Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : رائے ونڈ کا کھمبا اور سرگودھا کا ’نذیر مسیح‘
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : رائے ونڈ کا کھمبا اور سرگودھا کا ’نذیر مسیح‘

ایڈیٹرجون 5, 202420 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nazeer maseeh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

3 جون کو لاہور میں دن بھر درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہا۔ شام ڈھلے گرد و غبار کے ساتھ درمیانے درجے کی آندھی چلی۔ کچھ چھینٹے بھی پڑے۔ بجلی چلی گئی۔ خیال تھا کہ واپڈا نے حسب معمول بادل کا ٹکڑا دیکھتے ہی احتیاطاً بجلی منقطع کر دی ہو گی۔ کئی گھنٹے گزر گئے۔ نصف شب کے بعد معلوم ہوا کہ رائے ونڈ روڈ پر ایک کھمبا آندھی کی تاب نہ لاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا ہے۔ اب اسے دوبارہ نصب کر کے بجلی بحال ہو سکے گی۔ چھت تلے گرمی اور حبس کو ناقابل برداشت پا کر صحن میں آن بیٹھا اور وقت گزارنے کے لیے موبائل فون پر خبریں پڑھنے لگا۔ ایک خبر پڑھ کر میں نے سامنے والی کرسی پر اونگھتی تنویر جہاں سے کہا کہ سرگودھا کا ’نذیر مسیح‘ مر گیا۔ تجربہ بتاتا ہے کہ سرگودھا میں اشتعال فروش ملاﺅں اور کندہ ناتراش یوتھ کے ہاتھوں گھنٹوں تک اینٹوں، ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے مضروب ہونے والا نذیر مسیح غالباً کئی روز پہلے پنڈی ہسپتال میں دم توڑ چکا تھا۔ اب معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد موت ظاہر کر دی گئی ہے۔ صبح کے اخبار میں یہ خبر اندر کے صفحات میں شائع کر کے خانہ پری کر دی جائے گی۔ ’یہ خون خاک نشیناں تھا، رزق خاک ہوا‘۔ فیض صاحب نے یہ نظم 4 جنوری 1965 کو گوہر ایوب اور اس کے حواری غنڈوں کے ہاتھوں کراچی میں مرنے والے بے چہرہ عوام کے لیے لکھی تھی جن پر فاطمہ جناح کو ووٹ دینے کا شبہ تھا۔
میرا گمان درست نکلا۔ صبح کے اخبار میں خبر کا متن میرے خدشات کے عین مطابق تھا۔ یک کالمی خبر کا متن کچھ یوں تھا۔ ’سرگودھا مجاہد کالونی میں 25 مئی کو توہین مذہب کے بعد مشتعل مظاہرین کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والا 72 سالہ نذیر مسیح راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑ گیا، نذیر مسیح کی لاش ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا لائی گئی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ پولیس کی سخت سکیورٹی میں نذیر مسیح کی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے‘۔ قصہ ختم۔ اتفاق سے اخبار کے صفحہ اول پر پاکستانی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی کی ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی خبر کا متن بھی قابل توجہ ہے۔ ’ویٹی کن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔ پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لیے میرا پیغام امن کا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی‘۔ اس خبر کو پڑھتے ہوئے مجھ کم نصیب کو اپنا ’زمانہ انقلاب‘ یاد آیا۔ ماسکو نیوز اور چین باتصویر میں قیمہ کرنے کی مشین سے نکلی ہوئی یکسانیت اور یبوست سے معمور تحریریں یاد آئیں۔ عوام پر ریاست کی بالادستی کا اظہار وہ رستا ہوا زخم ہے جس پر کمپنی بہادر کا ’وفادار‘ صحافی پردہ نہیں ڈال سکتا۔ میں آپ کو 25 مئی 2024 کو سرگودھا میں پیش آنے والے واقعے کے کچھ حقائق عرض کر دوں۔ میں نے دانستہ واقعہ لکھا ہے۔ سانحے کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ ظلم کو سانحہ لکھنے سے میرے ضمیر کا میل دھل نہیں سکتا۔
