Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلوچستان سے ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ گرفتار، ’را‘ اور ’بی ایل اے‘ سے متعلق اہم انکشافات
اہم خبریں

بلوچستان سے ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ گرفتار، ’را‘ اور ’بی ایل اے‘ سے متعلق اہم انکشافات

ایڈیٹرجون 26, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلوچستان :کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشتگرد نصر اللہ محسود عرف مولوی منصور کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش ٹی ٹی پی کے افغان طالبان، بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم بی ایل اے سے گٹھ جوڑ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے بلوچستان سے دہشتگردی کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ایک مشکل آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔ضیا لانگو کا کہنا تھا دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت دہشتگردوں کی مالی مدد کرتا ہے، جو نوجوان باہربیٹھے ہوئے ہیں انھیں ورغلایا گیا ہے، نوجوان دشمن کے عزائم کو پہچانیں ان کی باتوں میں نہ آئیں، گمراہ لوگ اپنے ملک، صوبے اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشتگرد نصر اللہ محسود کا ویڈیو بیان بھی چلایا جس میں دہشتگرد نصر اللہ محسود نے بتایا کہ اس نے پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر تخریبی کارروائیاں کیں، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تخریبی کارروائیاں کیں۔
ٹی ٹی پی سربراہ اپنے بچوں سے خودکش حملے کیوں نہیں کرواتے؟ دوسروں کے بچے ہی کیوں استعمال ہوتے ہیں؟ گرفتار دہشتگرد کے سوال
دہشتگرد نصر اللہ محسود نے اپنے بیان میں کہا میں تصدیق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ٹی ٹی پی کا سارا نظام خصوصاً مالی نظام کے پس پشت ہندوستان ہے، ٹی ٹی پی رہنما مفتی نور ولی محسود نے کابل میں بھارتی سفارتخانے جاکر کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حکام سے ملاقات کی جس کی مکمل پشت پناہی موجودہ افغان حکومت کر رہی ہے، موجودہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کو ناصرف مالی مدد فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کی ٹریننگ اور افراد قوت بھی فراہم کر رہی ہے۔
گرفتار دہشتگرد کا کہنا تھا میں مفتی نور ولی محسود سے سوال کرتا ہوں کہ اس کے اور اس کی بیوی بچوں کے زیر استعمال بم پروف گاڑیاں اس کے پاس کہاں سے آئی ہیں؟ وہ دوسروں کے بچوں سے تو خود کش حملے کروا کر انہیں جنت میں پہنچانے کے فتوے تو دیتا ہے لیکن ایسا اپنے 9 بچوں میں سے کسی ایک کو بھی جنت میں بھیجنے کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتا۔
دہشتگرد نصراللہ کا کہنا تھا میں خود محسود ہوں اور اس بات کی توجہ تمام قبائل کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ وہ بھی مفتی نور ولی سے سوال کریں کہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں صرف دوسرے قبائل کے بچے ہی کیوں مارے جاتے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ ٹی ٹی پی کی قیادت بشمول مفتی نور ولی اس کا جواب نہیں دے پائیں گے لیکن میں اس بات کا جواب دینا چاہتا ہوں کہ ٹی ٹی پی کے تمام بڑے عہدوں خصوصاً مالی معاملات کیلئے پہلی اور آخری شرط محسود ہونا ہے جبکہ دوسرے قبائل کے بچوں کو ناحق مروا کر پاکستان دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کو پورا کیا جا رہا ہے، آج بھی 70 سے 80 فیصد محسود ٹی ٹی پی میں کسی نا کسی حیثیت میں کمانڈر ہیں جس کی وجہ سے ٹی ٹی پی میں اندرونی طور پر تشویش پائی جاتی ہے۔
ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی قیادت افغانستان میں کھلے عام گھوم پھر رہی ہے: نصر اللہ محسود
انہوں نے بتایا کہ مفتی نور ولی سمیت ٹی ٹی پی کی تمام قیادت افغانستان میں موجود ہے جنہیں افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے، ٹی ٹی پی کے تمام کمانڈر افغانستان میں کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں جبکہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کا کمانڈر بشیر زیب بھی افغانستان میں موجود ہے، یہ سب آپس میں ملتے ہیں اور ان کے پیچھے را کا پورا ہاتھ ہے، مفتی نور ولی بھارتی سفارتخانے میں بشیر زیب سے بھی ملاقاتیں کرتا ہے۔
گرفتار دہشتگرد نے اپنی گزشتہ زندگی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ اور عوام سے معافی کی درخواست کی اور کہا کہ بی ایل اے ٹی ٹی پی اتحاد کا ہدف اغواء برائے تاوان سےگمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا بھی ہے، بہت سے گمشدہ افراد بھی افغانستان میں موجود ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلوچستان ٹی ٹی پی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل کرنے کافیصلہ :نئے گورنر کے لئے پی پی اورن لیگ میں صلاح مشورے
Next Article گرمی کے ستائے کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر میں جمعرات اور جمعہ بارش کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا

مئی 22, 2026

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں 32 ہلاکتیں

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.