راولپنڈی :افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں6شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانےاور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کےلئے کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اور راکٹ باری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دکھ اورافسوس ہے، بلوچستان حکومت کو متاثرہ شہریوں کی بھرپور معاونت و مدد کی درخواست کرتا ہوں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# border troops # unprovoked firing #Afghan border forces #balouchistan #Chaman #firing #girdopesh #heavy weapons #Inter-Services Public Relations #ispr #kabul #pakistan and afghanistan #pakistan and afghanistan borders #Pakistani border troops #Six civilians martyred due to unprovoked firing by Afghan border forces: ISPR