سرگودھا کے لازار مسیح کی عمر 73 برس تھی۔ یہ تو آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ پاکستان کے مسیحی شہری عام طور پر ڈیوڈ، جارج یا سٹیفن کی بجائے اکرم، نذیر یا عرفان جیسے نام کیوں اختیار کرتے ہیں؟ لازار مسیح عرف نذیر مسیح نے کئی برس تک خلیجی ممالک میں محنت مشقت سے چند پیسے کما لیے اور چھ برس پہلے پاکستان واپس آکر جوتے بنانے کا کاروبار شروع کیا۔ لازار مسیح کا بڑا بیٹا متحدہ عرب امارات میں ہوتا ہے جبکہ چھوٹا بیٹا ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے۔ مجاہد کالونی میں مسلم اور مسیحی شہری آباد ہیں تاہم جس گلی میں وقوعہ پیش آیا وہاں صرف تین مسیحی گھرانے رہتے ہیں۔ لازار مسیح کے گھر میں دو وقت کی روٹی پکنے لگی تو آس پاس کے گھرانوں میں حسد بھی نمودار ہوا۔ لازار مسیح کے دو پوتے کچھ عرصہ قبل ہمسائیوں سے لڑ پڑے تھے۔ یہی چپقلش چند ہفتے قبل پھر نمودار ہوئی۔ یہ تو آپ جانتے ہیں کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی حد تک محسن نقوی صاحب کا بیان درست ہے۔ جیسے کندہ ناتراش اکثریتی گروہ کے نوجوان ہیں، ویسی ہی شہریت کے اصولوں سے نابلد اقلیتی نوجوان آبادی ہے۔
جھگڑے سے چند روز بعد لازار مسیح کی فیکٹری کے باہر وہی مخلوق نمودار ہوئی جو گوجرہ، جوزف کالونی اور جڑانوالہ میں مسجد کے لاﺅڈ سپیکر پر اشتعال پھیلاتی ہے اور پھر امن کمیٹی میں بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی پر بھاشن دیتی ہے۔ سرگودھا میں بوجوہ شہر بانو نقوی جیسی کوئی پولیس افسر نہیں تاہم مقامی پولیس نے لازار مسیح کے اہل خانہ کو بحفاظت نکال لیا اور مبینہ طور پر لازار مسیح کو ہجوم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ ابتدائی خبروں کے مطابق سرگودھا میں ’متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے لیکن کوئی مسیحی شہری زخمی نہیں ہوا تھا‘۔ اب لازار مسیح کی نعش اس خبر کی ’تصدیق‘ کر رہی ہے۔ دشت صحافت کی ’روسیاہی‘ میں عمر گزری ہے۔ ابھی سے بتائے دیتا ہوں کہ 44 نامزد اور 450 نامعلوم افراد میں سے کسی کو سزا نہیں ہو سکے گی۔ پولیس ٹھیک سے جانتی ہے کہ اپریل 2021 میں اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے مرنے والے پولیس اہلکاروں کا نام بھی کسی کو یاد نہیں۔ عدالت عظمیٰ کے سربراہ فیض آباد دھرنے پر اپنے ہی فیصلے کی بھول بھلیوں میں الجھے ہیں۔ ایسے میں مجھے اشتعال فروش مولویوں سے کچھ لینا دینا نہیں۔ میرا سوال صرف یہ ہے کہ مرنے والے کو لازار مسیح لکھوں یا نذیر مسیح لکھوں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مسیحی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی گرفتار
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : توہین عدالت اور آزادی صحافت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

اپریل 20, 2025

مسیحی بھائیوں کے دکھوں کا اشاریہ : ’ گل و خار‘ کا پیش لفظ رضی الدین رضی کے قلم سے

ستمبر 7, 2024

صدر آصف زرداری نے کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کردی

جولائی 23, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.