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ کو یومیہ صرف ایک گھنٹے یعنی صرف 60 منٹ تک ایپ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے تصدیق کی کہ مذکورہ فیچر جلد پیش کردیا جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر کے کم عمر افراد کے اکائونٹ دن میں صرف 60 منٹ تک ہی چلائے جا سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے کا وقت مکمل ہونے کے بعد صارف کے پاس پاپ اپ ونڈو میں پیغام آئے گا کہ صارف کو دیا گیا وقت مکمل ہوچکا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاہم مذکورہ فیچر کے تحت ابتدائی طور پر 18 سال سے کم عمر کے بچے چاہنے پر ایپلی کیشن کے استعمال کا وقت 60 منٹ سے بڑھا کر 100 منٹ تک کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق تاہم بعد ازاں تمام 18 سال سے کم عمر صارفین کو یومیہ صرف 100 منٹ تک ہی ایپلی کیشن استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، مگر انہیں اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے ایپ کو استعمال کرنے کے وقت کا تعین کریں۔
اسی طرح ٹک ٹاک نے ایپلی کیشن پر والدین کی نگرانی کو بڑھانے کے لیے بھی چند نئے فیچر پیش کرنے کا اعلان کیا، جن کے تحت والدین اپنے بچوں کی ٹک ٹاک ایپ سے وہ مواد ہٹا سکیں گے جس سے متعلق ان کا خیال ہوگا کہ وہ ان کے بچوں کے لیے خراب ہے۔
اسی فیچر کے تحت والدین کو ایپلی کیشن کے فیچر میں بطور والدین اپنی تصدیق کرنی ہوگی، جس کے بعد ایپلی کیشن پر ان کے بتائے گئے نامناسب مواد کو بلاک کردیا جائے گا اور بچوں کے چاہنے کے باوجود بلاک کیے گئے مواد کو نہیں کھولا جائے گا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچرز جلد ہی ٹک ٹاک پر پیش کردیے جائیں گے جب کہ مذکورہ فیچرز کو ماہرین صحت، والدین اور زائد العمر افراد اچھا قرار دیتے ہوئے ایپلی کیشن انتظامیہ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگوجرانوالہ: گھروں میں ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنیوالا گینگ پکڑا گیا
Next Article صدر مملکت کا پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.