Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»پنجاب: سزا کاٹنے کے باوجود 40 غیر ملکی قیدی جیلوں میں ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

پنجاب: سزا کاٹنے کے باوجود 40 غیر ملکی قیدی جیلوں میں ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹردسمبر 11, 20225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
district jail multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں 40 سے زیادہ غیر ملکی قیدی اپنی سزا پوری ہونے کے باوجود بند ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی دستاویزات کے مطابق صوبے میں غیر ملکی قیدیوں کی مجموعی تعداد 130 سے زائد ہے۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد (85) افغان شہریوں کی ہے، دوسرے نمبر پر نائجیرین (20)، تیسرے نمبر پر 14 انڈین شہری ہیں۔
اس کے علاوہ دو ایرانی، ایک تنزانیہ، چار بنگلا دیشی، ایک چینی، ایک ماریشس اور دو برطانوی شہری شامل ہیں۔حکومت نے غیر ملکی قیدیوں کی جیلوں میں قید اور رہائی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے 2021 میں ایلین ایکٹ پاس کیا تھا۔
سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات شاہد سلیم نے بتایا کہ غیر ملکی قیدیوں کے ٹرائل کے دوران شناخت کی تصدیق کے لیے متعلقہ سفارت خانوں سے تفصیلات لی جاتی ہیں۔’اگر متعلقہ سفارت خانہ تصدیق کر دے تو قیدی کو اپنے ملک کی کونسل رسائی دی جاتی ہے۔‘
شاہد سلیم کے بقول سفارت خانے کے ذریعے ہی قیدی کو قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے اور وہ اس کی پیروی کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔’جب کوئی غیر ملکی قیدی سزا پوری کر لے تو اسے پاکستانی شہریوں کی طرح رہا نہیں کیا جاتا بلکہ فیڈرل تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کے حوالے کیا جاتا ہے۔
’وہ قیدی کو لے جاتے ہیں اور متعلقہ سفارت خانے سے سفری دستاویز منگوا کر اس کے ملک روانہ کر دیا جاتا ہے۔‘سابق آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق اگر کسی قیدی کی رہائی اور روانگی سے متعلق سفارت خانہ تعاون نہ کرے تو اسے جیل میں رکھنا پڑتا ہے۔
’اگر ایک غیر ملکی قیدی کی کسی ملک سے ہونے کی تصدیق نے ہو سکے تو کوئی اس کی پیروی نہیں کرتا۔ اس صورت میں بھی قیدی کو جیل میں رکھنا پڑتا ہے۔’پھر اسے فیڈرل ریویو بورڈ، جو ججز پر مشتمل ہوتا ہے، اس کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ ریویو بورڈ کو بتاتا ہے کہ اس قیدی کی تصدیق نہیں ہو سکی، تو وہ دو یا تین ماہ کےعرصے تک اس معاملے پر نظر ثانی کر کے رہائی کا حکم دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2021 میں ایلینز ایکٹ پاس ہوا جس میں تصدیق نہ ہو سکنے والے قیدی کی شخصی ضمانت پر رہائی کی اجازت ہوتی ہے۔’کوئی بھی پاکستانی شہری ایسے قیدیوں کی ضمانت دے کر رہا کرا سکتا ہے لیکن اس کی مکمل ذمہ داری ضمانت دینے والے پر ہوتی ہے۔‘
پاکستان کے مختلف ملکوں کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے بعد حوالگی کے معاہدے ہیں۔انڈیا، افغانستان اور ایران سے پاکستانی قیدیوں کی حوالگی ہوتی رہتی ہے۔خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کی سمندری سرحدوں کی خلاف ورزی پر مچھیروں کی گرفتاری معمول کا حصہ ہے۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان ماہی گیروں کی حوالگی کا معاہدہ طے ہے، اس لیے دونوں طرف سے ایک دوسرےملک کے باشندوں کو آنے اور جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی طرح افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کے شہریوں کی سرحدی خلاف ورزیوں پر چھان بین کے بعد حوالگی ہوتی ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے حوالے سے معاہدے پر رواں سال اگست میں دستخط ہو چکے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مجرمان کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔ اس معاہدے کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جو پاکستان یا برطانیہ میں سے کسی ایک ملک کے شہری ہوں گے۔ تاہم دوہری شہریت رکھنے والے افراد پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
( بشکریہ ِ: انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جیل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleافغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ،چمن کے 6شہری شہید،17زخمی،پاک فوج کی بھی جوابی کارروائی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حقیقی امر بالمعروف ہوگا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی میں زلزلہ : ملیر جیل سے 200 سے زیادہ قیدی دیوار توڑ کر فرار

جون 3, 2025

عمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی ملاقات کا انکشاف

اپریل 14, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی

مارچ 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.