Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»شعر دولخت اور کالم بے ربط کیسے ہوتے ہیں؟۔۔وجاہت مسعود
کالم

شعر دولخت اور کالم بے ربط کیسے ہوتے ہیں؟۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹرستمبر 28, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم نے اس دیار خوش رنگ میں ہر طرح کا موسم دیکھا۔ امید کی رت دیکھی، حبس کا عالم دیکھا، بہار کی آمد کے سندیسے سنے، خزاں کے ٹھہر جانے کی آزمائش سے گزرے۔ الحمدللہ، اس مٹی سے فراق کا خیال تک نہیں گزرا۔ پیر و مرشد پرویز مشرف کے جلوس بے اماں میں کچھ مدت کے لئے البتہ رخصت لی تھی۔ اس میں ظلِ سبحانی کی آشفتہ سامانی سے کہیں زیادہ اہلِ وطن کی چاک دامانی کو دخل تھا۔ کل آبادی 15کروڑ تھی اور مزاحمت کرنے والوں کی تعداد مشکل سے تین ہندسوں تک پہنچ سکی۔ کیا خاک جیے کوئی، شب ایسی، سحر ایسی۔ مزید تعلیم کا حیلہ کر کے کوئی دو برس بدیسی زمینوں میں گزارے اور پھر فراق گورکھ پوری کے لفظوں میں، پلٹ رہے ہیں غریب الوطن، پلٹنا تھا۔ بات یہ ہے کہ وطن محض پیدائش کے حادثے کی عصبیت نہیں، اس میں عہدِ طفلی کی کھلکھلاتی حیرت کی تصویریں ہیں، بزرگوں کی شفقت کے احسان گھلے ہیں، اساتذہ کی فیض رسانی کا تشکر ہے، دوستوں کی مجلسوں کے غلغلے ہیں، خوباں کی مہربان صحبتوں کی یاد ہے، تاریخ کے چرکوں کے نشان ہیں، تہذیبی روایت کا بندھن ہے، گزر جانے والوں کی میراث ہے، آنے والوں کا امکان ہے۔ وطن کوئی ایسا مظہر نہیں کہ رقبے اور آبادی کے اعداد و شمار میں بیان کر دیا جائے، دلی کے نہ تھے کوچے، اوراق مصور تھے۔


وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان بے بدل کا ذکر کرنا تھا کہ احوال وطن کدھر سے کدھر نکل گیا۔ شکوہ ہے کہ ملک میں ایوان نمائندگان سے عدلیہ تک، اخبار کے صفحے سے نشریات کے آہنگ یک رنگ تک، ایک ورائے حقیقت (Surrealist) کیفیت اتر آئی ہے۔ کشمیر کی جھیلوں پر پرندے اس برس بھی اترے ہوں گے مگر انہیں دیکھنے والے گھروں میں قید ہیں۔ آٹھ ہفتے ہونے کو آئے، ہزاروں ماؤں کو اپنے جگر کے ٹکڑوں کی کوئی خبر نہیں۔ ایسے میں ہمارے وزیراعظم کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے پہنچے ہیں۔ البتہ ایک مدعا ایسا ہے جسے ہمارے وزیراعظم سوتے جاگتے میں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ احتساب کا ایک مضمون ہے جسے سو رنگ میں باندھتے ہیں۔


امریکی کونسل فار فارن ریلیشنز سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے میں چین کی طرح کرپشن کے خلاف نہیں نمٹ سکتا۔ بدقسمتی سے میرے پاس چینی ماڈل نہیں۔ کاش میں کرپٹ لوگوں کے ساتھ وہ کرسکتا، جو چین نے کیا۔ ژولیدہ بیانی کوئی ہمارے قائد ولولہ انگیز سے سیکھے۔ سامنے کی ایک بات تو یہ سمجھ آئی پاکستان کے بااختیار وزیراعظم مزید اختیار چاہتے ہیں لیکن اس استمراری آرزو کے کچھ آئینی، سیاسی اور اخلاقی پہلو توجہ چاہتے ہیں۔ نومبر 2012میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں کانگریس نے صدر شی جن پنگ کو منتخب کرنے کے علاوہ کرپشن کے خلاف مہم کا بھی اعلان کیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی تب 64برس سے برسراقتدار تھی، کرپشن کیوں ختم نہیں کر سکی؟ 1966کے ثقافتی انقلاب میں لاکھوں اہل کاروں کی گردن ناپی گئی، کرپشن ختم نہیں ہوئی۔ ڈینگ شیاؤ پنگ نے چین میں نیا معاشی بندوبست شروع کرتے ہوئے چار کے ٹولے کی خبر لی تھی۔ کرپشن کا عارضہ برقرار رہا۔ چین کی حالیہ اینٹی کرپشن مہم 2012میں شروع ہوئی تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں چین کا درجہ 80تھا۔ 2018میں چین کو 87کا درجہ مل سکا۔ کرپشن کے خلاف چھ برس کی مہم کے باوجود کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی۔ ایسا کیوں ہوا کہ چین کی سیاسی اشرافیہ کے بجائے وہی افراد کرپشن کے شکنجے میں آئے جو سماجی طور پر کمزور کوائف کے حامل تھے۔ چین کی اینٹی کرپشن مہم معمول کے عدالتی نظام کے بجائے پارٹی کے متوازی ڈھانچوں کی مدد سے چلائی جا رہی ہے۔ کرپشن کے الزامات میں سزا دینے کی شرح 99فیصد ہے۔ کیا اشتراکی روایت میں کرپشن کا احتساب اقتدار کی داخلی کشمکش سے منسوب نہیں کیا جاتا؟ مبصرین کہتے ہیں کہ چین کی اینٹی کرپشن مہم کا حقیقی ہدف سابق صدر جیانگ ژمن کا اثر و نفوذ ختم کرنا تھا۔ ایک بنیادی سوال یہ کہ یک جماعتی نظام حکومت میں کرپشن کا غیر جانبدار احتساب ممکن ہے؟


پاکستان میں مسلم لیگ نواز کی حکومت 2013میں قائم ہوئی تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو کرپشن میں 139کا درجہ دے رکھا تھا۔ 2015 سے 2018 تک ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تسلسل سے پاکستان کو 116 اور 117 کی درجہ بندی میں رکھا۔ نیب کی حالیہ کارروائیوں کے بارے میں تو انصاف کے اعلیٰ ترین منصب دار بھی یک طرفہ احتساب کے خدشات رکھتے ہیں۔ احتساب اس قدر غیر جانبدار ہے کہ ملزمان اپنے مقدمات کا فیصلہ تعویق میں ڈالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیب نے کرپشن کی رقوم بازیاب کرنے کے اعداد و شمار تو دیے، یہ نہیں بتایا کہ اس میں سے کتنی رقم سیاستدانوں سے موصول ہوئی۔ احتساب کے ذمہ دار عہدے داروں کے نہفتہ معاملات چشم اختیار میں موقر قرار نہیں پائے۔ حزب اختلاف احتساب کی زد میں ہے جب کہ مقتدر جماعت کے ارکان داروگیر سے مامون ہیں۔ دعویٰ یہ ہے کہ نیب کا بااختیار ادارہ کرپشن کے خلاف موثر کردار ادا کر رہا ہے، دوسری طرف وزیراعظم مزید اختیارات کی خواہش سے گویا نیب پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہیں۔
ہمارے دستور میں آرٹیکل دس(الف) منصفانہ سماعت کا حق دیتا ہے۔ ہمارا دستور کثیر الجماعتی پارلیمانی جمہوریت کے ذریعے شہریوں کو اپنے سیاسی رہنماؤں کے انتخاب کی وسیع تر آزادی دیتا ہے۔ کیا وزیراعظم ایسے جمہوری دستور کے بجائے یک جماعتی نظام حکومت کو بہتر سمجھتے ہیں۔ عمران خان چین، ترکی، ملائیشیا، ایران اور سعودی عرب کے باہم متضاد سیاسی بندوبست سے بار بار شیفتگی ظاہر کرتے ہیں۔ یاد دلانا چاہئے کہ ہمارے ملک میں قائداعظم محمد علی جناح نامی ایک سیاستدان گزرے ہیں جنہوں نے ہمیں جمہوریت کا درس دیا تھا۔ ہمارے دستور میں اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کا اصول جمہوری پاکستان میں شفاف حکومت اور بے لاگ احتساب کی ضمانت دیتا ہے۔ اگر اختیارات کو ایک نیک طینت رہنما کے دست معجز کار میں مرتکز کرنا ہے تو قوم کی انگلیوں سے لہو رستا رہے گا، منصف کا فیصلہ متنازع رہے گا، شاعر کا شعر دولخت ہو گا اور صحافی کا کالم بے ربط رہے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چین عمران خان کرپشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبحریہ یونیورسٹی کی طالبہ حلیمہ امین کی ہلاکت پر ساتھی طلبہ کا احتجاج
Next Article ڈھنگ سے جینے کا طریقہ نہ آیا۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.