سرائیکی وسیب

نام ور طبلہ نواز استاد بلے خاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ملتان : نام ور طبلہ نواز استاد بَلے خاں سوموار کو ملتان میں وفات پاگئےان کی عمر 71 برس تھی ۔ ان کا اصل نام شوکت حسین تھا مگر وہ استاد بَلے خاں کے نام سے معروف تھے استاد بلے خاں کا تعلق محلہ گیلانیاں کے معروف نقارچی خاندان سے تھا وہ 1949 میں پیدا ہوئے ، ان کے والد خلیفہ رحیم بخش برصغیر کے نام ور نقارچیوں میں شمار ہوتے تھے ۔ والد کی وفات کے بعد بلے خاں نے میاں کرم الہی قصور والے سے طبلہ سیکھا ۔
ملتان اور گرد و نواح میں استاد بلے خاں کے بےشمار شاگرد ہیں، وہ 1972 میں ریڈیو پاکستان ملتان سے منسلک ہوئے اور ریٹائرمنٹ تک وابستہ رہے. پچھلے چند برس سے وہ کافی بیمار تھے ان کی نماز جنازہ 20 اکتوبر کو صبح 9 بجے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے احاطے میں ادا کی جائے گی ۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker