Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : خواب کی وحشت میں گزاری ہوئی شب ِعمر
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : خواب کی وحشت میں گزاری ہوئی شب ِعمر

ایڈیٹراپریل 18, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
army rulers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انتظار حسین نے رات کے اندھیرے میں گزرتی ریل گاڑی کو چراغوں کی قطار سے تشبیہ دی تھی۔ ہمارے مقدرات کی محضر میں اپنے عہد کے روشن چراغوں کو یکے بعد دیگرے بجھتے ہوئے دیکھنا لکھا تھا۔ آئی اے رحمان 12 اپریل 2021 کو رخصت ہوئے۔ محمد ضیا الدین نے 29 نومبر 2021 کو رخت سفر باندھا۔ 15 مارچ 2023 کو مسعود اللہ خان بھی اوجھل ہو گئے۔ کیا قافلہ جاتا ہے جو تو بھی چلا چاہے۔ مگر تمنا کی اس بلندی کے لئے تو میرؔ کی قامت چاہیے۔ ہم فرومایہ تو خواب کی وحشت کے اسیر ہیں۔ دم مارنے کی مجال نہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم خواب کے بیان کی ہمت بھی نہیں رکھتے۔ ہماری آزمائش فقط یہ ہے کہ رفتگاں کے غبار میں قدم اٹھاتے ہوئے نئے حوادث کے اندیشوں اور ناآفریدہ خواہشوں کے انتظار میں شب عمر تمام کریں۔
آپ کے نیاز مند کو پرانی تصاویر جمع کرنے کا شوق لاحق ہے۔ ایک روز اس خزانے میں گم تھا کہ دسمبر 1968 کی ایک تصویر پر نظر ٹھہر گئی۔ ایوب مخالف تحریک میں صحافیوں کا ایک مختصر سا جلوس لاہور کی مال روڈ پر وائی ایم سی اے کے سامنے سے گزر رہا ہے۔ بیشتر چہرے اجنبی ہیں مگر مسعود اللہ خان اور منو بھائی کو پہچان لیا۔ دھان پان سے منو بھائی کے پلے کارڈ پر احمد ندیم قاسمی کا مصرع لکھا ہے، ’کچھ نہیں مانگتے ہم لوگ بجز اذن کلام ‘۔ قاسمی صاحب نے یہ غزل پچاس کی دہائی میں زندانی فیض احمد فیض کے مجموعہ کلام دست صبا کی تقریب رونمائی میں پڑھی تھی۔ انہی برسوں میں کہیں مجید امجد نے لکھا تھا۔ ’بیس برس کی کاوش پیہم / سوچتے دن اور جاگتی راتیں / ان کا حاصل / ایک یہی اظہار کی حسرت۔‘
دیکھئے، کس طور عشرے سے عشرہ منجدھار کی کشاکش کا تسلسل لیے چل رہے ہیں۔ سبکساران ساحل کو کیا خبر کہ اسیران قفس پر ہر ساعت ایک صدی بن کر گزرتی ہے۔ آسکر وائلڈ نے ریڈنگ جیل میں لکھا تھا، And that each day is like a year / A year whose days are long۔
یہ جو کہیں اوپر کی سطروں میں سبکساران ساحل کی ترکیب چلی آئی ہے، یہ مولانا ابوالکلام آزاد کے عطایا میں سے ہے۔ آپ تو جانتے ہیں، درویش کی ذاتی پونجی اوچھی ہے، ادھر ادھر کے خزانوں میں نقب لگا کے اپنے خرابے کا دیا جلاتا ہے اور غضب یہ کہ زائد از بیشترحوالہ تک نہیں دیتا۔ اول تو اخباری کالم تدریسی مقالہ نہیں ہوتا، دوسرے میرے ممدوح ایسے باثروت ہیں کہ مجھ غریب کے مٹھی بھر لینے سے ان کی قامت میں کمی نہیں آتی۔ مولانا آزاد بدیسی حکمرانوں کے کاسہ لیس اور خطاب یافتہ گروہ سے مخاطب تھے۔ مولانا نے آزادی کی منزل پا لی اور اس کامرانی کے عنوان سے اپنی خودنوشت بھی لکھ ڈالی۔ ہمارے حصے کے ’سبکساران ساحل‘ کی ترکیب نحوی مختلف ہے۔
