Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مسولینی کی یرغمال سلطنت اور وبا کا سبق۔۔وجاہت مسعود
کالم

مسولینی کی یرغمال سلطنت اور وبا کا سبق۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹراپریل 1, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ کی تمثیل کے مناظر شاذ ہی لکھے ہوئے اسکرپٹ کے مطابق کھلتے ہیں۔ مولا علی کا قول تو ہم سب نے سن رکھا ہے، میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے فسخ سے پہچانا۔ علی مرتضیٰ علم کے شہر کا دروازہ تھے۔ ہم کوتاہ قدم اور کم نظر ان کی بصیرت کی تھاہ کو کیا پہنچیں گے۔ مگر ایسا ہے کہ ہم صدیوں کی پاکوبی میں ان گنت تجربات سے گزرے، واقعات کی بنتی بگڑتی ترتیب کا مشاہدہ کیا۔ تاریخ کا ہر چرکا ہمارے فگار دلوں کی لوح پر درج ہے۔ آنکھ کی پتلی میں فرد کی بے ثباتی اور تاریخ کے بے کنار سمندر کی کشمکش محفوظ ہے۔ سامنے کی بات ہے کہ فرد اپنے محدود معروض کے تابع ہے۔ مطلق العنان فرد واحد ہو یا طالع آزماؤں کی ٹولی، اقتدار کے عزائم ایک مخصوص تناظر میں نمو پاتے ہیں اور واقعات کا ایک ناگزیر دائرہ مکمل کرتے ہوئے فراموشی کی دھند میں اوجھل ہو جاتے ہیں۔ ہم جیسے بے چہرہ پیادے پرکاہ کی مانند منہ زور لہروں پر بہتے فنا کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔ کہیں صدیوں میں کوئی صاحب بصیرت نمودار ہوتا ہے کہ اپنے گیان کی وسعت کو خیال اور ہنر کی صورت دے کر آنے والی نسلوں کے لئے روشنی کا سامان کر دیتا ہے۔ کنفیوشس ایسا ہی ایک عبقری تھا۔ صدیوں بعد آنکھ ابن خلدون اور لیونارڈو ڈاونچی پر ٹھہرتی ہے۔ عمر خیام کی رباعیات محض سنگھار رس کی حکایت تھوڑی ہیں۔ آشوب زمانہ کے مقابل روح انسانی کی مقاومت کا رزمیہ ہیں۔ امیر خسرو نے اپنے کلام کے جس حصے کو انمل کا نام دیا، اس سے زیادہ مربوط تو علم ریاضی کا کوئی کلیہ نہیں ہو سکتا۔ اہل یورپ نے بیسویں صدی میں وجود کی معنویت اور لایعنیت کی بے مقدوری پر نظر کی۔ ابوالحسن امیر خسرو نے تیرہویں صدی میں بات نمٹا دی تھی، لا پانی پلا۔
ہمارے خسروئے وقت کسی قدر نازک مزاج واقع ہوئے ہیں۔ تیکھی بات کا یارا نہیں رکھتے۔ لکھنو کے نواب سعادت علی خان کی طرح دل میں بال آ جاتا ہے۔ اس غبار کو دور کرنے کے واسطے ایک طائفہ دشنام مرتب کر رکھا ہے۔ جہاں پناہ کے اشارے پر حرکت میں آنے والے ان مغبچوں کے بارے میں محمد حسین آزاد نے لکھ رکھا ہے کہ ’شرم کی آنکھیں بند اور بے حیائی کا منہ کھول کر وہ بے نقط سناتے تھے کہ شیطان بھی امان مانگے۔‘ صحافی غریب تو تہی کیسہ مخلوق ہے۔ قلم رکھتا ہے لیکن کلک نکتہ آفریں نادیدہ زنجیروں کی جکڑ میں ہے۔ تس پر ظل سبحانی فرماتے ہیں کہ اس ملک میں صحافت کو بے لگام آزادی میسر ہے۔ بجا فرمایا پیر و مرشد، نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں۔ ازمنہ وسطیٰ کے ایک حاکم سے منسوب ہے کہ ’میری رعایا آزاد ہے اور اسے آزادی سے محبت کرنے کا حکم ہے‘۔ اسی اشارہ غیبی سے تحریک پا کر آج طوطی ہند امیر خسرو کے اتباع میں کچھ انمل کہنے کا ارادہ ہے۔ تو چلیے بیسویں صدی کے اطالوی فاشسٹ ڈوچے مسولینی کا کچھ ذکر رہے۔
