Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»’’ تم نے کہنا ہے کہ سلنڈر سے جلی ہوں ‘‘ : خاتون کا موت سے قبل بیان : سسر کی ضمانت مسترد
اسلام آباد

’’ تم نے کہنا ہے کہ سلنڈر سے جلی ہوں ‘‘ : خاتون کا موت سے قبل بیان : سسر کی ضمانت مسترد

ایڈیٹرجولائی 28, 202526 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fire
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: اسلام آباد میں زندہ جلائی گئی خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے سسر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کرپا کی حدود میں خاتون کو زندہ جلانے کے معاملے میں خاتون کے سسر مستاسب کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے کیس پر سماعت کی۔ مرحومہ خاتون کی جانب سے منیر احمد ایڈوکیٹ، ایمن ملک ایڈوکیٹ اور محمد سہیل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
و کیل کی جانب سے خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ وکیل کے موبائل پر جج کو ویڈیو بیان سنایا گیا۔ منیر احمد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ خاتون جلنے کے باعث 1 ماہ اور 1 دن بعد پمز ہسپتال انتقال کر گئی تھی۔ خاتون کی مدعیت میں سسر اور خاوند کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ خاتون ویڈیو بیان میں خود بتا رہی ہے اسے کس نے جلایا، ملزم کو ضمانت دی تو مرحومہ کے 11 سالہ بچے کی جان کو خطرہ ہوگا، خاتون کا 164 کا بیان اور مرنے سے پہلے ویڈیو بیان موجود ہے۔ منیر احمد ایڈوکیٹ کی جانب سے مختلف 35 کیسز کا حوالہ دیا گیا۔عدالت نے خاتون کے سسر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ مرحومہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ کرپا میں مقدمہ درج ہے۔
خاتون کا ویڈیو بیان
خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شام کو لڑائی ہوئی مجھے مارا گیا، سسر نے مجھے گندی گندی گالیاں بھی دیں، میں باہر بھاگی تاکہ کوئی بچائے، پیچھے سے شوہر بھی آگیا، باہر اور لوگوں نے بھی دیکھا شوہر گھسیٹ کر دروازے کے اندر لے آیا، شوہر نے گھسیٹ کر پکڑا اور سسر نے اوپر پیٹرول پھینکا اور آگ لگائی، کمرے کے دو دروازے تھے آگ کے بعد سسر باہر چلا گیا، شوہر دوسرے دروازے سے نکلا مجھے آگ لگی تھی میں بھی پیچھے بھاگی، میں چیختی چلاتی رہی کافی دیر بعد مجھ پر پانی پھینکا، 2 گھنٹے میں وہی پڑی رہی، کسی نے ہاتھ نہیں لگایا کوئی اسپتال لے کر نہیں گیا۔ خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دو گھنٹے بعد ہسپتال لے کر آئے، راستے میں مارتے اور ڈراتے رہے کہ تم سے بچے کو چھین لیں گے، مجھے کہا کہ تم کہنا میں سلنڈر سے جلی ہوں، میرے کانوں میں جو زیور تھا وہ بھی اتار لیا گیا، اسپتال میں بھی لاکر مجھے پانی نہیں دیا گیا، ڈاکٹر نے کہا تو پانی دیا گیا، اسپتال میں بھی ڈراتے رہے کہ بھائیوں کو بتایا تو تمہیں اور بچے کو نقصان پہنچائیں گے، میرا بچہ بھی انہی کے پاس ہے، میری یہ حالت سسر اور خاوند کی وجہ سے ہے۔ واضح رہے کہ جاں بحق خاتون کا سسر اور شوہر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#WomanBurntAlive #IslamabadCrime #JusticeForVictim #ViolenceAgainstWomen #StopGenderBasedViolence #BrutalityInPakistan #IslamabadIncident #WomenDeserveSafety #BurntAliveInIslamabad #RaiseYourVoice #اسلامآبادخاتونکوجلاڈالا #خاتونزندہجلادیگئی #خواتینپرتشدد #اسلامآبادواقعہ #انصافدو #خواتینکاتحفظ #ظلمکیانتہا #ناانصافیخاتمکرو #جلائیگئیخاتون #صدمہناکواقعہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
Next Article پروفیسر کرار حسین ، جنرل موسی ، ساملی ہسپتال اور مریم نواز : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم/ کوچہ و بازار
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.