سکندر مرزا نے 7 اکتوبر کو لکھا ، ’میں گہرے غور و فکر‘ کے بعد اس افسوسناک نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کہ اگر میں نے موجودہ حالات میں ناگزیر قدم نہ اٹھایا تو میں اپنے فرض سے غفلت کا مرتکب ہوں گا‘۔ ٹھیک بیس روز بعد ایوب خان بھی ’ گہرے غور و فکر‘کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے سکندر مرزا کی رخصتی ضروری ہے۔ دس برس بعد ایوب خان نے ٹھیک انہی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اقتدار یحییٰ خان کے سپرد کر دیا۔ یحییٰ خان کو الوداعی تقریر کرنا نصیب نہیں ہوا تاہم چھ برس بعد 5 جولائی 1977 ءکو جنرل ضیا الحق نے ملک کو ’خانہ جنگی‘ سے بچانے کے لیے ’نوے روز‘ کے لیے اقتدار سنبھال لیا۔ گیارہ برس بعد جہاز کے حادثے کے بعد نئی قیادت کو کسی اعلان کی ضرورت نہیں تھی۔ نوشتہ دیوار یہ تھا کہ انتقال اقتدار کی بجائے شراکت اقتدار جاری رہے گی۔ ایک اور عشرہ گزرا تو 12 اکتوبر کی رات پرویز مشرف نے اپنی آمد کو منتخب حکومت کے اقدام کا ردعمل قرار دیا تھا۔ یہ ردعمل 9 برس تک جاری رہا۔ تب چیف جسٹس افتخار چوہدری کی عبا کی اوٹ سے جنرل کیانی نمودار ہوئے جنہوں نے سیاسی مداخلت سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس اعلان کی حقیقت میجر جنرل اطہر عباس نے بیان کی تھی۔
گزشتہ چھ برس کی رست و خیز کے کچھ پہلو تو نومبر 2022 میں بادل نخواستہ رخصت ہونے والے جنرل صاحب بیان کر رہے ہیں۔ پس پردہ وحشت کے کچھ مناظر محترم عرفان صدیقی تاریخ کے سپرد کر رہے ہیں۔ اس دوران منتخب نمائندوں کا ایک خاص اجلاس منعقد ہوا۔ ادھر ادھر سے خبر نکلی ہے کہ اس مجلس میں ایک بھلے مانس نے فرمایا کہ ’جھوٹ کی بنیاد پر سیاسی بیانیہ مرتب کرنا بھی ہمارے مسائل کا ایک بنیادی سبب ہے‘۔ صاحب کیسا جھوٹ؟ آمریت کی دیوار جھوٹ کی بنیاد پر اٹھائی جاتی ہے اور اس بے روزن و در دیوار کے سائے میں سچ کے پودے پر برگ و بار نہیں آتا۔ سچائی بیان کرنے والوں پر وطن فروشی اور قوم دشمنی کے الزام لگائے جاتے ہیں۔ آج ہمارے
ملک میں ٹریڈ یونین باقی ہے اور نہ طلبا یونین کا کوئی نشان۔ صحافت جابر سلطان کا منظور شدہ بیان ہے۔ ملکی معیشت اور تمدنی ارتقا پر غور کرنے والے اہل سیاست کے گلے میں نااہلی کا طوق لٹک رہا ہے۔ دانش کا نام لینا اپنے پیچھے بلا لگانے کے مترادف ہے۔ سنا ہے کہ مذکورہ مجلس میں معیشت کا بھی کچھ ذکر ہوا ہے۔ معیشت کا حال یہ ہے کہ کل ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر کے برابر ہیں اور توانائی کے شعبے میں درآمدات کا حجم بھی اتنا ہی ہے۔ نیز یہ کہ ہم ہر برس تیس ارب ڈالر کی مالیت کا صاف پانی بحیرہ عرب میں غرق کر رہے ہیں۔ سچ ٹکڑوں میں بیان نہیں کیا جاتا۔ قوم پوچھتی ہے کہ جن دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مقصود ہے وہ کب اور کس کی اجازت سے پاکستان آئے نیز یہ کہ 80 ہزار پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں سے گٹھ جوڑ کرنے والوں کی جواب دہی کب ہو گی؟
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور ـ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزارت دفاع نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کردی
Next Article مظہر عباس کا کالم:جمہوریت ’جسٹس اور جنرل‘ کے درمیان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.