1942 کا موسم خزاں آتے آتے یہ بات کھل چکی تھی کہ جنگ کا دیوتا ماسکو کے برفیلے کیچڑ سے گزرتا ہوا اتحادیوں سے جا ملا ہے۔ اس ہزیمت میں جرمن فوج کے ہمراہ اطالوی سپاہ بھی شریک تھی۔ العالمین کے محاذ پر فیلڈ مارشل رومیل نے تاریخی جملہ کہا کہ جرمن فوج نے دنیا کو حیران کر رکھا ہے لیکن اطالوی سپاہیوں نے جرمن فوج کو ششدر کر دیا ہے۔ جنگیں مگر سپاہیوں کی بہادری سے نہیں، بہتر اسلحے، اہل عسکری کمان، مالی وسائل اور مدبر سیاسی قیادت کے بل پر جیتی جاتی ہیں۔ اٹلی کو شکست ہوئی۔ ادھر سسلی کے جنوبی ساحلوں پر اتحادی فوج اتر آئی تھی۔ پے در پے شکست نے مسولینی کی آنکھوں میں وہ جوت ماند کر ڈالی جس نے کبھی اقبال کو مسحور کیا تھا۔ وہ کہ ہے جس کی نگہ مثلِ شعاعِ آفتاب….
بالآخر جولائی 1943ءمیں اطالوی پارلیمنٹ اور بادشاہ نے باہم گٹھ جوڑ سے مسولینی کو معزول کر کے نظر بند کر دیا۔ اتفاق سے مسولینی کو 25 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔ براہ کرم 25 جولائی کی رعایت سے توسن خیال کو مہمیز کرنے سے گریز فرمائیں۔ 12 ستمبر کو جرمن فوج کے ایک دستے نے مسولینی کو بازیاب کر کے ہٹلر کے حضور پیش کر دیا۔ ہٹلر نے از رہ خراج اپنا حصہ منہا کر کے باقی اٹلی پھر سے مسولینی کو سونپ دیا۔ سلطنت روما کی عظمت رفتہ کے احیا کا خواب دیکھنے والا مسولینی واپس روم پہنچا تو اٹلی کے ایک حصے پر پیٹن اور مونٹگمری دندنا رہے تھے، ایک ٹکڑا جرمنی نے ہتھیا لیا تھا۔ کچھ حصہ سپاہ مزاحمت کے زیر اختیار تھا۔ مسولینی کو اپنی کٹھ پتلی حیثیت کا پورا احساس تھا۔ مانگے تانگے کی اس حکومت میں مسولینی کی واحد مصروفیت اپنے مخالفین سے انتقام لینا تھی۔ جنوری 1945 میں اس نے ایک انٹریو میں کہا کہ ’میں اب اس ناٹک کا کردار نہیں رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اس پنڈال کا آخری تماشائی ہوں جو المیہ ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہے‘۔ یہ المیہ 29 اپریل 1945 کو میلان کے ایک چوراہے میں اختتام پذیر ہوا۔
انمل کا پہلا حصہ ختم ہوا۔ دوسرے حصے میں امریکی مصنف، جان ایم بیری (John M. Barry) کا تعارف کرانا ہے۔ صحت عامہ، قدرتی آفات اور وبائی امراض کے بارے میں پالیسی امور کے ماہر ہیں۔ 2004 میں The Great Influenza کے عنوان سے ایک شہرہ آفاق کتاب لکھی جس میں 1918 کے انفلوئنزا وائرس کی تفصیلی کیس ہسٹری کی مدد سے وباؤں کے موسم میں حکومتوں کے کردار کا تجزیہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ دو برس تک دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والی اس وبا سے 50 کروڑ افراد متاثر ہوئے اور پانچ کروڑ اموات واقع ہوئی تھیں۔ دنیا کی کل آبادی تب دو ارب بھی نہیں تھی اور پانچ سالہ عالمی جنگ میں مرنے والوں کی کل تعداد دو کروڑ تھی۔ جان ایم بیری کہتے ہیں کہ وبائی امراض کے دوران عوام اور حکومت میں بامعنی تعاون کی ایک ہی صورت ہے کہ حکومت عوام سے سچ بولے۔ عوام میں غیرضروری ہیجان کا عذر تراش کر یا اپنی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ کا سہارا نہ لے۔ وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے عوام کا حکومت پر اعتماد کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ امیر خسرو نے مسولینی کی یرغمال حکومت اور کورونا کی وبا میں ہمارے لئے ایک انمل رکھ دی ہے۔ ساکھ اور اعتماد تو اسمائے صفت ہیں۔ ہم تو موصوف کی تلاش میں ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخاطر جمع رکھیں، دنیا ختم نہیں ہورہی۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
Next Article میڈیا بنام عوام۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 17, 2026

شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے

فروری 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.